محسن اسرار …. مرے وجود کا ہر لازمہ سوالی ہے

مرے وجود کا ہر لازمہ سوالی ہے یقین کر، مرا کشکول اب بھی خالی ہے بطورِ خاص ابھی تک تو کچھ ہوا ہی نہیں مری طرح مری دنیا بھی لاابالی ہے بھلے لگے ہیں مجھے گھاس پھوس والے لوگ سو میں نے خود بھی یہاں جھونپڑی بنا لی ہے میں سارا دن کی کمائی سے ہاتھ دھو بیٹھا کہا جب اس نے کہ اب شام ہونے والی ہے ہمارے پینے کا پانی بھی لے گیا سیلاب کوئی بتائے کہ یہ کیسی خشک سالی ہے تمھیں یہ حق ہی نہیں ہم…

Read More

محسن اسرار

ہیں جتنے رنگ سب آپس میں ملتے جا رہے ہیں مکانوں میں بھی پیدا لامکانی ہو رہی ہے

Read More

محسن اسرار

مشہور ہے دروازے پہ دستک کی کہانی دیوار میں در ہونے کا قصہ کسے معلوم

Read More

محسن اسرار ۔۔۔ ہر تماشے میں جا گزیں ہو تم

ہر تماشے میں جا گزیں ہو تم کتنی اچھی تماشبیں ہو تم میں تو گزرا ہوا   زمانہ ہوں کیوں مجھے بھولتی نہیں ہو تم اس قدر بولنا نہیں آتا ورنہ کہتا بہت حسیں ہو تم خوش ہوا خود کو میں فنا کر کے اس جہأں میں بھی ہم نشیں ہو تم جب امانت تھیں تم : امیں تھا میں اب امانت ہوں میں، امیں ہو تم سیر گاہیں نظر میں ہیں، ورنہ جانتا ہوں کہاں  مکیں ہو تم یعنی تم اتنی دور تھیں مجھ سے میں تو سمجھا تھا کہ…

Read More

محسن اسرار… بندگی کرنے کے آداب الگ ہوتے ہیں

Read More

محسن اسرار

پکارتا بھی وہی ہے مجھے سفر کے لیے سفر محال بھی اس کی طرف سے ہوتا ہے

Read More

محسن اسرار

بہت اچھا تری قربت میں گزرا آج کا دن بس اب گھر جائیں گے اور کل کی تیاری کریں گے

Read More

محسن اسرار

ہوا میں اُڑتا ہوا رزق پا لیا، لیکن پرندے جراتِ پرواز چھوڑ آئے ہیں

Read More

محسن احسان

امیرِ شہر نے کاغذ کی کشتیاں دے کر سمندروں کے سفر پر کیا روانہ ہمیں

Read More

ابھی لکھیں تو کیا لکھیں ۔۔۔ محسن نقوی

ابھی لکھیں تو کیا لکھیں ۔۔۔۔۔ ہر اِک جانب اُداسی ہے ابھی سوچیں تو کیا سوچیں؟ ہر اِک سُو، ہُو کا عالم ہے ابھی بولیں تو کیا بولیں؟ ہر اِک اِنسان پتھر ہے ابھی دھڑکیں تو کیا دھڑکیں؟ فضا پر نیند طاری ہے ابھی جاگیں تو کیا جاگیں؟ ہر اِک مقتل کی شہ رَگ میں لہُو کی لہر جاری ہے ابھی دیکھیں تو کیا دیکھیں؟ ہر اِک اِنسان کا سایہ ابھی مٹی پہ بھاری ہے ابھی لکھیں تو کیا لکھیں؟

Read More