سید آلِ احمد

صبحِ جاں کی شبنم ہو ، دُھوپ ہو بدن کی تم سچ بتاؤ یہ جملے‘ کس کا ہات لکھتا تھا

Read More

سید آل احمد ۔۔۔ یاد آؤں گا اُسے‘ آ کے منائے گا مجھے

یاد آؤں گا اُسے‘ آ کے منائے گا مجھے اور پھر ترکِ تعلق سے ڈرائے گا مجھے آپ مسمار کرے گا وہ گھروندے اپنے اور پھر خواب سہانے بھی دکھائے گا مجھے مجھ کو سورج کی تمازت میں کرے گا تحلیل اور مٹی سے کئی بار اُگائے گا مجھے اپنی خوشبو سے وہ مانگے گا حیا کی چادر زیبِ قرطاسِ بدن جب بھی بنائے گا مجھے ربِ ایقان و عطا! عمر کے اس موڑ پہ کیا راستے کرب کے ہموار دکھائے گا مجھے میں کڑی دھوپ کا سایہ ہوں کڑے…

Read More

سید علی مطہر اشعر ۔۔۔۔۔ کیا حادثہ ہوا ہے کہاں ہیں مکاں کے لوگ

کیا حادثہ ہوا ہے کہاں ہیں مکاں کے لوگ شاید زمیں میں دھنستے رہے ہیں یہاں کے لوگ درپیش تھے زمیں کے مسائل بطورِ خاص محفل سے اُٹھ کے جانے لگے آسماں کے لوگ تجدیدِ راہ و رسم کے کچھ سلسلے تو تھے دیوار بن گئے ہیں مگر درمیاں کے لوگ شاید وہ سر زمینِ قناعت بھی ہو کہیں رہتے ہوں اپنے ظرف کے اندر جہاں کے لوگ شہروں کی پستیوں میں بھی رہنے کے باوجود اب تک بہت عظیم ہیں گاؤں گراں کے لوگ اشعر ہوا کے شور کا…

Read More

حامد یزدانی ۔۔۔ نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

Read More

سید مشکور حسین یاد ۔۔۔ نظم کا نظارہ

Read More

سید آل احمد ۔۔ موسم کی طرح رنگ بدلتا بھی بہت ہے

موسم کی طرح رنگ بدلتا بھی بہت ہے ہم زاد مرا قلب کا سادہ بھی بہت ہے نفرت بھی محبت کی طرح کرتا ہے مجھ سے وہ پیار بھی کرتا ہے رُلاتا بھی بہت ہے وہ شخص بچھڑتا ہے تو برسوں نہیں ملتا ملتا ہے تو پھر ٹوٹ کے ملتا بھی بہت ہے خوشحال ہے مزدور بہت عہدِ رواں کا ماتھے پہ مگر اُس کے پسینہ بھی بہت ہے برسا ہے سرِ دشتِ طلب اَبر بھی کھل کر سناٹا مری روح میں گونجا بھی بہت ہے تم یوں ہی شریک…

Read More

سید رضی ترمذی ۔۔۔ مستقبل کا خالی رستہ

Read More

حامد یزدانی ۔۔۔ بہار

بہار ۔۔۔ کیا ہوا؟ کیا بہار آ گئی؟ کھل اُٹھا زخمِ خوابِ ہنر! پھر دہکنے لگی ہے نظر! یاد روشن ہوئی اب کے کچھ اس طرح یاد روشن ہوئی گھر کے تاریک کونے چمکنے لگے میری البم میں ٹھہرے ہوئے موسموں کو خبر ہو گئی تیری مہکی ہوئی، سرخ تصویر پر ۔۔۔۔۔۔۔ پھول کس نے سجایا ۔۔۔۔۔۔۔ بجھے خواب سے پھوٹتی مرمریں کارنس سے اُترتی ہوئی بیل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ روشن انگیٹھی سے ہوتی ہوئی کیوں بھلا ؟ میز تک آ گئی ہے ۔۔۔۔۔۔ گلابی کہانی میں رکھا ہُوا خواب ۔۔۔۔۔۔۔ کس…

Read More

فضل گیلانی ۔۔۔۔۔۔ ٹوٹ کر عشق کیا ہے بھی نہیں بھی شاید

ٹوٹ کر عشق کیا ہے بھی نہیں بھی شاید مجھ سے یہ کام ہوا ہے بھی نہیں بھی شاید اے مری آنکھ کی دہلیز پہ دم توڑتے خواب! مجھ کو افسوس ترا ہے بھی نہیں بھی شاید میری آنکھوں میں ہے ویرانی بھی شادابی بھی خواب کا پیڑ ہرا ہے بھی نہیں بھی شاید دل میں تشکیک ہوئی تجھ کو نہ چھو کر کیا    کیا ایسے تقوے کی جزا ہے بھی نہیں بھی شاید میں ہوں جس عہدِ پر آشوب میں زندہ سیّد اس میں اب ہونا مرا ہے بھی…

Read More