سلام بہ کربلا اے فلکِ کربلا ، تشنہ لب و تشنہ کام دیکھ سرِ دشت ہے سبطِ رسولِ انامؐ قافلۂ صدق کا شاہ سوارِ عظیم راحلۂ صبر کا راہ برِ خوش خرام دیکھ تری خاک پر کس کا گرا ہے لہو کس نے لٹایا ہے گھر، کس کے جلے ہیں خیام اے نگہِ دشتِ شام! دیکھ ذرا غور سے اپنے شہیدوں کا خوں، اپنے اسیروں کی شام کس نے بتایا تجھے، کس نے دکھایا تجھے کذب بیانوں پہ ہے کارِ شجاعت حرام سبطِؓ نبی ؐ کے سوا، ابنِ علیؓ کے…
Read MoreCategory: متفرقات
واجد امیر ۔۔۔ حمد باری تعالی
کیسے مرے محدود سے وجدان میں آئے کیسے وہ بھلا عقل کے جُزدان میں آئے بے شک نہ کبھی وہ مری پہچان میں آئے کچھ عکس کبھی دیدۂ حیران میں آئے انسان اگر سب ترا انکار بھی کردیں کچھ فرق نہ اللہ تری شان میں آئے تشکیک کا دھبہ نہ لگے دل کے وَرق پر کیوں نقص زرا سا مرے ایمان میں آئے اِک خوف رگوں میں جو اُتارے ہے تکاثر اِک کیف الگ سورۂ رحمٰن میں آئے دیتا ہے تسلّی کوئی اندیکھا مسیحا وسواس اگر کچھ دلِ نادان میں…
Read Moreعظمی جون ۔۔۔ حمدِ باری تعالٰی
حمدِ باری تعالٰی جو مُجھ سے بے خبر پر مُنکشِف ہر راز کرتا ہے اُسی کے نام سے یہ دل سُخن آغاز کرتا ہے اُسی کے اِذن سے ہیں کائناتی سِلسلے جاری یہ دل طائر اُسی کے حکم سے پرواز کرتا ہے اُسی سے مانگتا ہوں جو طلب سے بڑھ کے دیتا ہے وہی میری خطاؤں کو نظرانداز کرتا ہے گناہوں کی معافی مانگتا ہوںمیں اسی در سے درِ توبہ جو مجھ سے عاصیوں پر باز کرتا ہے
Read Moreحمدِ باری تعالیٰ ۔۔۔ محمد خالد کھوکھر
یہ رنگ و نور، مکین و مکاں تجھی سے ہیں عطا کے چشمے ہیں جتنے یہاں، تجھی سے ہیں ہیں تیرے دم سے زمانوں میں رنگ یہ سارے محبتیں بھی لہو میں رواں تجھی سے ہیں مری جبیں پہ ہے جتنی چمک سجود سے ہے عقیدتوں کے یہ سارے نشاں تجھی سے ہیں ترے وجود سے ہیں سلسلے جہانوں کے وہ تارے جن سے ہیں روشن زماں ،تجھی سے ہیں یہ نیلے گہرے سمندر، یہ جھیل، یہ دریا یہ آ بشار، یہ آبِ رواں تجھی سے ہیں
Read Moreمنقبتِ مادرِ اُمِّ اَبیہا (سلام اللہ علیہا) … فائق ترابی
منقبتِ مادرِ اُمِّ اَبیہا (سلام اللہ علیہا) فطرت نے کِیا آپ کو ممتاز خدیجہ ایّامِ جفا جُو میں وفا ساز خدیجہ! سادات میں جس نور کی تقسیم ہوئی ہے اس نورِ ابد تاب کا آغاز خدیجہ وہ آپ ہیں جن کےلیے ہر ایک سے پہلے ہوتا ہے سخی صحن کا در باز خدیجہ اک ابروئے خمدار کی جنبش پہ ہمہ دم ہر چیز لٹاتی ہیں بہ صد ناز خدیجہ شہبازِ ثنا تھک کے گرا آپ کے در پر اللہ رے یہ رفعتِ پرواز ، خدیجہ!! اک دُرِّ یتیم آپ کی…
Read Moreازلا نیگرا ۔۔۔ پابلو نیرودا (ترجمہ: تبسم کاشمیری)
