نہیں ایسا کمی ہے کوئی یا اچھی نہیں ہے مگر جو چیز مجھ کو چاہیے ویسی نہیں ہے ہمیشہ کامیابی ہی ملی ہے مجھ کو اس میں خسارہ کام وہ ہے جس میں ناکامی نہیں ہے اگرچہ ثابت و سالم نکل آیا وہاں سے مگر وہ پہلے جیسی بات جو باقی نہیں ہے جو چپ ہوں تو نہیں ایسا کہ تجھ سے متفق ہوں یہ ہاں میں ہاں ملانے والی خاموشی نہیں ہے نہ رکھ دے خوار کر کے جو، بھلا وہ زندگی کیا بھلا کس کام کا وہ وقت…
Read MoreTag: Urdu adab
حمد باری تعالیٰ … سید ریاض حسین زیدی
ربِ کریم! تیری عنایت ہے بے بہا بے خانماں کو گھر جو دیا تو نے خوش نما بے مثل کیسا حقِ رفاقت ہوا ادا دیکھے نہ مصطفی ؐ کہیں تجھ سے کبھی جدا ہریالیوں نے روحِ جہاں کو سجا دیا شاداب تیرا گھر ملا ، گنبد ملا ہرا دکھلائی تو نے راہ جو ہے راہِ مستقیم سمجھا دیا کہ کام نہ ہرگز ہو ناروا تو چاہے کائنات اندھیروں میں جا گھرے تیرا کرم ہے تو نے اندھیروں کو دی ضیا عہد ِستم میں غیرتِ ایماں خطر میں تھی ہے تیرا…
Read Moreشہاب صفدر ۔۔۔ فلک گرانے زمیں سے شروع ہو جاؤ
فلک گرانے زمیں سے شروع ہو جاؤ اٹھاؤ تیشہ کہیں سے شروع ہو جاؤ کسی گماں کو ہے ممکن بنایا جا سکتا بس ایک بار یقیں سے شروع ہو جاؤ حساب ِ شاہ اگر کر سکو تو بسم اللہ فقیرِ گوشہ نشیں سے شروع ہو جاؤ سروں کی فصل ہے اور بے دریغ کاٹنی ہے چلو یسار و یمیں سے شروع ہو جاؤ خود اپنے ہاتھ سے بھرنا ہے پیٹ دوزخ کا نکل کے خلدِ بریں سے شروع ہو جاؤ سفر بخیر، ہے انجامِ کار نیک تو پھر جہاں کھڑے…
Read Moreفراست رضوی ۔۔۔ رباعیات
بچپن کے مکانات بھی مٹ جاتے ہیں اسکول بھی باغات بھی مٹ جاتے ہیں شہروں میں نئے شہر جو ہوتے ہیں طلوع ماضی کے نشانات بھی مٹ جاتے ہیں ……………… گیتی پہ ستاروں نے لگایا پھیرا خالق کی ثنا کرنے لگا دل میرا ساون کی سیہ رات میں دیکھا میں نے شاخوں پہ شجر کی جگنوؤں کا ڈیرا ……………… لفظوں میں صداقت کا یہ جوہر نہ ملا اسلوب کی ندرت کا یہ منظر نہ ملا کیا شوکتِ اظہار ہے، کیا ندرتِ فکر اقبال سا کوئی بھی سخنور نہ ملا …………………
Read Moreنعتؐ ….نسیمِ سحر
وہؐ سُن کے عِشق میں ڈوبی سطُور، خوش ہوں گے غلام سے مرے آقا حضورؐ خوش ہوں گے بُلاوا آیا جو عُشّاق کو مدینے سے بحور و دشت بھی کر کے عبور خوش ہوں گے خدا کرے یہ مرا خواب سچا ثابت ہو کہ میری نعت سنیں گے حضورؐ، خوش ہوں گے اُڑان میں جو کریں گے طوافِ گُنبدِ سبز تو خوب چہکیں گے اُڑتے طیور، خوش ہوں گے ! پسینہ اُن ؐ کا جو پھیلائے گا مہک اپنی تو ہار مان کے عُود و بخُور خوش ہوں گے مدینے…
