نعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم … عقیل اختر

نعمتِ دنیا ہے پائی ہم نے جن کے نام پر بات ٹھہری ہے سرِ کوثر بھی ان کے جام پر کچھ منور اور بھی پاتا ہوں اپنے دل کو میں لگ گیا ہوں جب سے نعتِ مصطفیٰ کے کام پر شام ٹھنڈی چاندنی اور صبحِ طیبہ پُرجمال میں قصیدہ صبحِ طیبہ پر لکھوں یا  شام پر یادِ طیبہ عاشقوں کو اس قدر مرغوب ہے ٹوٹ کر گرتی مگس ہے جیسے میٹھے آم پر فرقتِ طیبہ میں گریہ سے اِسے فرصت نہیں آنکھ میری روئے کیوں دنیا ترے آلام پر

Read More

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ سعید سادھو

نعت کے دو شعر ہے شب  درود کا لمحہ، تو دن سلام کا ہے یہ کائنات کا سکہ انہی کے نام کا ہے بجھارتیں ترے کردار کی سمجھنی ہیں کہ ساری چھان پھٹک میں یہ کام، کام کا ہے

Read More

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ سجاد بلوچ

گلِ خیال میں کرتی ہے پھر نمو تری نعت مہک رہی ہے مرے دل میں چار سو تری نعت کرم ہو مجھ پہ بھی حسّان کے سخی آقا میں ایک بار پڑھوں تیرے روبرو  تری نعت سماعتوں سے اترتی ہے دل تلک خوشبو کہیں سناتا ہے جب کوئی خوش گلو تری نعت بھرے جہان میں سرمایہءسکوں ہے یہی ترا خیال، ترے در کی آرزو، تری نعت کہیں قصیدۂ بردہ شریف میں تری گونج کہیں ہے مصرعۂ  باہو میں ایک ہو تری نعت بوقتِ صبح سناتے ہیں بعدِ حمدِ خدا صبا،…

Read More

نعت رسول مقبول صل للہ علیہ وسلم … قاضی ظفر اقبال

لولاک ہے چمن گل خوشرو حضور ہیں ہر گل کی رگ میں صورت خوشبو حضور ہیں ہر  ظلم کے محاذ پہ سینہ سپر ہیں آپ ہر ناتواں کی قوت بازو حضور ہیں رہتے ہیں ممکنات ابد تک نگاہ میں حسن ازل کی جنبش ابرو حضور ہیں بہر مشام روح سر دشت کائنات عطر روان و نافہء آہو حضور ہیں صحرا میں ہر مسافر  بیکس کے واسطے کنج سکون و نخل لب جو حضور ہیں گمراہیوں میں سمت نما اسم آپ کا تشکیک میں یقیں کا ترازو حضور ہیں تسکین قلب…

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ احمد جہانگیر

فارسی کے کھجوروں بھرے باغ کی، خاک ماتھے پہ ملتا شگُن کے لئےمیں بھی بِکتا ہوا جا بہ جا ایک دن، جا پہنچتا مدینے میں اُنؐ کے لئے استعاروں کی رنگین برسات میں، ان کے دٙر سے نگینوں کی خیرات لیاے زمانے، یہ انؐ کی عطا ہے عطا، یہ جواہر کہاں دٙیکھ سُن کے لئے سبز ڈفلی پہ پڑتی ہوئی تھاپ نے، خیر مقدم کیا میرے سُلطانؐ کالحن گونجا فرشتوں کی آواز کا، تار چھیڑا گیا ایک دُھن کے لئے رنگ برسا تو دنیا گلابی ہوئی، بس تریسٹھ برس  ماہ…

Read More

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ کامران ناشط

نعت ہی مسلک مرا ، میرا قبیلہ نعت ہے دو جہانوں میں مرا واحد وسیلہ نعت ہے جو بھی کوتاہی ہوئی اس کا ازالہ نعت ہے دل شکستہ زندگی تیری مسیحا نعت ہے ماں سے سوتے جاگتے بس نعت کی لوری سنی سو کسی بھی حال میں اپنا اثاثہ نعت ہے بے سروسامان ہوں پر اطمینانِ قلب ہے دوستو ! میں سچ کہوں میرا خزانہ نعت ہے مجھ سے جو پوچھو کتابِ نور کی تفہیم کا اس کی منشا نعت ہے،اس کا خلاصہ نعت ہے ان کی نسبت سے مری…

Read More

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ ذوالفقار نقوی

صلّوا کی صاد میں نہاں فرمانِ   نعت ہے صلِ علی کے ورد میں اعلانِ نعت ہے اس کِشتِ لالہ زار میں مصروف ہیں مَلک ہر ذی شعور دیکھئے دہقانِ نعت ہے مہکے ہوئے ہیں ذرّے رَفَعنا کے ذکر سے زِ ارض تا ثریا خیابانِ نعت ہے ہے نورِ مصطفیٰ سے زمانے میں روشنی سب کائنات شمعِ شبستانِ نعت ہے محشر میں ہو گی پرسشِ اعمال جس گھڑی کہہ دوں گا میرے پاس یہ دیوانِ نعت ہے کر کے وضو درود سے، فکریں سنوار کر لفظیں سجا رہا ہوں کہ میدانِ…

Read More

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ ارشد عباس ذکی

یہی نہیں کہ فقط خطۂ  زمیں کیلئے حضور رحمتِ خالق ہیں عالمیں کیلئے کوئی بھی سیرت و صورت میں آپ جیسا نہیں یہ ایک نقطہ ہی کافی ہے نکتہ چیں کیلئے مہک رہے ہیں جو مہکا رہے ہیں دنیا کو گلوں نے بوسے تری زلفِ عنبریں کے لئے حضور میرا مقدر بھی جاگ اٹھے جو ملے ذرا سی خاک کف ِپا مری جبیں کیلئے جسے نہ ماننے والے بھی مانتے تھے ذکی کہی ہے نعت اسی صادق و امیں کیلئے

Read More

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ خاور اعجاز

سمندر محمدؐ ، سفینہ محمدؐ خدا تک پہنچنے کا زینہ محمدؐ مجھے زندگی دینے والا خدا ہے مگر زندگی کا قرینہ محمدؐ زمانے کی نظروں میں مکہ مدینہ ہمارا تو مکہ مدینہ محمدؐ درخشندہ ہے بزمِ ہستی انہیؐ سے یہ عالم صدف اور نگینہ محمدؐ کسی سے نہیں ایک گوشہ بھی پنہاں جو سب پر عیاں وہ خزینہ محمدؐ

Read More

نعتِ رسولِ مقبولﷺ … ناصر زیدی

نعتِ رسولِ مقبولﷺ نہ مال و زر کی، نہ جاہ و حشم کی خوشبو تھیسوادِ قلب و نظر میں حرم کی خوشبو تھی عجب نشہ تھا کہ خود پر بھی اختیار نہ تھامشامِ جاں میں وہ جود و کرم کی خوشبو تھی قریب روضۂ اقدس کی جالیاں تھیں مرےعقیدتوں میں بسی چشمِ نم کی خوشبو تھی کِھلا ہُوا تھا چمن ہر طرف مرادوں کاحضورؐ آپ کے ہی دم قدم کی خوشبو تھی جب آپ آئے تو ایمان وہ بھی لے آئےوہ جن کے ذہن میں سنگ و صنم کی خوشبو…

Read More