اک زمانے کا حالِ دل ہے عیاں دشت ہے مجھ کو بس یہاں سے وہاں میں اگر سامنے سے ہٹ جاوں پھر تو خالی ہے دامنِ امکاں اُس گلی کے لئے اٹھا رکھوں رتجگے اور آبلوں کے نشاں شہر کے انتظام سے باہر اک گلی ہو برائے دل زدگاں روشنی روشنی کا پہناوا دیدہ ور ہیں برائے دیدہ وراں
Read MoreCategory: آج کی غزل
تنویر سیٹھی… دل سے محسوس کیا ہے تجھے چاہا بھی بہت
دل سے محسوس کیا ہے تجھے چاہا بھی بہتاور درختوں پہ ترے نام کو لکھا بھی بہت روز تحریر کیا ایک محبت نامہاور جب کر لیا تحریر، تو چوما بھی بہت تھک گیا تجھ کو مناتے ہوئے آخر میں بھیکیا کہوں یار مرے، مجھ سے تو روٹھا بھی بہت رخصتِ یار پہ پاگل کی طرح ہنستا رہااور پھر بیٹھ کے تنہائی میں رویا بھی بہت ہجر کا فیصلہ کب میں نے کِیا عجلت میںخود سے اک عمر لڑا، ذہن سے سوچا بھی بہت راستوں کی یہ شناسائی تو ویسے ہی…
Read Moreغالب ۔۔۔ یونہی افزائشِ وحشت کے جو ساماں ہوں گے
یونہی افزائشِ وحشت کے جو ساماں ہوں گے دل کے سب زخم بھی ہم شکلِ گریباں ہوں گے وجہِ مایوسیِ عاشق ہے تغافل ان کا نہ کبھی قتل کریں گے، نہ پشیماں ہوں گے دل سلامت ہے تو صدموں کی کمی کیا ہم کو بے شک ان سے تو بہت جان کے خواہاں ہوں گے منتشر ہو کے بھی دل جمع رکھیں گے یعنی ہم بھی اب پیروئے گیسو ئے پریشاں ہوں گے گردشِ بخت نے مایوس کیا ہے لیکن اب بھی ہر گوشۂ دل میں کئی ارماں ہوں گے…
Read Moreریاض رومانی ۔۔۔ یوں بظاہر تو کسی دشت کی ویرانی ہے
یوں بظاہر تو کسی دشت کی ویرانی ہے ورنہ آنکھوں میں سمندر سے سوا پانی ہے میں تو پھر لمحۂ موجود میں ہوں، زندہ ہوں عہد ِگم گشتہ مجھے تیری پریشانی ہے تو نہ ہوگا تو مجھے کوئی نہ پہچانے گا تو مرادل، مری آنکھیں ،مری پیشانی ہے اب مرے پاس نہیں کچھ بھی سوائے تیرے اب مجھے چین ہے، آرام ہے، آسانی ہے یہ جو چلنے کا ہنر اس نے ہمیں بخشا ہے ہم غریبوں کو یہی تختِ سلیمانی ہے
Read Moreتاج الدین تاج … انداز محبت کو سمجھتے ہی نہیں ہو
انداز ِمحبت کو سمجھتے ہی نہیں ہو تم یار کی عادت کو سمجھتے ہی نہیں ہو پھر کیسے کرو گے مری وحشت کا مداوا تم جب مری وحشت کو سمجھتے ہی نہیں ہو باتیں تو بغاوت کی بہت کرتے ہو لیکن دستورِ بغاوت کو سمجھتے ہی نہیں ہو تم اہل محبت ہو فقط خوگرِ نقصان تم لوگ تجارت کو سمجھتے ہی نہیں ہو کیا تم یونہی انجان بنے بیٹھے ہو مجھ سے؟ کیا تم مری حالت کو سمجھتے ہی نہیں ہو؟ عورت کو سمجھتے ہو فقط اپنی ضرورت عورت کی…
Read Moreسہیل یار ۔۔۔ انا سے ہٹ کے اگر ذات ہو بھی سکتی ہے