Read Moreجگر مراد آبادی
سب پہ تو مہربان ہے پیارے کچھ ہمارا بھی دھیان ہے پیارے
Read Moreخالد علیم ۔۔۔ ہیچ ہے (مولانا حالی کے ایک شعر پر تضمین)
ہیچ ہے (مولانا حالی کے ایک شعر پر تضمین) جس طرح اک صید‘ صیادوں کے آگے ہیچ ہے شاعری میری سب اُستادوں کے آگے ہیچ ہے جانتا ہوں میں کہ یہ میری دکانِ شیشہ گر وقت کے آئینہ آبادوں کے آگے ہیچ ہے یہ مرا فکرِ سخن آثار‘ اندازِ جدید فکر و فن کی کہنہ بنیادوں کے آگے ہیچ ہے سنگ زارِ فن پہ میرے لفظ کی تیشہ زنی کوہسارِ فن کے فرہادوں کے آگے ہیچ ہے جانتا ہوں‘ یہ مرا طرزِ ادا‘ رنگِ صدا مانیوں کے اور بہزادوں کے…
Read Moreآفتاب اقبال شمیم ۔۔۔ بھیجا ہے مے کدے سے کسی نے پیامِ غم
بھیجا ہے مے کدے سے کسی نے پیامِ غم آؤ کہ منتظر ہے کوئی ہم کلامِ غم لے جائے اب جہاں کہیں شبدیزِ زندگی تھامی ہوئی ہے ہاتھ میں ہم نے زمامِ غم یوں اپنے ظرف کا نہ تمسخر اُڑائیے سر پر اُنڈیلیے، یہ بچا ہے جو جامِ غم آئے گا ایک رقعۂ خالی جواب میں اُس کے بجائے بھیجئے نامہ بہ نامِ غم مفرورِ معتبر ہیں ، ملیں گے یہیں کہیں اپنے زیاں کے کھوج میں والا کرامِ غم سب کو بلائے عشرت ارزاں نے کھا لیا اب تو…
Read Moreسمیرا یوسف ۔۔۔ یہاں ہجر میں کچھ خسارہ ہوا تھا
یہاں ہجر میں کچھ خسارہ ہوا تھا وہاں جاں کا نقصان سارہ ہوا تھا ہوا پیار جن سے ہمیں پہلے پہلے نیا عشق ان سے دوبارہ ہوا تھا بنے تھے وہ ہمدرد جس دم ہمارے دکھوں سے غموں سے کنارہ ہوا تھا تری یاد میں تیری تصویر دیکھی یہی ہجر میں غم کا چارہ ہوا تھا جبیں پرمری ہونٹ رکھے جو اس نے نمایاں جبیں پر ستارہ ہوا تھا جدا ہو کے تجھ بن مری جان جینا گوارہ نہیں نہ گوارہ ہوا تھا اسے خودسے کیسے جدا ہونے دیتے دعاؤں…
Read Moreنائلہ راٹھور ۔۔۔ تمھیں یوں یاد رکھنا تھا مکمل بھول جانا تھا
تمھیں یوں یاد رکھنا تھا مکمل بھول جانا تھا محبت نے دیا کیا تھا جو اب ہم نے گنوانا تھا تمھیں ملنا نہیں ہم سے تو کب مشتاق ہم بھی تھے نئے تھے راستے اپنے مگر منظر پرانا تھا پلٹ کر تم نے دیکھا تھا لبِ خاموش کی جانب تمھیں جانے کی جلدی تھی مجھے بھی دور جانا تھا تمھارے دل پہ جو گزری وہی حالت ہماری تھی گزاری رات جو مر کے تمہیں اس کا بتانا تھا اذیت کے سوا کیا تھا تمھارے ساتھ رہنے میں بہت مشکل تھا…
Read More