مَیں اِک شجر کی طرح رہ گزر میں ٹھہرا ہوں تھکن اُتار کے تُو کس طرف روانہ ہُوا
Read MoreTag: شاعر
دل کا مَدیَن ۔۔۔۔ یونس متین
دل کا مَدیَن نحوست کے پَرتومیں گم ہے۔۔۔ نحوست کے پَرتومیں گم دل کا مَدیَن نہایت کے روشن اندھیرے لیے خواب گاہوں سے پیوست رہد اریوں میں خمیدہ کمر سر بہ زانو سیہ سوختہ اور دریدہ لبوں پر،گئے وقت کے یعنی رفتہ زمانوں کے قصّے وہی اپنے ماضی کی عظمت کے نوحے! عصاہاتھ میں ہے نہ لب پہ ستارہ نہ اتنی سکت ہے دیا ہی جلا لیں کسی روشنی کو گلے سے لگالیں نحوست کے پرَتو میں گم دل کا مَدیَن یہ دل میر ے اپنے قبیلے کادل اپنی یخ…
Read Moreلیاقت علی عاصم
عاجز تھا بے عجز نبھائی رسمِ جدائی مَیں نے بھی اُس نے مجھ سے ہاتھ چھڑایا، جان چھڑائی مَیں نے بھی جنگل کے جل جانے کا افسوس ہے لیکن کیا کرتا اُس نے میرے پیڑ گرائے، آگ لگائی مَیں نے بھی اُس نے اپنے بکھرے گھر کو پھر سے سمیٹا، ٹھیک کیا اپنے بام و در پہ بیٹھی گرد اُڑائی مَیں نے بھی نوحہ گرانِ یار میں، یارو! میرا نام بھی لکھ دینا اُس کے ساتھ بہت دن کی ہے نغمہ سرائی مَیں نے بھی ایک دیا تو مرقد پر…
Read Moreفراق گورکھپوری
آج بہت اُداس ہوں یوں کوئی خاص غم نہیں
Read Moreخالد احمد
محیطِ حلقۂ آزار دیکھ لیتے ہیں ہم اپنا دائرۂ کار دیکھ لیتے ہیں ہوا کی چال، ستاروں کا رُخ، سکوت کی سمت چراغ، صبح کے آثار دیکھ لیتے ہیں عجائباتِ محبت، تبرکاتِ وفا اب آ گئے ہیں تو اے یار! دیکھ لیتے ہیں یہ دل، یہ زاویۂ غم، یہ گوشۂ حسرت تری نظر سے ہم اک بار دیکھ لیتے ہیں نوازشات و عنایاتِ یار سے پہلے ہم اپنا پیرہنِ تار دیکھ لیتے ہیں قدم گرفتہ، مثالِ غبار بیٹھ رہے بس اُٹھ کے محملِ زرتار دیکھ لیتے ہیں ہم اُس گلی…
Read Moreسلام…… احمد ادریس
پھر آئی شامِ الم خون میں نہائی ہوئی پڑاؤکرتی ہوئی، دھڑکنوں میں چھائی ہوئی خیام جلنے لگے، راکھ ہو گیا سب کچھ پھر اس کے بعد وہ آزار کہ دہائی ہوئی ہم اہلِ گریہ ہیں، اپنا یہی حوالا ہے فضائے کرب و بلا آنکھ میں سمائی ہوئی تمام ہونے لگی مجلسِ شبِ عاشور کہ بارگاہِ امامت تلک رسائی ہوئی وہ شام جو سرِ کربل ملی تھی نوحہ کناں وہ شام آج ہے پلکوں پہ جھلملائی ہوئی بفیضِ شامِ غریباں ملے ہمیں آنسو شعورِ درد سے صد شکر آشنائی ہوئی
Read Moreحسن بخت
چشمِ جنوں میں حسنِ سلاسل ہے بے قرار کس کی گلی میں جشنِ چراغاں منائیں ہم
Read Moreقاضی حبیب الرحمن ۔۔۔۔۔ خاموش مناظر کی خبر آتی ہے
خاموش مناظر کی خبر آتی ہے کچھ روز سے آواز، نظر آتی ہے جیسے کوئی بِسری ہوئی آوارہ یاد بے ساختہ سینے میں اُتر آتی ہے دیکھی ہے اک ایسی بھی سلونی صورت خلوت میں کچھ اَور نِکھر آتی ہے کیا جانیے، کیا درد ہے دل کے اندر بیٹھے بیٹھے جو آنکھ بھر آتی ہے یوں ہے کہ وہی ظلمتِ شب ہے اب تک یوں کہنے کو ہر روز سحر آتی ہے ہر صبح کو زندگی بھُلا کر سب کچھ ہر شام کو تھک ہار کے گھر آتی ہے…
Read Moreغلام حسین ساجد
یہ کس روانی میں ڈوبتی جا رہی ہیں آنکھیں چمک رہا ہے یہ کیوں رخِ آب پر ستارہ
Read Moreڈاکٹر خورشید رضوی
سفرِ شام نے رہ رہ کے ڈرایا مجھ کو جی اُٹھے سنگ و شجر دیکھ کے تنہا مجھ کو بڑھ کے احباب سے آنکھیں تو کھلی رکھتا ہوں جانے کیوں خواب نظر آتی ہے دنیا مجھ کو چودھویں شب کے طلسمات بھی ہوتے ہیں عجیب سایۂ شاخ لگا شاخ سے اچھا مجھ کو بہہ گئی عمرِ رواں آبِ رواں کی صورت اور مرے عکس سے تکتا رہا دریا مجھ کو خاک کے پار کا منظر بھی جھلکتا ہے، مگر بار دیتا ہی نہیں خاک کا پردا مجھ کو زور کرتی…
Read More