قابل اجمیری

ظلمت و نور میں تفریق ابھی مشکل ہے رات سو رنگ بدلتی ہے سحر ہونے تک

Read More

قابل اجمیری۔۔۔ ہونٹوں پہ ہنسی آنکھ میں تاروں کی لڑی ہے

ہونٹوں پہ ہنسی آنکھ میں تاروں کی لڑی ہے وحشت بڑے دلچسپ دوراہے پہ کھڑی ہے آداب تری بزم کے جینے نہیں دیتے دیوانوں کو جینے کی تمنا تو بڑی ہے دل رسم و رہِ شوق سے مانوس تو ہو لے تکمیلِ تمنا کے لئے عمر پڑی ہے

Read More

محسن اسرار

وہ پاس تھاتو میں سنتا تھا، بولتا بھی تھا تعلقات کا اندازہ ہو رہا ہے اب

Read More

استاد قمر جلالوی ۔۔۔ گیسو ہیں ان کے عارضِ تاباں کے ساتھ ساتھ

گیسو ہیں ان کے عارضِ تاباں کے ساتھ ساتھ کافر لگے ہوئے ہیں مسلماں کے ساتھ ساتھ سامان خاک آیا تھا انساں کے ساتھ ساتھ صرف ایک روح تھی تنِ عریاں کے ساتھ ساتھ اے ناخدا وہ حکمِ خدا تھا جو بچ گئی کشتی کو اب تو چھوڑ دےطوفاں کے ساتھ ساتھ اے باغباں گلوں پہ ہی بجلی نہیں گری ہم بھی لٹے ہیں تیرے گلستاں کے ساتھ ساتھ دو چار ٹانکے اور لگے ہاتھ بخیہ گر دامن بھی کچھ پھٹا ہے گریباں کے ساتھ ساتھ تم میرا خوں چھپا…

Read More

افضل گوہر ۔۔۔ تمام بوجھ کہاں خاکداں پہ پڑتا ہے

تمام بوجھ کہاں خاکداں پہ پڑتا ہے کبھی کبھی تو قدم آسماں پہ پڑتا ہے یہ تیر یوں ہی نہیں دشمنوں تلک جاتے بدن کا سارا کھچاؤ کماں پہ پڑتا ہے تُو میرے سامنے آیا نہ کر عدو بن کر کہ ہر نشانہ مرا اب نشاں پہ پڑتا ہے تجھے زمین کے بارے میں علم ہے تو بتا اِس آسمان کا سایہ کہاں پہ پڑتا ہے اِدھر میں پاؤں اُٹھاتا ہوں اور اُدھر گوہر غبار سا صفِ سیاّرگاں پہ پڑتا ہے

Read More

غلام حسین ساجد ۔۔۔ منزلِ عشق عیاں ، زیست کا حاصل معلوم  (دو غزلہ)

منزلِ عشق عیاں ، زیست کا حاصل معلوم ہے مرے چارہ گروں کو مری مُشکل معلوم کون ہو گا جسے دُھتکار دیا جائے گا کون ہو گا ترے احباب میں شامل معلوم دہر بدلا ہے نہ دُنیا کی روش بدلے گی کون ہو گا یہاں تکریم کے قابل معلوم اپنی تہذیب کے پابند رہا کرتے ہیں اور ہوتے ہیں انھیں سارے سلاسل معلوم کس پہ ڈالے گا عنایت کی نظر ، جانتے ہیں کون ہے اُس کے تئیں عشق میں کامل معلوم منتخب اُس کو کِیا ہے مری دل داری…

Read More

سعید شارق ۔۔۔ پونچھے نہ تھےجو مَیں نے کبھی اُس کے گال سے

پونچھے نہ تھےجو مَیں نے کبھی اُس کے گال سے وہ اشک رِستے رہتے ہیں اب میری شال سے   آندھی کی طرح نیند کی موج آئی میری سمت ایک ایک کر کے خواب جھڑے ڈال ڈال سے   بُھولے سے مِلنے والی خوشی چِیر دے نہ دل! مچھلی نکل نہ جائے کہیں خستہ جال سے!   اک روز ہاتھ لگ گئے یادوں بھرے جہاز کیسا خزانہ مل گیا بحرِ ملال سے!   کیوں آ گیا ہے پھر تجھے پیچھے دھکیل کر لڑتا رہا مَیں آج بھی کس کس خیال…

Read More

شہزاد عادل

پرانے دوست کہیں بیٹھتے ہیں جب مل کر حدیثِ دل کا بیاں ساری رات چلتا ہے تمہارے شہر کی مسجد نہیں کہ بند ملے یہ میکدہ ہے میاں ساری رات چلتا ہے

Read More