اشرف سلیم ۔۔۔ عشق میں حد سے گزر جاتے ہیں

عشق میں حد سے گزر جاتے ہیں لوگ چپ چاپ سے مر جاتے ہیں جن کو تنہائی وراثت میں ملی کب وہ وحشت لیے گھر جاتے ہیں جن کی آنکھوں میں ادھورے ہوں خواب اپنی آہٹ ہی سے ڈر جاتے ہیں بھول جاتی ہے گلی بھی اپنی اس کی باتوں پہ اگر جاتے ہیں کیا بتائیں تجھے محفل سے تری اٹھ کے ہم جانے کدھر جاتے ہیں جن پہ دعویٰ ہو محبت کا سلیم وقت کے ساتھ بکھر جاتے ہیں

Read More

اشرف سلیم

اب آئنے کے برابر ٹھہر گیا ہے سلیم غزال شہر میں وہ خود نمائی چاہتا ہے

Read More

ماہ نامہ فانوس: مارچ 2019ء (گوشہ خاص: اشرف سلیم)

ماہ نامہ فانوس مارچ 2019ء Download ﷽ فہرست اداریہ شعاعیں: خالد علیم نعتیہ نعت ِ رسولِ مقبول ﷺ: محمد شریف شیوہ مقالات مضمون اور مائیگرین —’نقد ِ نو‘ کے حوالے سے: حقانی القاسمی لائل پور میں میراں بائی کا دوسرا جنم: افتخار شفیع غزلیں جلیل عالی۔ نسیمِ سحر۔ خالداقبال یاسر۔ محسن اسرار۔ یونس متین۔ شاہین عباس۔ آصف شفیع۔ اطہر جعفری۔ خورشید ربانی۔ ارشد عباس ذکی۔ ڈاکٹر فخر عباس۔ کاشف رحمان۔ قاضی ظفر اقبال۔ شاہد ماکلی۔ شاعر علی شاعر نظمیں مٹی ۔۔۔۔ سانپ (ایک منثورہ): پروین سِجل چاندنی کیا تلاش کرتی…

Read More