ساقی فاروقی

جانے کیا ہونے والا ہے نیند نہ آئے خوف سے رات ڈرائے، شہر ڈرائے ایک اکیلی ذات کو

Read More

ساقی فاروقی

ثابت قدم عجیب ہیں، آنکھیں تری شبیہ سے خالی ہوئیں تو روح میں بھر کے اُمنگ آ گئے

Read More

ساقی فاروقی

عجب کہ روز اندھیروں سے نور کاڑھتا ہوں فغاں کی رات ہوئی فاش، راز کوئی نہ تھا

Read More

ساقی فاروقی

مَیں آج سیرِ سماوات کے خیال میں ہوں مجھے جسارتِ تسخیرِ ممکنات بھی دے

Read More

ساقی فاروقی

طوافِ درد نہ کر، آنسوؤں کے پاس نہ رہ جواز ڈھونڈ کوئی، بے سبب اداس نہ رہ

Read More

فرار ۔۔۔۔۔ ساقی فاروقی

فرار ۔۔۔۔ شام شام باولے خواب کے عذاب سے ڈرے ہوئے پور پور نیند سے بھرے ہوئے بار بار سوچتے رہیں رات ہو تو رات کاٹ دیں حجلہء ملال میں خیمہء خیال میں دن پکارتا رہے شام شام باولے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Read More

ساقی فاروقی

موت نے پردا کرتے کرتے پردا چھوڑ دیا میرے اندر آج کسی نے جینا چھوڑ دیا خوف کہ رستہ بھول گئ امید کی اجلی دھوپ اس لڑکی نے بالکنی پر آنا چھوڑ دیا روز شکایت لے کر تیری یاد آ جاتی ہے جس کا دامن آہستہ آہستہ چھوڑ دیا دنیا کی بے راہ روی کے افسانے لکھے اور اپنی دنیا داری کا قصہ چھوڑ دیا بس تتلی کا کچا کچا رنگ آنکھوں میں ہے زندہ رہنے کی خواہش نے پیچھا چھوڑ دیا

Read More

رنگ اور آگ… ساقی فاروقی

رنگ اور آگ ……. اب بہت تھک گئے ہو، اب سو جاؤ ایک سسکی ہوا میں بہتی ہے رات سرگوشیوں میں کہتی ہے روح کی آگ سے بدن کو بچاؤ رنگ سے اپنا پیرہن نہ جلاؤ اب بہت تھک گئے ہو، اب سو جاؤ

Read More

بدگمانی… ساقی فاروقی

بدگمانی …. جو ہو سکے تو ایک روز اعتبار کے عذاب سے گزار دے مجھے کہ احتمال اور ہے صفر نہیں تو پھر صفر سے جنگ کیا خدا کے واسطے مجھے بتا اگر کسی کا انتظار ہی نہ تھا تو ساری عمر کس کے انتظار میں گزر گئ جمال خاں اچک زئی! مرا سوال اور ہے

Read More

ساقی فاروقی …. بادِ نسیاں ہے، مرا نام بتا دو کوئی

بادِ نسیاں ہے، مرا نام بتا دو کوئی ڈھونڈ کر لاؤ مجھے، میرا پتا دو کوئی  حادثہ ہے کہ ستاروں سے مجھے وحشت ہے مجھ کو اس دشت کے آداب سکھا دو کوئی وہ اندھیرا ہے کہ تنہائی سے ہول آتا ہے سارے بچھڑے ہوئے لوگوں کو صدا دو کوئی  ایک مدت سے چراغوں کی طرح جلتی ہیں ان ترستی ہوئی آنکھوں کو بجھا دو کوئی موج در موج مری زندگی گرداب میں ہے اس سفینے کو کنارے سے لگا دو کوئی

Read More