انا سے ہٹ کے اگر ذات ہو بھی سکتی ہے جہاں میں پیار کی پھر بات ہوبھی سکتی ہے کچھ اس لیے بھی سر شام پھرتا رہتا ہوں کہیں تو اس سے ملاقات ہو بھی سکتی ہے وہ کاکلوں کی گھنی چھاؤں میں بٹھا لے تو عجب نہیں کہ وہیں رات ہو بھی سکتی ہے اگر وہ چاند گھٹاؤں سے باہر آجائے تو مجھ پہ نور کی برسات ہو بھی سکتی ہے اگر وہ مجھ کو بھی انسان مان لے تو یہاں بلند کچھ مری اوقات ہو بھی سکتی ہے…
Read Moreسید آل احمد ۔۔۔ زرد جذبے ہوں تو کب نشوونما ملتی ہے
زرد جذبے ہوں تو کب نشوونما ملتی ہےفن کو تہذیب کی بارش سے جِلا ملتی ہے سر میں سودا ہے تو چاہت کے سفرپر نکلیںکرب کی دھوپ طلب سے بھی سوا ملتی ہے کون سی سمت میں ہجرت کا ارادہ باندھیںکوئی بتلائے کہاں تازہ ہوا ملتی ہے چاند چہرے پہ جواں قوسِ قزح کی صورتتیری زُلفوں سے گھٹاؤں کی ادا ملتی ہے ہم تو پیدا ہی اذیت کے لیے ہوتے ہیںہم فقیروں سے تو دُکھ میں بھی دُعا ملتی ہے کتنا دُشوار ہے اب منزلِ جاناں کا سفرخواہش قربِ بدن…
Read Moreجانِ عالم … فغاں فغاں فغاں ابھی
فغاں فغاں فغاں ابھی بندھا نہیں سماں ابھی ابھی تھکا نہیں ہوں میں چڑھوں گا سیڑھیاں ابھی اسی جگہ پہاڑ تھا کھڑا ہوں میں جہاں ابھی ہوں لامکاں میں دربدر نہیں ملا مکاں ابھی دبا ہوا ہوں راکھ میں ہوا نہیں دھواں ابھی وہ آئی سرپھری ہوا بجیں گی کھڑکیاں ابھی ابھی ہَوا میں ہو میاں! ہے دُور آسماں ابھی سمجھ بہار آ گئی سمجھ گئی خزاں ابھی وہ در کھلا ، وہ آ گیا ابھی کہاں ، کہاں ابھی میں آپ سے نہیں ملا کہ میں ہوں درمیاں ابھی
Read Moreباقی احمد پوری … یہ شہر نہیں آسان میاں
یہ شہر نہیں آسان میاں مشکل ہے یہاں گزران میاں اب کیا ہوگا، کل کیا ہوگا اک دھڑکا ہے ہر آن میاں ان گلیوں میں، بازاروں میں دیکھا ہے کوئی انسان میاں بے سود یہاں ہر سود ہوا نقصان پہ ہے نقصان میاں دیوار نہیں اور در بھی نہیں پھر کاہے کو دربان میاں ناممکن سی جو لگتی ہے اس بات کا ہے امکان میاں اس خاک سے خاک ہی نکلے گی یہ خاک تو خود ہی چھان میاں یہ کیسی جنگ مسلط ہے یہ کیسا ہے گھمسان میاں میں…
Read Moreسعود عثمانی … قلیل ہو کہ زیادہ مگر محبت ہو
قلیل ہو کہ زیادہ مگر محبت ہوکسی طرح بھی محبت ہو پر محبت ہو تمام عمر بھلا کون زندہ رہتا ہےسوائے اُس کے جسے عمر بھر محبت ہو مجھے تو چین نہ پڑتا تھا جب محبت تھییہ شخص بیٹھ نہ پائے اگر محبت ہو قبائے نم !یہی حق ہے برستی بارش کاخراب کرتی شرابور تر محبت ہو تو جانتا نہیں کتنی دراز ہوتی ہےاگر یہ زندگیٔ مختصر محبت ہو تو ایک شخص مجھے بھول جانا چاہیے ناسعودؔ مجھ کو اگر راس ہر محبت ہو
Read More