دوستی پر جو شاعری ہے دوست! یہ بھی اِک رنگِ دوستی ہے دوست! تُو کِسی گاؤں میں پَلا بڑھا ہے تیرے لہجے میں سادگی ہے دوست! اپنی تعریف خُود ہی کرتے ہو یہ تو اِحساسِ کَمتَری ہے دوست! پِھر مِلیں گے کِسی زَمانے میں کب مُلاقات آخری ہے دوست؟ اب مُجھے سب دِکھائی دیتا ہے اب تِری یاد روشنی ہے دوست! تُجھ کو دیکھا تو جان پایا ہوں دیکھنے کی الگ خُوشی ہے دوست! اِس میں ہر غَم سمائے گا کیفی! دِل کی دُنیا بہت بڑی ہے دوست!
Read MoreCategory: ماہ نامہ بیاض
آفتاب خان ۔۔۔۔ کھٹک رہی ہے گھُٹن کی یہ بُودوباش مجھے
کھٹک رہی ہے گھُٹن کی یہ بُودوباش مجھے پڑا ہوں میں کِسی پتھر میں تُو تراش مجھے ملائمت سے ، نفاست سے چُھو مِرا پیکر اور ایسے چُھو کہ نہ آئے کوئی خراش مجھے اِدھر اُدھر کے علاقوں میں ڈُھونڈتا ہے کیا میں تیرے دِل میں چُھپا ہُوں وہاں تلاش مجھے سفید کانچ کے پُل پر پُہنچ کے سوچتا ہُوں مِرا غُرور ہی کر دے نہ پاش پاش مجھے میں پُورے قد سے کھڑا ہوں سخن سرائے میں لگے رہے ہیں گِرانے میں بدمعاش مجھے بدن میں خُون کی شاید…
Read Moreنعتؐ ۔۔۔ جمیلہ منیر (ماہنامہ بیاض لاہور ، اکتوبر 2023 )
آپ پر ہے رحمتِ یزداں امام الانبیاء آپ ہی کی شان میں قرآں امام الانبیاء کیا مری مدحت نگاری اے حبیب ذولمنن! جب خدا خود ہے ستائش خواں امام الانبیاء رات دن تیرے ہی کوچے کی زیارت کی لگن ہے یہی اس ذوق کا ساماں امام الانبیاء آپ کے دیدار کی امید میں مدت سے دل صورتِ آئینہ ہے حیراں امام الانبیاء ہو شہا ناچیز پہ لطف و کرم کی اک نظر یہ جمیلہ بھی ہے مدحت خواں امام الانبیاء
Read Moreخاور اعجاز ۔۔۔۔ عقیدت (ماہنامہ بیاض لاہور، اکتوبر 2023 )
عقیدت ۔۔۔۔۔۔۔ کبھی یہ معجزۂ ماہ و سال ہو جائے عظیم رفتہ نگہبانِ حال ہو جائے وہ روشنی ہے مِرے فکر و فن کے خیموں میں جہاں بھی اُبھرے وہاں بے مثال ہو جائے ہمیں نصیب ہو تطہیرِ فکر کی ساعت ہوس کی قید سے جذبہ بحال ہو جائے شجر کا ہاتھ نہ چھوٹے اگرچہ کانٹوں سے لہو لہان بھی شاخِ مآل ہو جائے حسینؓ آپ سے نسبت ہے جس روایت کو خدا کرے اُسے حاصل کمال ہو جائے
Read Moreگلزار بخاری ۔۔۔ غرور (ماہنامہ بیاض لاہور ، اکتوبر 2023 )
غرور ۔۔۔۔۔۔ مہ و سال پر نہ غرور کر تجھے اصلیت کا پتا نہیں تجھے زندگی جو عطا ہوئی وہ محیط تین دنوں پہ ہے ترا عہدِ رفتہ ہے ایک دن جو گزر گیا کبھی لوٹ کر نہیں آئے گا ترا آنے والا جو کل ہے وہ بھی ہے ایک دن اسے عمر میں نہ شمار کر کہ وہ آئے بھی تو یقیں نہیں تجھے ذی حیات ہی پائے گا ترے پاس ایک ہی روز ہے جسے آج کہتے ہیں نکتہ داں تری دسترس میں کچھ اور اس کے سوا…
