نعت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ۔۔۔ شاہد اشرف

شادمانی میں اک آنسو بھی نکل آیا ہے روضۂ شاہ پہ بدّو بھی نکل آیا ہے ! ایک بازو سے ٹکا رکّھا تھا سر جالی پر رشک سے دوسرا بازو بھی نکل آیا ہے محوِ پرواز پرندے ہیں مدینے کی طرف دیکھ کر دشت میں آہو بھی نکل آیا ہے اتنی زرخیز زمیں ہے کہ ثنا کرتے ہوئے اک نئی نعت کا پہلو بھی نکل آیا ہے ہر فصاحت تھی فقط اہلِ عرب کو زیبا نعت میں صاحبِ اُردو بھی نکل آیا ہے دیکھ کر مجھ کو مرے دل نے…

Read More

نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ الیاس بابر اعوان

کہیں ستارا کہیں بخت ور لکھا جائےزمینِ دل پہ مدینے میں گھر لکھا جائے اے میرے سادہ مورخ نسب کا علم بھی سیکھجہاں بھی دھوپ لکھی ہے ، شجر لکھا جائے میں آنکھیں بند کروں اور طیبہ جا نکلوںمجھے بھی روشنی کا ہم سفر لکھا جائے اِدھر اُدھر سے بھٹک کر یہاں تک آیا ہوںاب اختتام اِسی راہ پر لکھا جائے جنہیں درک ہی نہیں ہے مقامِ آقا کابالاہتمام انہیں بے خبر لکھا جائے جہاں سے ٹوٹ کے پتے بہار بنتے ہیںمرا نصیب اسی شاخ پر لکھا جائے

Read More

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ سلم ۔۔۔ یعقوب پرواز

محبت ہو شہِ کونین کی اور انتہائی ہو یہی ہو زندگی اپنی، یہی اپنی کمائی ہو ودیعت ہو مجھے بھی حضرتِ حسانؓ کا جذبہ کچھ اس انداز سے سرکار کی مدحت سرائی ہو ولائے سیدِ عالم کی یوں تجسیم ہو جائے ادھر فرمانِ آقا ہو ادھر گردن جھکائی ہو تصور کاش لے جائے مجھے عہدِ رسالت میں مدینے کے در و دیوار سے یوں آشنائی ہو نبی کے اسوۂ کامل سے بہرہ یاب ہو جاؤں تو پھر یہ عین ممکن ہے مصائب سے رہائی ہو اگر ہم چل پڑیں سرکار…

Read More

نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ تنویر پھول

جو عالموں کا رب ہے ، یہ اس کا پیام ہے لازم مرے نبی پہ درود و سلام ہے رحمت ہے عالمین پہ سرکار کا وجود جن و بشر ، وحوش پہ بھی لطف عام ہے دل نے کہا ، ہے راز الف لام میم میں اللہ کا کلام محمد کے نام ہے انعام رب ہے بے گماں ، ہے اس کا ہی کرم لب پر جو میرے مدحت خیرالانام ہے عشق نبی کےسوز میں جلتا رہا جو دل سن لو کہ اس پہ آتش دوزخ حرام ہے آئی صدا…

Read More

نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ توقیر عباس

میں بچوں کو کہانی جب سناتا ہوں مجسم صدق کی باتیں بتاتا ہوں اگر پوچھے کوئی ان کی حلیمی کا میں پیڑوں پر اسے پنچھی دکھاتا ہوں بتاتا ہوں کہ صادق تھے امیں بھی تھے میں سب کے سامنے کردار لاتا ہوں کوئی پوچھے کہ ان کی گفتگو کیا تھی میں گھر کے قمقمے سارے جلاتا ہوں حدیثِ علم کی تشریح جب پوچھیں انھیں پیڑوں پہ لگتے پھل دکھاتا ہوں سدا تشبیہِ رخسارِ مبارک میں سبھی کو مصحفِ قرآں دکھاتا ہوں مجھے جب ان کے لہجے کا بتانا ہو ملا…

Read More

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ۔۔۔ سلمان باسط

صد شکر میرا رابطہ خیرالوریٰ سے ہے آقا سے اس غلام کی نسبت سدا سے ہے جلتے ہیں آج روح میں جو ان گنت چراغ اس روشنی کا سلسلہ غارِ حرا سے ہے کیا چند سانس عمر کی نقدی پہ انحصار میری بقا  درود کے آبِ بقا سے ہے رکھا ہے شرک اور عقیدت میں امتیاز اور یہ سبق ملا بھی مجھے مصطفےٰ(ص) ہے ان کا کرم ہے آج اگر سرفراز ہوں جو بھی ملا ہے آج تک ان کی دعا سے ہے

Read More

نعتِ سرورِ کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ۔۔۔ محمد مختار علی

Read More

نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ فائق ترابی

دل میں رہے دروازۂ  دربارِ مدینہاے نعت گرِ سید و سردارِ مدینہ! گرمی ہے کچھ ایسی کہ زباں سوکھ رہی ہےاک بوند، مرے ابرِ گہر بارِ مدینہ! ہر شہر سے خط آئے مگر میری تمناآ جائے کسی روز مجھے تارِ مدینہ* آشفتہ سروں کےلیے سامانِ تسلیدیوارِ مدینہ تو ہے دیوارِ مدینہ اس ارضِ دو عالم کو بہت ناز ہے خود پرسر پر جو سجائی گئی دستارِ مدینہ انوارِ مدینہ سے تجھے بھیک عطا ہواے دل! اے مرے کاسۂ انوارِ مدینہ! فائق! مجھے کہتے ہیں سبھی لوگ تُرابیہاں دوسرے لفظوں میں…

Read More

نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ عزیز فیصل

شیوۂ عفو ہو، پیمانۂ سالاری ہوپڑھ یہ سنت، کہ تری فکر میں بیداری ہو خطبۂ خیر کو تفصیل سے، ترتیل سے پڑھتاکہ وجدان میں وجدان سی سرشاری ہو لطف تو تب ہے کہ ہر آن براہیمی درودچشمۂ چشم سے زمزم کی طرح جاری ہو کون ہے میرے محمد کے علاوہ جس کیذات بے مثل ہو اور بات بھی معیاری ہو پیٹ پر باندھے وہ پتھر سے کہاں عشق کرےجس کو دنیا کے وسائل کی طلب گاری ہو

Read More

نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ شاہین عباس

نہ جلوت  ایسی کہیں پر نہ خلوت ایسی ہے بس اک گلی ہے کہ جس میں سہولت ایسی ہے ہمیں دلوں میں سے ہو کر گزرنا ہے، دُنیا! ہمارے پاس کسی کی امانت ایسی ہے زبان ہلتی نہیں اور جہان سنتا ہے تمام مدحتوں میں سے یہ مدحت ایسی ہے ہم آسمان کا نیلا بھی سبز جانتے ہیں خدا گواہ، ہم ایسوں کی حالت ایسی ہے کتابِ چہرہ ء روشن کھلی ہے طالبِ علم! یہیں سے پڑھ کہ پڑھائی ضرورت ایسی ہے زمانے ہو گئے ، چپ ہیں، کوئی ندا…

Read More