تو پھر اِک نظم اُگتی ہے! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوئی آوارہ جھونکا موسموں کے ہاتھ سے پھسلے تو میں اس کی صداؤں کے تعاقب میں نکلتا ہوں اسے میں ڈھونڈتا ہوں شاخ پر تنہا لرزتے آخری پتے کی ہچکی میں کبھی ویران مندر کے اکھڑتے پتھروں سے جھانکتے پیپل کے پودے میں کبوتر کے بکھرتے آہلنے میں اور کبھی مکڑی کے جالے میں کبھی دریا کنارے ڈار سے بچھڑی ہوئی کونجوں کے گیتوں میں جہاں پر ہجر بہتا ہے اسے میں ڈھونڈتا ہوں اپنے کمرے میں پڑے بستر کی سلوٹ میں جہاں…
Read MoreTag: اردو
افضل خان ۔۔۔۔ مجھے رونا نہیں، آواز بھی بھاری نہیں کرنی
مجھے رونا نہیں، آواز بھی بھاری نہیں کرنی محبت کی کہانی میں اداکاری نہیں کرنی ہمارا دل ذرا اُکتا گیا تھا گھر میں رہ رہ کر یونہی بازار آئے ہیں خریداری نہیں کرنی تحمل، اے محبت ! ہجر پتھریلا علاقہ ہے تجھے اس راستے پر تیز رفتاری نہیں کرنی ہوا کے خوف سے لپٹا ہوا ہوں خشک ٹہنی سے کہیں جانا نہیں، جانے کی تیاری نہیں کرنی غزل کو کم نگاہوں کی پہنچ سے دور رکھتا ہوں مجھے بنجر دماغوں میں شجر کاری نہیں کرنی وصیت کی تھی مجھ کو…
Read Moreظفر اقبال
جہاں تہاں مرے ٹکڑے بکھرتے جاتے ہیں بُرا نہیں یہ مرا انتشار میں ہونا
Read Moreکسی بے انت لمحے میں….. ارشد نعیم
کسی بے انت لمحے میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ جانے کون سا بے انت لمحہ تھا نہ جانے کون سی ہجرت کی ساعت تھی کہ جب میں نے تجھے، تو نے مجھے بے ساختہ آواز دی تھی سفر کی خامشی آواز کے دامن سے پھوٹی تو کھلا ہم پر کہ یہ اک دشت کی جانب روانہ قافلہ ہے جس میں ہم تم چل رہے ہیں عجب بے تاب موسم تھے عجب بے رنگ رستے تھے کوئی وحشت بدن کے ریشے ریشے سے نمایاں تھی عجب اسرار اُس منظر کا حصہ تھا کوئی…
Read Moreڈاکٹر توصیف تبسم
کر دیا شدتِ احساس نے پتھر، توصیف کوئی روتا ہے تو اب دل نہیں دُکھتا میرا
Read Moreاظہر فراغ…. حساب کرنے کی کوششوں میں ہم اس کی باتوں میں آگئے ہیں
حساب کرنے کی کوششوں میں ہم اس کی باتوں میں آگئے ہیں نئے طلب کردہ سب خسارے پرانے کھاتوں میں آگئے ہیں گریز کرتی ہوئی یہ ٹہنی ابھی جو خود میں سمٹ رہی تھی ذرا سی کھینچی ہے اپنی جانب تو پھول ہاتھوں میں آگئے ہیں اے شب گزیدو! ہماری نیندیں حرام ہونا الگ ستم ہے اداس شاموں کے سلسلے بھی ہماری راتوں میں آ گئے ہیں ہم ابر پارے دھنک کی زد میں کچھ ایسے آئے کہ ہائے ہائے گھرے ہوئے ہیں چہار رنگوں میں اور ساتوں میں آ…
Read Moreخواجہ حیدر علی آتش ۔۔۔ توڑ کر تارِ نگہ کا سلسلہ جاتا رہا
توڑ کر تارِ نگہ کا سلسلہ جاتا رہا خاک ڈال آنکھوں میں میری قافلہ جاتا رہا کون سے دن ہاتھ میں آیا مرے دامانِ یار کب زمین و آسماں کا فاصلہ جاتا رہا خارِ صحرا پر کسی نے تہمتِ دُزدی نہ کی پائوں کا مجنوں کے کیا کیا آبلہ جاتا رہا دوستوں سے اس قدر صدمے ہوئے ہیں جان پر دل سے دشمن کی عداوت کا گلہ جاتا رہا جب اٹھایا پائوں آتش مثلِ آوازِ جرس کوسوں پیچھے چھوڑ کر مَیں قافلہ جاتا رہا
Read Moreغلام ہمدانی مصحفی
گرفتاری پہ میری بس کہ آہن گریہ کرتا ہے رواں ہوتا ہے چشمِ حلقۂ زنجیر سے پانی
Read Moreچارہ گر ۔۔۔۔ مخدوم محی الدین
چارہ گر ۔۔۔۔۔۔۔ اک چنبیلی کے منڈوے تلے مے کدے سے ذرا دور اس موڑ پر دو بدن پیار کی آگ میں جل گئے پیار حرفِ وفا پیار ان کا خدا پیار ان کی چتا دو بدن اوس میں بھیگتے، چاندنی میں نہاتے ہوئے جیسے دو تازہ رو، تازہ دم پھول پچھلے پہر ٹھنڈی ٹھنڈی سبک رو چمن کی ہوا صرفِ ماتم ہوئی کالی کالی لٹوں سے لپٹ گرم رخسار پر ایک پل کے لیے رک گئی ہم نے دیکھا انھیں دن میں اور رات میں نور و ظلمات میں…
Read Moreبرج نرائن چکبست
زندگی کیا ہے عناصر میں ظہورِ ترتیب موت کیا ہے انھیں اجزا کا پریشاں ہونا
Read More