ہمت رائے شرما ۔۔۔۔ اردو ماہیے

سرمست فضائیں ہیں پیتم پریم بھری پھاگن کی ہوائیں ہیں ۔۔۔ کچھ کھو کر پائیں ہم دور کہیں جا کر اک دنیا بسائیں ہم ۔۔۔ اشکوں میں روانی ہے آنسو پی پی کر مدہوش جوانی ہے ۔۔۔۔۔ بھیگی ہوئی راتوں میں ہم تم کھو جائیں پھر پریم کی باتوں میں ۔۔۔ کیا اشک ہمارے ہیں آنسو مت سمجھو ٹوٹے ہوئے تارے ہیں ۔۔۔۔سہمی ہوئی آہوں نے سب کچھ کہہ ڈالا خاموش نگاہوں نے ۔۔۔۔۔ دو نین چھلکتے ہیں ساجن آ جاؤ ارمان مچلتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ یہ طرزِ بیاں سمجھو کیف…

Read More

خالی بالٹی ۔۔۔ حامد یزدانی

خالی بالٹی ۔۔۔۔۔۔۔ اب مجھے اُنہیں ڈھونڈنا ہے۔ سرکاری دورے کا آج آخری دن ہے۔ پچھلے چار دن میں مختلف رسمی ملاقاتوں اور باقاعدہ اجلاسوں میں کچھ یوں الجھا رہا کہ نہ تو قدم ڈھاکہ کی چند سرکاری عمارتوں کی سفید راہداریوں میں بھٹکتے تذبذب سے باہر نکل پائے اور نہ ہی ذہن اکڑی ہوئی کرسیوں کو کھینچ کرمستطیل میز کے قریب کرنے اور پھر گھسیٹ کر دُور کرنے کی دھیمی دھیمی گونج سے آزاد ہو پایا۔ ایک نو قائم شدہ ملک کے دارالحکومت میں مصروفیات کی ترتیب یا بے…

Read More