Read Moreگلزار بخاری ۔۔۔۔ ایسی قدیم آگ میں ڈالا گیا ہوں میں (ماہنامہ بیاض لاہور اکتوبر 2023 )
ایسی قدیم آگ میں ڈالا گیا ہوں میں محسوس ہو رہا ہے اُجالا گیا ہوں میں ماحول ہے مرے لیے فردوس کی طرح جس ڈھنگ کی فضاؤں میں پالا گیا ہوں میں ماضی کی داستان بھلائی نہ جائے گی باغِ جناں کے وعدے پہ ٹالا گیا ہوں میں امکان ہے کہ مصر کی شاہی نصیب ہو اجڑے ہوئے کنویں سے نکالا گیا ہوں میں سنبھلا ہوں اس طرح سے کہ گرنا لگا مجھے گرتے ہوئے لگا کہ سنبھالا گیا ہوں میں لگنے لگی ہیں پست ہمالا کی چوٹیاں اتنی بلندیوں…
Read Moreعقیدت ۔۔۔ افتاب خان (ماہنامہ بیاض لاہور اکتوبر 2023)
جینے کا مزا آئے سرکار کے سائے میں میں زیست گزاروں گا کردار کے سائے میں آقاؐ نے لگایا تھا اک باغ کھجوروں کا اے بخت وہیں لے چل اشجار کے سائے میں ہر وقت مرے لب پر بس اُنؐ کا درود آئے یہ عمر کٹے انؐ کے افکار کے سائے میں ہوتا ہے گزر ہر پل جنت کی ہواؤں کا بیٹھا ہی رہوں ان ؐکی دیوار کے سائے میں وہ دور صحابہؓ کا ذیشان و معزز تھا اے کاش میں رہتا اس دربار کے سائے میں جو دینِ محمدؐ…
Read Moreگلزار بخاری ۔۔۔ رباعیات (ماہنامہ بیاض لاہور اکتوبر 2023 )
اللہ کے ہی اسم سے آغاز کریں الطاف و عنایات کا در باز کریں ہے ذات ازل سے وہی رحمان و رحیم اس کے ہی کرم سے سخن اعجاز کریں ……………… بندہ ہے خطاکار خطا کرتا ہے خالق ہے کریم اس کا پتا کرتا ہے دیتا نہیں اُڑنے کے لیے پَر خالی پرواز کی طاقت بھی عطا کرتا ہے ……………… کیا تھا وہ سفر صرف سفر کی خاطر مقصود رہا خیر و خبر کی خاطر معراجِ محمدؐ سے یہی درس ملا گردوں ہوا تسخیر بشر کی خاطر ……………… موجود و…
Read Moreحمد ۔۔۔ حسن عسکری کاظمی (ماہنامہ بیاض لاہور اکتوبر 2023)
وہ پھول جو وجدان کے صحرا میں کھلا ہے اس پھول کی خوشبو کے تعاقب میں ہوا ہے کہیے کہ قریبِ رگِ جاں ہے وہی جاناں وہ شوخ ہے ایسا جسے دیکھا نہ سُنا ہے کلیوں کا تبسم بھی تو مسکان ہے اس کی دیکھا تو وہی پھول کے پردے میں چھپا ہے ادراک کی لہروں میں رواں ہے وہ ازل سے وہ خون میں شامل ہے مگر پھر بھی جدا ہے پہنچا ہے سرِ عرش تصور کا پرندہ یہ قوتِ پرواز بھی خالق کی عطا ہے یہ سوچ کے…
Read More