اب ہوائیں ہی کریں گی روشنی کا فیصلہ جس دیے میں جان ہو گی وہ دیا رہ جائے گا
Read MoreTag: Urdu adab
ساقی فاروقی
جس کی سخاوتوں کی زمانے میں دھوم ہے وہ ہاتھ سو گیا ہے، تقاضا نہ کر ابھی
Read Moreحفیظ جونپوری ۔۔۔ ادا پریوں کی صورت حور کی آنکھیں غزالوں کی
ادا پریوں کی، صورت حور کی، آنکھیں غزالوں کی غرض مانگے کی ہر اک چیز ہے ان حسن والوں کی بجائے رقص مے خانے میں ہے گردش پیالوں کی تکلف بر طرف یہ بزم ہے اللہ والوں کی نشاں جب مٹ گیا تربت کا آئے فاتحہ پڑھنے انہیں کب یاد آئی ہیں وفائیں مرنے والوں کی ہُوا دو گز کفن منعم کو حاصل مال دنیا سے بندھی رکھی ہی آخر رہ گئی گٹھری دوشالوں کی دکھا کر دل مرا پھر آپ ہی عذرِ جفا کرنا ارے کافر! تری اک چال…
Read Moreماجد صدیقی ۔۔۔ وہ چنچل جب سے میرا ہو گیا ہے
وہ چنچل جب سے میرا ہو گیا ہے خدا بھی میرے اندر آ بسا ہے وہ جس کی دید سے ہوں سیر آنکھیں ثمر سے بھی زیادہ رَس بھرا ہے نگاہوں میں چھپی نجمِ سحر سی عجب بے نام سی طُرفہ حیا ہے اسے دیکھو بہ حالِ لطف جب بھی مثالِ مہ، پسِ باراں دھُلا ہے کرے وہ گل نہ ایسا تو کرے کیا سنا ہم نے بھی ہے وہ خود نما ہے تعلق اُس سے ماجد کیا بتائیں معانی سا جو لفظوں میں بسا ہے
Read Moreلالہ مادھو رام جوہر
وہ چھپایا کریں اس بات سے کیا ہوتا ہے آپ سر چڑھ کے پکارے گی جو الفت ہوگی
Read Moreنور بجنوری
ایک پرندہ چیخ رہا ہے مسجد کے مینارے پر دور کہیں گنگا کے کنارے آس کا سورج ڈھلتا ہے
Read Moreمظفر حنفی
آنگن میں یہ رات کی رانی سانپوں کا گھر کاٹ اسے کمرہ البتہ سونا ہے کونے میں گلدان لگا
Read Moreسید آلِ احمد
کون صحرا میں دے تجھے آواز کون کھولے طلب کا دروازہ
Read Moreخالد احمد
تنہائی سی تنہائی تھی ، کرتا بھی تو کیا میں سو ، شہر میں صحرا کی طرح پھیل گیا میں
Read Moreمحمد علوی ۔۔۔ ہزاروں لاکھوں دلی میں مکاں ہیں
ہزاروں لاکھوں دلی میں مکاں ہیں مگر پہچاننے والے کہاں ہیں کہیں پر سلسلہ ہے کوٹھیوں کا کہیں گرتے کھنڈر ہیں، نالیاں ہیں کہیں ہنستی چمکتی صورتیں ہیں کہیں مٹتی ہوئی پرچھائیاں ہیں کہیں آواز کے پردے پڑے ہیں کہیں چپ میں کئی سرگوشیاں ہیں قطب صاحب کھڑے ہیں سر جھکائے قلعے پر گدھ بہت ہی شادماں ہیں ارے یہ کون سی سڑکیں ہیں بھائی یہاں تو لڑکیاں ہی لڑکیاں ہیں لکھا ملتا ہے دیواروں پہ اب بھی تو کیا اب بھی وہی بیماریاں ہیں حوالوں پر حوالے دے رہے…
Read More