کسی سے کچھ مجھے کہنا نہیں ہے غلط فہمی میں بھی رہنا نہیں ہے نہیں کرنا ہے جو ہے نامناسب بہاؤ کی طرف بہنا نہیں ہے تدارک کچھ نہ کچھ کرنا ہے اس کا ستم چپ چاپ اب سہنا نہیں ہے میں کیوں تقلید کی زنجیر پہنوں کہ یہ اک طوق ہے ، گہنا نہیں ہے جمے رہنا نعیم اپنی جگہ پر کسی صورت تمہیں ڈہنا نہیں ہے
Read MoreMonth: 2019 اکتوبر
ماہ نامہ فانوس اگست ستمبر 2019 ء
ماہ نامہ فانوس ۔ اگست ستمبر 2019 ء DOWNLOAD ﷽ فہرست اداریہ شعاعیں:خالد علیم مقالات اردو رباعی کا اہم شاعر : مامون ایمن: ڈاکٹر نجیب جمال جدید شاعری کی منفرد آواز: فیض احمد فیض: ڈاکٹر راحت افشاں فحاشی اور عریانی کے تصورات، اردو ادب کے تناظر میں: انصار احمد شیخ غزلیں سید ضیاء الدین نعیم ، قمر رضا شہزاد، ڈاکٹر ضیاء الحسن، اختر رضا سلیمی احمد جہاں گیر، طارق بٹ، اسحاق وردگ، سعید سادھو، عبیدالرحمٰن نیازی، وجاہت انور، عون الحسن غازی کشمیر نامہ ’’ڈل‘‘ کی سنہری وادی میں: سیّد ماجد…
Read Moreمراتب اختر
چھو کر حدِ فنا کو جوانی جواں ہوئی جو آگ جل رہی تھی وہ آخر دھواں ہوئی آمادہِ سفر کی نگاہیں تڑپ گئیں سیٹی رُکی تو شام کی گاڑی رواں ہوئی
Read Moreماہ نامہ شام و سحر جولائی1997ء
ماہ نامہ شام و سحر ۔۔ جولائی 1997ء Download
Read Moreساقی فاروقی …. بادِ نسیاں ہے، مرا نام بتا دو کوئی
بادِ نسیاں ہے، مرا نام بتا دو کوئی ڈھونڈ کر لاؤ مجھے، میرا پتا دو کوئی حادثہ ہے کہ ستاروں سے مجھے وحشت ہے مجھ کو اس دشت کے آداب سکھا دو کوئی وہ اندھیرا ہے کہ تنہائی سے ہول آتا ہے سارے بچھڑے ہوئے لوگوں کو صدا دو کوئی ایک مدت سے چراغوں کی طرح جلتی ہیں ان ترستی ہوئی آنکھوں کو بجھا دو کوئی موج در موج مری زندگی گرداب میں ہے اس سفینے کو کنارے سے لگا دو کوئی
Read Moreانتظار کی رات…. ابنِ انشاء
انتظار کی رات ………………. اُمڈے آتے ہیں شام کے سائے دم بہ دم بڑھ رہی ہے تاریکی ایک دنیا اُداس ہے، لیکن کچھ سے کچھ سوچ کر دلِ وحشی مسکرانے لگا ہے…. جانے کیوں؟ وہ چلا کارواں ستاروں کا جھومتا ناچتا سوئے منزل وہ اُفق کی جبیں دمک اُٹھی وہ فضا مسکرائی… لیکن، دل ڈوبتا جا رہا ہے… جانے کیوں؟
Read Moreباقی احمد پوری
گھر تو برباد کر دیا تم نے اب تمھیں گھر سے دور جانا ہے
Read Moreقابل اجمیری…. تضادِ جذبات میں یہ نازک مقام آیا تو کرو گے
تضادِ جذبات میں یہ نازک مقام آیا تو کرو گے مَیں رو رہا ہوں تو ہنس رہے ہو مَیںمسکرایا تو کیا کرو گے مجھے تو اس درجہ وقتِ رخصت سکوں کی تلقین کر رہے ہو مگر کچھ اپنے لیے بھی سوچا مَیں یاد آیا تو کیا کرو گے کچھ اپنے دل پہ بھی زخم کھاؤ، مرے لہو کی بہار کب تک مجھے سہارا بنانے والو، مَیں لڑکھڑایا تو کیا کرو گے ابھی تو تنقید ہو رہی ہے مرے مذاقِ جنوں پہ، لیکن تمہاری زلفوں کی برہمی کا سوال آیا تو…
Read Moreسید آلِ احمد
شاید مَیں تیرے دھیان میں پھر سے اُبھر سکوں مَیں اجنبی سہی، مجھے پہچان کے تو دیکھ
Read Moreاصلِ زندگی … نجیب احمد
اصلِ زندگی مری مٹی پہ دو موسم اترتے ہیں محبت کا ہرا پن اور عداوت کی خزاں کا زرد سُونا پن محبت کا ہرا پن دوستی کی نرم خوشبو سے مزیّن ہے عداوت کی خزاں کا زرد سُونا پن کسی دریا میں چکراتے بھنور کا شاخسانہ ہے محبت کے سفر کی ابتدا قربانیوں کی رہ گزر پر روزِ اول ہو گئی تھی محبت میں متاعِ عمر کھونا یا زرِ جاں تک لٹا دینا ہی اصلِ زندگی ہے عداوت کیا ہے؟ یہ شیطانیت کے کھیل کا پہلا پڑاؤ ہے یہاں پر…
Read More