احمد ندیم قاسمی

کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاؤں گا میں تو دریا ہوں سمندر میں اتر جاؤں گا

Read More

تابش دہلوی

کاش دل ہی ذرا ٹھہر جاتا گردشوں میں اگر زمانہ تھا

Read More

محشر بدایونی

اب ہوائیں ہی کریں گی روشنی کا فیصلہ جس دیے میں جان ہو گی وہ دیا رہ جائے گا

Read More

ساقی فاروقی

جس کی سخاوتوں کی زمانے میں دھوم ہے وہ ہاتھ سو گیا ہے، تقاضا نہ کر ابھی

Read More

احمد فراز

تو سامنے ہے تو پھر کیوں یقیں نہیں آتا یہ بار بار جو آنکھوں کو مل کے دیکھتے ہیں

Read More

حفیظ جونپوری ۔۔۔ ادا پریوں کی صورت حور کی آنکھیں غزالوں کی

ادا پریوں کی، صورت حور کی، آنکھیں غزالوں کی غرض مانگے کی ہر اک چیز ہے ان حسن والوں کی بجائے رقص مے خانے میں ہے گردش پیالوں کی تکلف بر طرف یہ بزم ہے اللہ والوں کی نشاں جب مٹ گیا تربت کا آئے فاتحہ پڑھنے انہیں کب یاد آئی ہیں وفائیں مرنے والوں کی ہُوا دو گز کفن منعم کو حاصل مال دنیا سے بندھی رکھی ہی آخر رہ گئی گٹھری دوشالوں کی دکھا کر دل مرا پھر آپ ہی عذرِ جفا کرنا ارے کافر! تری اک چال…

Read More

ماجد صدیقی ۔۔۔ وہ چنچل جب سے میرا ہو گیا ہے

وہ چنچل جب سے میرا ہو گیا ہے خدا بھی میرے اندر آ بسا ہے وہ جس کی دید سے ہوں سیر آنکھیں ثمر سے بھی زیادہ رَس بھرا ہے نگاہوں میں چھپی نجمِ سحر سی عجب بے نام سی طُرفہ حیا ہے اسے دیکھو بہ حالِ لطف جب بھی مثالِ مہ، پسِ باراں دھُلا ہے کرے وہ گل نہ ایسا تو کرے کیا سنا ہم نے بھی ہے وہ خود نما ہے تعلق اُس سے ماجد کیا بتائیں معانی سا جو لفظوں میں بسا ہے

Read More

لالہ مادھو رام جوہر

وہ چھپایا کریں اس بات سے کیا ہوتا ہے آپ سر چڑھ کے پکارے گی جو الفت ہوگی

Read More

نور بجنوری

ایک پرندہ چیخ رہا ہے مسجد کے مینارے پر دور کہیں گنگا کے کنارے آس کا سورج ڈھلتا ہے

Read More

مظفر حنفی

آنگن میں یہ رات کی رانی سانپوں کا گھر کاٹ اسے کمرہ البتہ سونا ہے کونے میں گلدان لگا

Read More