ہر جادۂ شہر ۔۔۔۔۔۔ بانی

ہر جادۂ شہر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شہر کی اک اک سڑک پھانکتی آئی ہے لاکھوں حادثوں کی سرد دُھول جانے کتنے اجنبی اک دوسرے کے دوست بننے سے کنارہ کر گئے اور کتنے آشنائوں کے دلوں سے مٹ گئ پہچان بھی! سو نگاہیں —- لاکھ زخم چار سمتی لاکھ جھوٹ! سو تماشوں کے پڑے ہیں جا بہ جا دھبے جنھیں گردِ مسافت میں چھپانے کے لیے برق پا لمحوں کو تھامے دوڑتے جاتے ہیں ہم! لمحے دو لمحے کو — دم لینے کی خاطر— سُست ہو جائیں مگر شہر کی اک اک…

Read More

عزیز قیسی ۔۔۔۔۔ آپ کو دیکھ کر، دیکھتا رہ گیا

آپ کو دیکھ کر، دیکھتا رہ گیا کیا کہوں اور کہنے کو کیا رہ گیا بات کیا ہے کہ سب غرقِ دریا ہوئے اک خدا رہ گیا، ناخدا رہ گیا سوچ کر آئو، کوئے تمنا ہے یہ جانِ من! جو یہاں رہ گیا، رہ گیا دل کے وحشت سرا سے خدا جانے کیوں سب گئے، ایک داغِ وفا رہ گیا اُن کی آنکھوں سے کیسے چھلکنے لگا میرے ہونٹوں پہ جو ماجرا رہ گیا ایسے بچھڑے سبھی رات کے موڑ پر آخری ہم سفر راستہ رہ گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجموعہ کلام:…

Read More

احمد مشتاق

تمام رات پھڑکتے رہے گلاب کے پھول ہوا بھی تیز تھی اور ٹہنیوں کا جال بھی تھا

Read More

وسیم بریلوی ۔۔۔۔۔۔۔ آتے آتے مرا نام سا رہ گیا

آتے آتے مرا نام سا رہ گیا اُس کے ہونٹوں پہ کچھ کانپتا رہ گیا رات مجرم تھی، دامن بچا لے گئی دن، گواہوں کی صف میں کھڑا رہ گیا وہ مرے سامنے ہی گیا اور مَیں راستے کی طرح دیکھتا رہ گیا جھوٹ والے کہیں سے کہیں بڑھ گئے اور مَیں تھا کہ سچ بولتا رہ گیا آندھیوں کے اِرادے تو اچھے نہ تھا یہ دیا کیسے جلتا ہُوا رہ گیا اس کو کاندھوں پہ لے جا رہے ہیں وسیمؔ اور وہ جینے کا حق مانگتا رہ گیا

Read More

میرا گھر ۔۔۔۔۔ ندا فاضلی

میرا گھر ۔۔۔۔۔۔۔ جس گھر میں اب مَیں رہتا ہوں وہ میرا ہے اس کے کمروں کی زیبایش اس کےآنگن کی آرایش اب میری ہے مجھ سے پہلے مجھ سے پہلے سے بھی پہلے یہ گھر کس کس کا؟ اپنا تھا کِن کِن؟ آنکھوں کا سپنا تھا کب کب! اس کا کیا نقشہ تھا یہ سب تو کل کا قصہ ہے اس کا آج میرا حصہ آج کے کل بن جانے تک ہی میرا بھی اس سے رشتہ ہے اب اس گھر میں مَیں رہتا ہوں

Read More

احمد فراز ۔۔۔۔۔۔ سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتے

سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتے ورنہ اتنے تو مراسم تھے کہ آتے جاتے شکوۂ ظلمتِ شب سے تو کہیں‌بہتر تھا اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے کتنا آساں تھا ترے ہجر میں مرنا، جاناں! پھر بھی اک عمر لگی جان سے جاتے جاتے جشنِ مقتل ہی نہ برپا ہوا ورنہ ہم بھی پا بہ جولاں ہی سہی ناچتے گاتے جاتے اس کی وہ جانے اسے پاسِ وفا تھا کہ نہ تھا تم، فراز! اپنی طرف سے تو نبھاتے جاتے …………………………………………… مجموعہ کلام: خوابِ گل پریشاں ہے

Read More

بات کرے بالک سے ۔۔۔۔۔۔۔ مجید امجد

بات کرے بالک سے ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بات کرے بالک سے ۔۔۔۔ اور بولے رَہ چلتوں سے، اک یہ ذرا کچھ ڈھلی ہوئی شوبھا والی کوملتا، اُس کے ستے ستے سے بال اور پیلی مانگ سے کچھ سرکا ہوا آنچل، دُکھی دُکھی سی دِکھنے کی کوشش کا دُکھ اُس کے چہرے کو چمکائے اور اُس کے دل کو اک ڈھارس سی دے، بڑے یقینوں میں مُڑ مُڑ کر دیکھے جیسے کچھ رستے میں بھول آئی ہو، مُڑنے میں وہ بات کرے اپنے پیچھے چلتے بالک سے ، لیکن بولے مجھ سے،…

Read More

علامہ طالب جوہری

اُس نے مجھ سے عذر تراشے یعنی وہ یہ جان رہا تھا ایک یہی دوکان ہے جس پر کھوٹے سکے چل جائیں گے

Read More

بانی

چلو، رسمِ وفا ہم بھی اُٹھا دیں کوئی دن شہر میں چرچا رہے گا

Read More

علی مطہر اشعر ۔۔۔۔۔۔ بدل رہا ہوں مسلسل لہو کو پانی میں

بدل رہا ہوں مسلسل لہو کو پانی میں کچھ ایسا کرب تھا اُس شخص کی کہانی میں کمر خمیدہ ہیں حالاتِ نا مساعد سے ضعیف ہونے لگے لوگ نو جوانی میں کوئی چراغ نہ جلنے دیا خرابوں میں ہوا تھی تیرگیِ شب کی حکمرانی میں خیال بہتے رہے اس میں خاروخس کی طرح گذشتہ شب کہ تھا دریا بڑی روانی میں امیرِ وقت! کبھی خود ملاحظہ فرما گداگروں کے اضافے کو راجدھانی میں وہ سو گیا تو بہر سمت خاک اڑنے لگی جو فرد خاص تھا گلشن کی پاسبانی میں…

Read More