ماہ نامہ فانوس: مارچ 2018ء

(Download) ماہ نامہ فانوس مارچ 2018ء ……………………… ﷽ …………………… فہرست ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اداریہ شعاعیں: خالد علیم حمدیہ حمد : خورشید بیگ میلسوی نعتیہ نعت: خورشید بیگ میلسوی مقالۂ خصوصی اردو غزل: ۱۹۴۷ء تا حال: نوید صادق گوشۂ خاص علیم ناصری —– تعارف: ادارہ طلع الشعر علینا۔۔۔ ایک تجزیہ: نعیم صدیقی علیم ناصری کا اسلوبِ نعت نگاری: پروفیسر جعفر بلوچ علیم ناصری کا رزمیہ: ’’شاہ نامہ بالاکوٹ‘‘ مختلف زاویہ ہاے نظر سے انتخاب و ترتیب: ادارہ غزلیں  علیم ناصری والدِ مرحوم : علیم ناصری کی شخصیت اور شاعری—ایک تاثر: خالد علیم منظوم خراجِ…

Read More

ماہ نامہ فانوس : جنوری، فروری 2018ء

(-Download) ماہ نامہ فانوس جنوری فروری 2018ء ……………………… ﷽ ……………………… فہرست ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اداریہ شعاعیں: خالد علیم نعت ریاض حسین چودھری،  ریاض ندیم نیازی، آفتاب خان، مقالات مابعد الطبیعیات —- تحقیقی جائزہ: ڈاکٹر راحیلہ لطیف فیض کااسلوبِ شعر اور شعری محاسن: ڈاکٹر نبیل احمد نبیل ’’چراغ زار‘‘ کی جھلملتا میں: علی بابا تاج شریف ساجد کا اسلوبِ شعر: پروفیسر نوید عاجز بازیافت ادب کی تعلیم کا مسئلہ: احمد ندیم قاسمی شخص و عکس شکیل سروش —ایک مخلص دوست: ڈاکٹر اختر شمار شکیل سروش کی نواے سروش: خالد علیم غزلیں احمد صغیر…

Read More

عباس رضوی

وہ نیند آئے کہ خوابوں کا در کھلا رہ جائے حصارِ شب میں ستاروں کا سلسلہ رہ جائے چلوں تو مڑ کے نہ دیکھوں کسی صدا کی طرف ستارہِ سحری راہ پوچھتا رہ جائے  ہوا چلے تو بجھاتی ہوئی دلوں کو چلے بس اک چراغ مگر اس کے نام کا رہ جائے  صبا بھی ساتھ نہ آئے جو پار اُتروں میں جو ڈوبنا ہو تو دریا پکارتا رہ جائے  میں جاگتا ہوں جسے دیکھنے کی حسرت میں وہ خواب میری طرف یوں ہی دیکھتا رہ جائے

Read More

آخری بس ۔۔۔۔ راجیندر منچندا بانی

آخری بس تیرتی سی جا رہی ہے شب کے فرشِ مرمریں پر ۔۔۔۔۔۔۔۔ شبنم آگیں دُھند کی نیلی گپھا میں! بس کے اندر ہر کوئی بیٹھا ہے اپنا سر جھکائے خستگی دن کی چبائے کیا ہوئی اک دوسرے سے بات کرنے کی وہ راحت وہ مسرت! آج دنیا ۔۔۔۔۔ آخری بس کی طرح محوِ سفر ہے سب مسافر قُرب کے احساس سے ناآشنا بیٹھے ہوئے ہیں اب کسی کو اجنبی ہونا بُرا لگتا نہیں ہے!

Read More

یزدانی جالندھری

ملّاح سرفگندہ، مسافر تھکے ہوئے اُتریں گے کیسے پار، ہوا سامنے کی ہے

Read More

رحمان حفیظ

تکبر سے کمر کوزہ ہوئی ہے آسماں کی زمیں کو خاکساری نے جواں رکھا ہوا ہے

Read More

احمد فاروق

خشک پتّوں میں چلی پُروائی شاخ نشّے میں کہیں لہرائی سبز جھیلوں کی طرف لوٹ گئے راستے جن پہ جمی تھی کائی یاد زاروں میں اُدھر ُدھند کے پار سُرخ پھُولوں نے قیامت ڈھائی حبس تھا اور گھنی تاریکی دیپ چمکا تو ہَوا بھی آئی ایک خاموش نظر کی تھی میں اُس نے آواز مری لوٹائی کچھ سمجھ میں نہیں آتا تھا مجھے میں نے یہ بات اُسے سمجھائی دیکھ تو پانی کہاں مرتا ہے عشق کے نام ہوَس ہے بھائی! رات پچھلے کو ہَوا دریا پر دشت کی پیاس…

Read More

دو کا دھوکا ۔۔۔۔۔ شاہین عباس

طہارت کا ّقضیہ…دُہرا َدجلہ دُہری تہری ناف کا ڈھلکا میں دو کوزوں کو دائیں بائیں بھر کر بیٹھ جاتاہو ں قیامت بازیوں کا گھاگ لپکاہے یہ دائیں بائیں کا ٹپکا میں دو چھینٹوں کا اِک چھینٹا بناتاہوں قیامت او ِر قیامت کے تناسب سے یہ چھینٹا مجھ پہ پڑتا ہے تو خانہ دار، اُدھر اُس پار تم بھی بھیگ جاتے ہو ! درازی لہر کی ہو ، قہر کی ہو ہونٹ سے پھر ہونٹ جا چپکا اِدھر آدھا ابال آدھا اُدھر حلقوم میں حلقوم کا دھارا ‘ دو دھارا سارا…

Read More

خالد احمد

دیکھا نہ ہمیں تُونے خط و خال سے آگے اِک شہر تھا، اِس شہرِ مہ و سال سے آگے

Read More

محسن اسرار

رہے بے گھر، مکاں ہوتے ہوئے بھی نہیں تھے ہم یہاں ہوتے ہوئے بھی سمجھنا چاہتا ہوں زندگی کو سو میں چپ ہوں زباں ہوتے ہوئے بھی اُس آتش کا مزا ہی کچھ عجب تھا نہ روئے ہم دھواں ہوتے ہوئے بھی اندھیروں کی صراحت کر رہا ہوں دیوں کے درمیاں ہوتے ہوئے بھی مگر میں خوش دکھائی دے رہا ہوں طبیعت کے گراں ہوتے ہوئے بھی رکھی قائم ہمیشہ خوش گمانی کسی سے بدگماں ہوتے ہوئے بھی عجب ہیں رنگ اس کی چاہتوں کے نظر آئے نہاں ہوتے ہوئے…

Read More