ہجومِ شہر پہ میں آشکار ہوتے ہوئے اکیلا ہو گیا ہوں، بے شمار ہوتے ہوئے ہوائے وحشتِ شب کھا رہی ہے میرا وجود "میں خود کو دیکھ رہا ہوں غبار ہوتے ہوئے” وہ مر گیا تو کھلا، مر گیا ہے فاقے سے پڑوس میں کئی سرمایہ دار ہوتے ہوئے خوشی سے ڈوب گیا میں ترے سمندر میں کہ سطحِ آب پہ تنکے ہزار ہوتے ہوئے یہ کس کا عکس مرے آئنے پہ ٹھہرا ہے سمٹ گئی ہے نظر بے کنار ہوتے ہوئے دئیے کے بدلے مَیں دل کو جلا کے…
Read MoreCategory: آج کی غزل
سید علی مطہر اشعر ۔۔۔ کس طرح نزدیک تر ہوں فاصلے کیسے گھٹائیں
کس طرح نزدیک تر ہوں فاصلے کیسے گھٹائیں پھول سے چہرے ہیں لیکن پتھروں جیسی انائیں خوف کی بنیاد پر اُٹھے ہیں بچوں کے بدن بوئے خوں لاتی رہی ہیں گھر میں مقتل کی ہوائیں آپ کی خوشیوں کے گہوارے خدا قائم رکھے آیئے ہم آپ کو اپنا عزا خانہ دکھائیں رابطہ رہتا ہے ساری رات دیواروں کے ساتھ گفتگو کرتی ہے مجھ سے گھر کی سائیں سائیں پیرہن تیرا ہی جیسا ہم بھی لے آئیں، مگر اپنے چہرے سے نقوشِ مفلسی کیسے مٹائیں ہم بھی ان سے گفتگو کر…
Read Moreغالب ۔۔۔ محرم نہیں ہے تو ہی نواہائے راز کا
محرم نہیں ہے تو ہی نوا ہائے راز کا یاں ورنہ جو حجاب ہے، پردہ ہے ساز کا رنگِ شکستہ صبحِ بہارِ نظارہ ہے یہ وقت ہے شگفتنِ گل ہائے ناز کا تو اور سوئے غیر نظرہائے تیز تیز میں اور دُکھ تری مِژہ ہائے دراز کا صرفہ ہے ضبطِ آہ میں میرا، وگرنہ میں طعمہ ہوں ایک ہی نفَسِ جاں گداز کا ہیں بسکہ جوشِ بادہ سے شیشے اچھل رہے ہر گوشۂ بساط ہے سر شیشہ باز کا کاوش کا دل کرے ہے تقاضا کہ ہے ہنوز ناخن پہ…
Read Moreغالب ۔۔۔ ستایش گر ہے زاہد ، اس قدر جس باغِ رضواں کا
ستایش گر ہے زاہد ، اس قدر جس باغِ رضواں کا وہ اک گلدستہ ہے ہم بیخودوں کے طاقِ نسیاں کا بیاں کیا کیجئے بیدادِکاوش ہائے مژگاں کا کہ ہر یک قطرہء خوں دانہ ہے تسبیحِ مرجاں کا نہ آئی سطوتِ قاتل بھی مانع ، میرے نالوں کو لیا دانتوں میں جو تنکا ، ہوا ریشہ نیستاں کا دکھاؤں گا تماشہ ، دی اگر فرصت زمانے نے مرا ہر داغِ دل ، اِک تخم ہے سروِ چراغاں کا کیا آئینہ خانے کا وہ نقشہ تیرے جلوے نے کرے جو پرتوِ…
Read Moreاسداللہ خاں غالب ۔۔۔ صحرا، مگر، بہ تنگئ چشمِ حُسود تھا
جز قیس اور کوئی نہ آیا بروئے کار صحرا، مگر، بہ تنگئ چشمِ حُسود تھا آشفتگی نے نقشِ سویدا کیا درست ظاہر ہوا کہ داغ کا سرمایہ دود تھا تھا خواب میں خیال کو تجھ سے معاملہ جب آنکھ کھل گئی نہ زیاں تھا نہ سود تھا لیتا ہوں مکتبِ غمِ دل میں سبق ہنوز لیکن یہی کہ رفت گیا اور بود تھا ڈھانپا کفن نے داغِ عیوبِ برہنگی میں، ورنہ ہر لباس میں ننگِ وجود تھا تیشے بغیر مر نہ سکا کوہکن اسد سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود تھا
Read Moreاسداللہ خاں غالب ۔۔۔ نقش فریادی ہےکس کی شوخئ تحریر کا
نقش فریادی ہےکس کی شوخئ تحریر کا کاغذی ہے پیرہن ہر پیکرِ تصویر کا کاوکاوِ سخت جانی ہائے تنہائی نہ پوچھ صبح کرنا شام کا، لانا ہے جوئے شیر کا جذبۂ بے اختیارِ شوق دیکھا چاہیے سینۂ شمشیر سے باہر ہے دم شمشیر کا آگہی دامِ شنیدن جس قدر چاہے بچھائے مدعا عنقا ہے اپنے عالمِ تقریر کا بس کہ ہوں غالب، اسیری میں بھی آتش زیِر پا موئے آتش دیدہ ہے حلقہ مری زنجیر کا
Read Moreشمشیر حیدر ۔۔۔ دنوں سے کیسے شبوں میں ڈھلتے ہیں دن ہمارے
میر تقی میر ۔۔۔ وہ اک روش سے کھولے ہوئے بال ہوگیا
وہ اک روش سے کھولے ہوئے بال ہوگیا سنبل چمن کا مفت میں پامال ہوگیا کیا امتدادِ مدتِ ہجراں بیاں کروں ساعت ہوئی قیامت و مہ سال ہوگیا دعویٰ کیا تھا گل نے ترے رخ سے باغ میں سیلی لگی صبا کی تو منہ لال ہوگیا قامت خمیدہ رنگ شکستہ بدن نزار تیرا تو میر غم میں عجب حال ہوگیا
Read Moreمیر تقی میر ۔۔۔ تا گور کے اوپر وہ گل اندام نہ آیا
تا گور کے اوپر وہ گل اندام نہ آیا ہم خاک کے آسودوں کو آرام نہ آیا بے ہوشِ مئے عشق ہوں کیا میرا بھروسا آیا جو بخود صبح تو میں شام نہ آیا کس دل سے ترا تیرِ نگہ پار نہ گزرا کس جان کو یہ مرگ کا پیغام نہ آیا دیکھا نہ اُسے دور سے بھی منتظروں نے وہ رشکِ مہِ عید لبِ بام نہ آیا سو بار بیاباں میں گیا محملِ لیلیٰ مجنوں کی طرف ناقہ کوئی گام نہ آیا اب کے جو ترے کوچے سے جاؤں…
Read Moreمیر تقی میر ۔۔۔ دیکھے گا جو تجھ رُو کو سو حیران رہے گا
دیکھے گا جو تجھ رُو کو سو حیران رہے گا وابستہ ترے مُو کا پریشان رہے گا منعم نے بِنا ظلم کی رکھ گھر تو بنایا پر آپ کوئی رات ہی مہمان رہے گا چھوٹوں کہیں ایذا سےلگا ایک ہی جلاد تا حشر مرے سر پہ یہ احسان رہے گا چمٹے رہیں گے دشتِ محبت میں سر و تیغ محشر تئیں خالی نہ یہ میدان رہے گا جانے کا نہیں شور سخن کا مرے ہرگز تا حشر جہاں میں مرا دیوان رہے گا دل دینے کی ایسی حَرَکت اُن نے…
Read More