میں نے اس کے تھر تھراتے ہونٹ پر، کچھ اس طرح آہستگی سے ، رکھ دیے تھے ہونٹ اپنے ، جیسے چوڑی پر کوئی چوڑی بٹھائے ۔ ذہن میں ہلکی سی شیرینی کا خوش کن ذائقہ ہے ۔ سانس میں خوشبو گھلی ہے ، شہد میں دوبی ہوئی چمپا کی پنکھڑیوں کا عالم، پھر مرے احساس میں کیوں …….. کانچ کا ٹکڑا سا چبھ کر رہ گیا ہے ، میرے ہونٹوں پر، یہ سُرخی کس لیے ہے ؟!
Read MoreCategory: آج کی نظم
ڈاکٹر مظفر حنفی ۔۔۔ فیڈنگ پرابلم
شہر میں کرفیو لگا ہے ۔ میری ہمسایہ کے گھر طوفاں بپا ہے ۔ دودھ اس کی چھاتیوں سے بہہ رہا ہے بھوک سے بے حال اس کا بچہ کپڑے نوچتا ہے دودھ کا ٹِن اس طرف خالی پڑا ہے ۔ شہر میں کرفیو لگا ہے
Read Moreڈاکٹر مظفر حنفی ۔۔۔۔ ہابیل کی منطق
کوٹھے سے ، حوّا کی بیٹی جھانک رہی تھی۔ اس نے اپنا بٹوہ دیکھا۔ ٹھنڈے دل سے غور کیا۔ پہلے جانے میں پیسے زائد لگتے ہیں ، اور سمَے بھی کم ملتا ہے ۔ لہجے میں ایثار سمو کر، وہ اپنے ساتھی سے بولا: پہلا حق تو تیرا ہے ، بھائی قابیل!
Read Moreمظفر حنفی ۔۔۔ ڈوبنے جاؤں تو دریا…….
کرارے نوٹ چھن چھن بولتے سکّے ، شیئر، ہُنڈی، چمکتی میز، الماری، نگر کے سیٹھ، افسر اور پھر ان کے حواری، کلرکوں کی زبان پر موٹے موٹے ہندسے جاری، قلم بھاری۔ فضا میں بینک کی ہر سمت اک سنجیدگی طاری۔ نہ جانے کیسے چوکیدار کی آنکھیں بچا کر، نیم خبطی اک بھکاری، کب بڑے صاحب کے کمرے میں در آیا، لگا تھا پیٹھ سے جو پیٹ، دکھلایا۔ کہا: سرکار مل جائے اگر اک نوٹ دس کا، میں چنے لے کر چبا لوں ، پیٹ کا دوزخ بجھا لوں ۔ جواباً…
Read Moreڈاکٹر مظفر حنفی ۔۔۔ ایک نظم
دن چڑھ آیا، چل ہم زاد، میرے بستر پر تو آ جا۔ کالی نفرت، سُرخ عقیدت، بھوری آنکھوں والی حیرت، بھولی بھالی زرد شرافت، نیلا نیلا اندھا پیار، رنگ برنگے غم کے تار، خوشیوں کے چمکیلے ہار، دھانی، سبز، سپید، سنہرے، اپنے سارے نازک جذبے، پھر دن کو تجھ کو سونپے، مصلحتوں کے شہر میں ان کے، لاکھوں ہیں جلّاد۔ دن چڑھ آیا، چل ہم زاد!
Read Moreاکرم سحر فارانی ۔۔۔ چھ ستمبر
ظُلمت کے جزیرے سے اَندھیروں کے رسالے آئے تھے دبے پاؤں اِرادوں کو سنبھالے دُشمن کے قدم کی جو پڑی کان میں آہٹ جاگے تھے مری قوم کے خوابیدہ جیالے توحید کے فرزند رسالت کے مجاہد ٹیپو تھا کوئی اُن میں کوئی طارق و خالد جب شوقِ شہادت میں بڑھی اُن کی سواری شیشے کی طرح کٹ گئے پتھر کے پُجاری گونجی تھی مجاہد کی اَذاں کھیم کرن میں نصرت کی بہار آ گئی گُلزارِ وطن میں رانی کے نشانے پہ گُمنڈی کا جہاں تھا خود اپنی چِتَا بھارتی لشکر…
Read Moreحامد یزدانی ۔۔۔ سوالیہ اندیشے
سوالیہ اندیشے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس خزاں کی نئی اداسی کا رنگ کتنے برس پرانا ہے؟ زندگی مسکرا کے پوچھتی ہے وہ ممالک کہ جن کے جھنڈوں پر امن کی فاختائیں بیٹھی ہیں جنگ کے گیت گا رہے ہیں وہی اجلی اجلی سی صبح کی تتلی کیوں چپکنے لگی ہے کھڑکی سے؟ جالیاں پوچھتی ہیں شیشوں سے سنگ باراں کی تہہ میں کیا اب بھی کل کی وحشی ہوائیں دبکی ہیں؟ کیا تصادم کا کھیل جاری ہے ! ۔۔۔۔۔۔۔۔
Read Moreخاور اعجاز ۔۔۔ امکان (نثری نظم) ۔۔۔ ماہنامہ بیاض اکتوبر ۲۰۲۳)
امکان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رات کو پیدا ہونے والی تاریکی روشنی کا مطالبہ کرتے ہُوئے گھبرا جاتی ہے جسے غلامی نے جنم دیا ہو وہ آواز آزادی کی صدا لگاتے ہُوئے لڑکھڑا جاتی ہے دیوار کا سہارا لے کر چلتے ہُوئے سائے میں دِیے کی چاپ سننے کی سکت باقی نہیں رہتی اُفق پر ڈوبتا ہُوا سورج ہماری دن بھر کی جمع کی ہُوئی چنگاریاں بجھائے دے رہا ہے آؤ کچھ دیر کے لیے آنکھیں میچ لیں اور اگلی صدی کے آنے تک اپنا سر جسم سے الگ کر کے حفاظت سے…
Read Moreصفدر صدیق رضی ۔۔۔ محبت (ماہنامہ بیاض لاہور اکتوبر 2023 )
محبت ۔۔۔۔۔ محبت کا مفہوم اگر جاننا چاہتے ہو تو اک شیر خوار اور معصوم بچّے کا رُخسارِ مادر پہ بوسہ محبت کے معنی سمجھنے کو کافی ہے
Read Moreشاہین عباس ۔۔۔ میڈیا ٹرائل (ماہنامہ بیاض لاہور اکتوبر 2023 )
میڈیا ٹرائل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہماری تمھاری ملاقات اَب اِشتہاروں میں ہوتی ہے ہوتی رہے گی کسی پردہ ٔ برق و باراں کی چوکور میں کائناتوں کی اِن مشتہر منڈیوں میں اِدھر سے ہمیں اور اْدھر سے تمھیں عکس بندی کے اسرار دے کر اتارا گیا ہے ہمیں مطمئن کرنا پڑتا ہے بازاروں بازاروں بہکی ہوئی بھیڑ کو بھیڑ جس کا بھلا نام خلقِ خد اتھا کبھی اب کسی نام سے بھی پکارو تو یوں چونک اٹھتا ہے ِمجمع میں ہر کوئی جیسے اْسی کو بلا یاگیا ہو لپکتے ہیں لوگ اپنے…
Read More