ارشد معراج ۔۔۔ وہ کوئی اور تھا

وہ کوئی اور تھا ———— روشنی میرے حصے کی تھی اپنی رفتار کو تیز کر نہ سکی میں بھٹکتا رہا اِس طرف اُس طرف میں کہ صحراؤں میں دھول اُڑاتے ہوۓ رتھ پہ بیٹھا ہوا اک شکستہ بدن کون پہچانتا میرے کھیسے میں رکھے ہوۓ اُس کی قربت کے ٹکڑے بکھرتے رہے میں خزاں کی گھنی وادیوں میں کنویں کی طلب کا سہارا لیے دم بدم پا برہنہ رہا بوجھ بھیجے میں تھا پر یہ کاندھے مرے سوتری کی طرح روز کھنچتے رہے ان پہ رکھا ہوا میرا سر اِس…

Read More

بدل گئی ہے بہت آس پاس کی صورت (غلام حسین ساجد) ۔۔۔۔ نوید صادق

بدل گئی ہے بہت آس پاس کی صورت (دیباچہ: مجموعہ کلام "اعادہ”) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ستر کی دہائی اُردو غزل میں ایک انقلاب کی دہائی ہے۔ ثروت حسین، محمد اظہارالحق اور غلام حسین ساجد اِس انقلاب کے بڑوں میں سے نمایاں نام ہیں۔ثروت حسین نے ایک قلیل عرصۂ شعر میں اپنے انمول اور انمٹ نقوش ثبت کرنے کے بعد موت کو گلے لگا لیا، محمد اظہارالحق کچھ عرصہ بعد تقریباً خاموش ہو گئے۔ اب ان کی کبھی کبھار کوئی غزل نظر پڑتی بھی ہے تو یہی احساس ہوتا ہے کہ وہ ستّر…

Read More

تو پھر اک نظم اگتی ہے… ارشد معراج

تو پھر اِک نظم اُگتی ہے! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوئی آوارہ جھونکا موسموں کے ہاتھ سے پھسلے تو میں اس کی صداؤں کے تعاقب میں نکلتا ہوں اسے میں ڈھونڈتا ہوں شاخ پر تنہا لرزتے آخری پتے کی ہچکی میں کبھی ویران مندر کے اکھڑتے پتھروں سے جھانکتے پیپل کے پودے میں کبوتر کے بکھرتے آہلنے میں اور کبھی مکڑی کے جالے میں کبھی دریا کنارے ڈار سے بچھڑی ہوئی کونجوں کے گیتوں میں جہاں پر ہجر بہتا ہے اسے میں ڈھونڈتا ہوں اپنے کمرے میں پڑے بستر کی سلوٹ میں جہاں…

Read More