قتیل شفائی

ایک یہی پہچان تھی اپنی اس پہچان سے پہلے بھی پاکستان کا شہری تھا میں پاکستان سے پہلے بھی

Read More

قمر رضا شہزاد

اور پھر اس نے خامشی کے ساتھ ایک آواز کو نشانہ کیا

Read More

قابل اجمیری

لوگ لے آتے ہیں کعبہ سے ہزاروں تحفے ہم سے اک بت بھی نہ لایا گیا بت خانے سے

Read More

میرتقی میر ۔۔۔ بے تاب جی کو دیکھا دل کو کباب دیکھا

بے تاب جی کو دیکھا دل کو کباب دیکھا جیتے رہے تھے کیوں ہم جو یہ عذاب دیکھا پودا ستم کا جس نے اس باغ میں لگایا اپنے کیے کا اُن نے ثمرہ شتاب دیکھا دل کا نہیں ٹھکانا بابت جگر کی گم ہے تیرے بلاکشوں کا ہم نے حساب دیکھا آباد جس میں تجھ کو دیکھا تھا ایک مدت اُس دل کی مملکت کو اب ہم خراب دیکھا لیتے ہی نام اُس کا سوتے سے چونک اُٹھے ہو ہے خیر میر صاحب! کچھ تم نے خواب دیکھا!

Read More

مظفر حنفی ۔۔۔ اب اتنا بُرد بار نہ بن میرے ساتھ آ

اب اتنا بُرد بار نہ بن میرے ساتھ آ بدلیں گے مل کے چرخِ کہن میرے ساتھ آ پیوندِ خاک ہونا ہے بارے ابھی نہیں پھیلا ہوا ہے نیل گگن میرے ساتھ آ پلکیں بچھی ہیں میری ہر اِک موجِ آب میں اس پالکی پہ چاند کرن میرے ساتھ آ اے روحِ بے قرار، ابھی جان مجھ میں ہے زخموں سے چور چور بدن میرے ساتھ آ ویسے بھی اپنے دستِ ہنر کھا رہے ہیں زنگ پھیکا پڑا ہے رنگِ چمن میرے ساتھ آ سچ بولنے کا تجھ کو بڑا…

Read More

مظفر حنفی ۔۔۔ تمھیں وہ تابِ تگ و تاز ہی نہیں دیتا

تمھیں وہ تابِ تگ و تاز ہی نہیں دیتا ہمیں اجازتِ پرواز ہی نہیں دیتا خدا کے فضل سے تہذیب آ گئی ہے اُسے کسی کو دعوتِ شیراز ہی نہیں دیتا تِرے سِوا جو کوئی میرے دل کو چھیڑتا ہے عجیب ساز ہے آواز ہی نہیں دیتا مرا وجود ہے اظہار کے لیے بیتاب زمانہ موقعۂ آغاز ہی نہیں دیتا ستم ظریفی تو دیکھو کہ تخت و تاج کے ساتھ وہ بعض لوگوں کو دمساز ہی نہیں دیتا مظفراہلِ نظر بے خبر نہیں کہ خدا سزا بھی دیتا ہے اعزاز…

Read More

مظفر حنفی ۔۔۔ جہاں زمیں ہے وہاں آسماں بھی پڑتا ہے

جہاں زمیں ہے وہاں آسماں بھی پڑتا ہے یہ پردہ تیرے مرے درمیاں بھی پڑتا ہے کوئی بتائے سفینے جلانے والوں کو کہ اک اَنا کا سمندر یہاں بھی پڑتا ہے مزا تو آتا ہے مرمر کے زیست کرنے میں کبھی کبھار یہ سودا گراں بھی پڑتا ہے حسین چہروں پہ ہم سینک لیتے ہیں آنکھیں بلا سے کم نظری کا دھواں بھی پڑتا ہے اب اتنا خوش بھی نہ ہو ڈھا کے چار دیواریں بدن فصیل میں اک شہرِ جاں بھی پڑتا ہے ترے نثار، کچھ اتنا کیا ہے…

Read More