ایک لا محدود ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کلائی پر بندھے اوقات ِ بے مصرف کے آلے کو تلائی کے تلے رکھا ہتھیلی گال کے نیچے کشادہ کی سرہانہ سر کے نیچے سے اٹھا کر سر پہ رکھا دونوں گھٹنے پیٹ سے جوڑے غم ِ دنیا کے دفتر کو سمیٹا راحت ِ محدود کا عادی بدن بستر پہ چھوڑا ایک لامحدود میں پہنچا جہاں ہر چیز ممکن ہے
Read MoreCategory: آج کی نظم
شاہد اشرف ۔۔۔ خود کلامی
خود کلامی ۔۔۔۔۔۔۔۔ دل کی دھڑکن یا کسی کی چاپ تھی میں اکیلا تو نہیں تھا میری آنکھوں میں بہت سے سرخ ڈورے تیرتے تھے اور تکیے پر بنے پھولوں کی رنگت زرد ہوتی جا رہی تھی میری خواہش میں کوئی سلوٹ نہیں میں اگر چہ سخت افسردہ تھا لیکن مسکراہٹ آئنے میں منتظر تھی خود سے ملنا بھی خوشی کا واقعہ تھا میں بدلتا جا رہا تھا اک نئے سانچے میں ڈھلتا جا رہا تھا اور دنیاوی کمی یا پھر اضافے سےپریشاں بھی نہیں تھا جیسے سب کچھ نارمل…
Read Moreالیاس بابر اعوان … مسجد کا سی سی ٹی وی کیمرا
مسجد کا سی سی ٹی وی کیمرا……………………….سب کی بولی لگیکچھ کا ماتم ہواباقی اخبارکی سرخیوں میں ڈھلےشام تک رونق اَفروز لفظوں سے باسی حوالہ بنےکچھ مورخ کے ہاتھوں کی عجلت سے مرکز سے کچھ دُورخستہ کتابوں کے نم آشنا حاشیوں کے مسافر بنے ان میں کچھ تھے جنہیں بابِ اَرزاں سے ناحق پکارا گیانرم بستر کی حدت سے ہیرہ مزاج اٹھ کے بے سمت دوڑے گئےدُور تک ان کے پیروں کی دھول آئنوں کی درخشاںروایت بنی سبز پیڑوں کے تازہ تنوں پراِنہیں میں سے کچھ اپنے اشعار کندہ کیے جارہے…
Read Moreیعقوب پرواز ۔۔۔ بیاد اسلم کولسری
بیاد اسلم کولسری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اُٹھے گا کس طرح بارِ الم تیری جدائی کاکہ ہو سکتا نہیں صدمہ رقم تیری جدائی کا رہیں گی عمر بھر یادیں تری میری معیت میںکہ تنہا اٹھ نہیں سکتا علَم تیری جدائی کا ترے اشعار میں اب ڈھونڈتا ہوں تیری صورت کوکسی صورت تو رہ جائے بھرم تیری جدائی کا کہاں اب زندگی کی تلخیوں سے جان چھوٹے گیکہ اب تو عمر بھر پینا ہے سم تیری جدائی کا مجال اپنی کہاں پرواز کہ اس سے کروں شکوہکہ جس نے مجھ پہ توڑا ہے ستم تیری جدائی…
Read Moreسعادت سعید ۔۔۔ برنگِ قیس
برنگِ قیس۔۔۔۔۔۔۔۔۔برنگِ قیس دنیا میں کسے حاصل ہے آزادی کہ جس ماحول میں رہتے ہیں اس میں فکر کا مکتب کہ جذبے کے مکاتب فرد کا مذہب اداروں کے مذاہب اپنی آزادی کا دم بھرنے سے خائف ہیں عوام الناس اک دوجے کے مغلوب و اسیر خود سے بھی سہمے ہوئے جیسے ان کے سر پہ چنگیزی سپاہ ننگی تلواریں،دمکتی تیز سنگینیں لیے ایستادہ ہوں ذرا سی جنبش ِخاطر بھی ان کوموت کے تاریک غاروں میں دھکیلے گی یہی ان کا گماں ہے اور یہی ہے آسماں ان کا معابد،ریڈیو…
