میر حسن

نسخہء دل کو سرسری مت دیکھ سینکڑوں علم اس کتاب میں ہیں

Read More

مکان عشق نے ایسی جگہ بنا لیا تھا ۔۔۔ حسن عباس رضا

مکان، عشق نے ایسی جگہ بنا لیا تھا کہ مجھ کو گھر سے نکلتے ہی اُس نے آ لیا تھا میں جانتا تھا کہ ضدی ہے پرلے درجے کا سو، ہار مان کے میں نے اسے منا لیا تھا یہ میرا دل ہے مگر میری مانتا ہی نہیں گذشتہ رات اسے میں نے آزما لیا تھا خبر ملی مجھے جیسے ہی اُس کے آنے کی نگاہ در پہ رکھی، اور دیا جلا لیا تھا جو دل کا حال تھا، ہم نے بڑے سلیقے سے غزل بہانہ کیا اور اُسے سنا…

Read More

شہاب دہلوی

اُن کے تیور چڑھے ہوئے ہیں شہاب جو بھی بولے وہ سوچ کر بولے

Read More

میرے لیے ۔۔۔ ضیاء الحسن

میرے لیے ۔۔۔۔۔۔۔ اے شریکِ نفس! مَیں تری سانس کی خوشبوئوں میں بسا زندگی کے کٹھن مرحلے طے کیے جا رہا ہوں اتنا کافی ہے، تُو زندگی کے مسائل زدہ بحر میں اک جزیرہ ہے سرسبز و شاداب میرے لیے زندگی کو حسیں سے حسیں تر کیے جا رہی ہے تیرے پھولوں پھلوں پر مری دسترس تُو مرے ذائقوں کی امیں یہ جزیرہ مرا، صرف میرے لیے ہے مرے واسطے زندگی کی اچھوتی مسرت ہے جس کے لیے مَیں ترے زیرِ احسان ہوں مَیں ترا ہوں، ترے واسطے ہوں ترے…

Read More

عدیم ہاشمی

وہ کہ خوشبو کی طرح پھیلا تھا میرے چار سو میں اُسے محسوس کر سکتا تھا، چھو سکتا نہ تھا

Read More

میر حسن

وصل ہوتا ہے جن کو دنیا میں یا رب ! ایسے بھی لوگ ہوتے ہیں

Read More