محسن اسرار

پکارتا بھی وہی ہے مجھے سفر کے لیے سفر محال بھی اس کی طرف سے ہوتا ہے

Read More

نواب مصطفٰی خان شیفتہ

پانی وضو کو لائو،  رُخِ شمع زرد ہے مینا اٹھائو وقت اب آیا نماز کا

Read More

شاد عظیم آبادی

پچھلے پہر اُٹھ اُٹھ کے نمازیں، ناک رگڑنی ،سجدوں پہ سجدے جو نہیں جائز، اُس کی دُعائیں، اُف ری جوانی ہائے زمانے

Read More

اسداللہ خان غالب

پکڑے جاتے ہیں فرشتوں کے لکھے پر ناحق آدمی کوئی ہمارا دمِ تحریر بھی تھا؟

Read More

فہمیدہ ریاض

پھر ہم ہیں، نیم شب ہے، اندیشہء عبث ہے وہ واہمہ کہ جس سے تیرا یقین آیا

Read More

ڈاکٹر خورشید رضوی

پھولوں سے، ستاروں سے، شراروں سے گزارا اِک شعلۂ بے تاب میں ڈھالا مجھے آخر

Read More

محمد علوی

پڑا تھا مَیں اک پیڑ کی چھائوں میں لگی آنکھ تو آسمانوں میں تھا

Read More

شاہ مبارک آبرو

پھرتے ہی پھرتے دشت دِوانے کدھر گئے وے عاشقی کے ہائے زمانے کدھر گئے

Read More