ازلا نیگرا(پابلو نیرودا) ترجمہ: تبسم کاشمیری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سفید جھاگ، ازلا نیگرا میںمارچ کا مہینہیہ جھاگ کم زور کر رہی ہےسمندر کے بے پایاں پیالے سے لبالب ہو کرچھلکتے ہوئے پانیوں کومتقاطع ہوتے ہوئے پرندوں کیطویل سست پروازیںاور یہاں نمودار ہوتا ہے زرد رنگمہینہ تبدیل کرتا ہے اپنا رنگاور میں ہوں پابلو نیرودامیں ابھی تک پہلے جیسا ہی ہوںمیرے پاس ہے محبت، شبہاتاور کچھ واجب الادا قرضےاور میرے پاس پھیلا ہوا سمندر ہےلہر در لہر بڑھتے ہوئے اس کے کارکنمیں ہوں اتنا بے چینکہ ظہور میں نہ آئی ہوئی قوموں تکجا پہنچتا ہوںمیں…
Read Moreعزیز فیصل ۔۔۔ وقت (مزاحیہ نظم)
وقت (مزاحیہ نظم) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رات کے دو بجے آنکھ کھلنے پہ باذوق سرتاج سے اُکھڑے لہجے میں غصے سے کہنے لگی لکھنوی اہلیہ نامرادا !!!! بھلا شعر گھڑنے کا یہ کونسا وقت ہے؟ شعر سازی کےجھنجھٹ میں پڑتے ہوئے مصرع تر کی ڈھیری کے شمشان پر گلنے سڑنے کا یہ کونسا وقت ہے؟ ضد میں آتے ہوئے، سر کھپاتے ہوئے چاہے غزلوں پہ غزلیں لکھو تم مگر ضد پہ اڑنے کا یہ کونسا وقت ہے؟ "اےلڑاکا بلا! سن مری بھی ذرا چاہے لڑتی جھگڑتی رہے تُو سدا دشمن ِ شعر…
Read Moreعزیز فیصل ۔۔۔ گھرانہ قیس کا، فرہاد کا ڈیٹا نہیں ملتا
(مزاحیہ غزل) گھرانہ قیس کا، فرہاد کا ڈیٹا نہیں ملتاان اسلاف محبت کا کہیں شجرہ نہیں ملتا مری اور مولوی کی ہے طلب میں فرق نقطے کامجھے جلوہ نہیں ملتا، اسے حلوہ نہیں ملتا ترا تھیسز بھی اینویں ہے، مرا کھانا بھی پھیکا ہےتجھے سرقہ نہیں ملتا ، مجھے سرکہ نہیں ملتا یہ کہنا نادرا کا ہے،محبت کرنے والوں سےمرا خلیہ نہیں ملتا، ترا حلیہ نہیں ملتا ہے شاعر اور شوہر کی بہت ہمزاد محرومیاِسے چرچا نہیں ملتا، اٰسے خرچا نہیں ملتا وہ اس بیوی کا شوہر ہے جسے غصے…
Read Moreعزیز فیصل
وہ چربہ کر کے میر کا ایسے ہوا ہے خوش بچے نے جیسے باپ کے جوتے پہن لیے
Read Moreبورخیس/محمد عاصم بٹ ۔۔۔ شاخ دار راستوں والا باغ
شاخ دار راستوں والا باغ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لڈل ہارٹ کی ’’تاریخ جنگ عظیم‘‘ کے صفحہ ۲۴۲ پر آپ کو لکھا ملے گا کہ ۲۴ جولائی ۱۹۱۶ء کو سیرے مونٹا بن سرحدپرتیرہ برطانوی ڈویژنوں (جن کے ہمراہ ۱۴ سو توپیں بھی تھیں) کے حملے کا منصوبہ بنایاگیا جسے بعدازاں ۲۹ جولائی کی صبح تک موخر کر دیا گیا۔ کیپٹن لڈل ہارٹ کے مطابق اس التواء کا سبب غیر متوقع تند بارشیں تھیں۔ایک تاخیر جیسا کہ ثابت ہوا، جس سے کہیں کوئی فرق نہیں پڑا۔ درج ذیل عبارت جسے تسنگ تائو میں ہوشیول…
Read More