Read Moreتنویر پھول ۔۔۔ نقش بر آب
نقش بر آب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا میں پائیداری ہرگز نہیں ملے گی دنیا یہ عارضی ہے فانی ہے قصرِ ہستی اک فلم چل رہی ہے منظر بدل رہے ہیں حاکم ہے دستِ قدرت سب آگے چل رہے ہیں لمحہ گزر گیا جو آتا نہیں دوبارہ صورت گرِ تغیر قدرت کا ہر اشارہ جاری سفر ہمیشہ ہیں کاروان ہر سو اے پھول ! تو سمجھ لے ہے روح مثل خوشبو
Read Moreتوقیر عباس… نظم
عکس اور تحریریں ذہنوں میں جگہ بناتے ہیں وبا کے بعد ان کا بھرپور تجربہ ہوا چھینکتے پہلے بھی تھے کوئی ہم کو یاد کرتا ہے ، یہ تصور ابھرتا تھا مگر اب چھینک کی آواز خطرے کے الارم کی طرح لگتی ہے کھانستے پہلے بھی گلے کی خراش یا گھی کی پھانس سمجھتے تھے چائے پیتے گڑ کھاتے اور مزے اڑاتے تھے مگر اب کھانسی کی آواز ایمبولینس کے بلاوے کا نمبر ڈائل کرتی محسوس ہوتی ہے بخار پہلے بھی ہوا کرتا تھا رضائی اور لحاف میں قرنطینہ کرتے…
Read Moreسلمان باسط ۔۔۔ فقط نیستی ہو
فقط نیستی ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کسی دن زمانے سے باہر ملو گر تو تم کو بتاؤں کہ کتنے فسانے ہیں جو نارسائی کے دکھ سے جُڑے ہیں تمہیں یہ بتاؤں یہ جینا بھی انفاس کی آمدو شد نہیں ہے یہ اک دھونکنی ہے جو بس چل رہی ہے چلی جا رہی ہے بڑی کج روی سےبہے جا رہا ہے مری عمرِ پیہم کا ظالم بہاؤ کسی روز آؤ مگر یوں نہ ہو تم کسی روز آؤ تو دیکھو میں دیوارِ جاں کے پرے جا بسا ہوں جہاں پر نہ تم ہو…
Read Moreمحمد مختار علی ۔۔۔ خطاط
خطاط۔۔۔۔۔قلم ہاتھوں میں آتے ہیہماری اُنگلیاں یوں رقص کرتی ہیںکہ نُقطے، دائرے، الفیں، کشش اور زیر،زبروپیشباہم جُھومتے گاتےقلم کی بزم کو آراستہ کرتے ہیںاپنے حُسن کے جلوے دکھاتے ہیں !!ہماری خوش نویسی درحقیقت رمز ہےاک خواب کی،اک عشق کی، اک جُستجُو کی !!ازل سے تا ابد جو خالق و مخلوق کا باہم تعلّق ہےقلم سے لفظ کا بھی ہُو بہُو ویسا ہی رشتہ ہے !!ہمارے لفظ کی توقیرکُن کے دائرے کے درمیاں نُقطے میں پنہاں ہےاِسی نُقطے میں پِنہاں رمز کوہم اپنی تحریروں میں اکثر آشکارا کرتے رہتے ہیں !!ہمیں…
Read Moreذوالفقار نقوی … وقت
وقت ……… ٹھنی ہے وقت سے میری برابر سرعت ِ رفتار سے دونوں چلے ہی جا رہے ہیں اپنی راہوں پر، وہ مجھ سے بات کرتا ہے، نہ میں اُس سے کبھی بولا۔ ہوائوں کو لئے سر پر، مرے شانہ بشانہ ، دوڑتا ہے، ناچتا، آنکھیں دکھاتا ہے ۔ مسلسل اُس کی نظریں گھورتی ہیں، ڈھونڈتی ہیں میرے ہاتھوں کو ، کہ جن کے سائے میں ہےٹمٹماتا سا دیا روشن ، نہ جانے کون سا فانوس ہے جس پر ! مگر صدیوں سے روشن ہے رہے گا حشر تک روشن…
Read More