اظہارِ محبت مرے آنسو ہی کریں گے اظہار بہ اندازِ دگر ہو نہیں سکتا
Read MoreTag: الف
شیخ ابراہیم ذوق
اے ذوق! تکلف میں ہے تکلیف سراسر آرام میں وہ ہے جو تکلف نہیں کرتا
Read Moreفضل گیلانی ۔۔۔۔۔ اس لیے بھی مجھے تجھ سے ملنے میں تاخیر ہے
اس لیے بھی مجھے تجھ سے ملنے میں تاخیر ہے خواب کی سمت جاتی سڑک زیرِ تعمیر ہے اتنے پھول اک جگہ دیکھ کر سب کا جی خوش ہوا پتیاں جھڑنے پر کوئی کوئی ہی دلگیر ہے ہنستی دنیا ملی آنکھ کھلتے ہی روتی ہوئی یہ مرا خواب تھا اور یہ اس کی تعبیر ہے جس زباں میں ہے اس کی سمجھ ہی نہیں آ رہی غار کے دور کے ایک انساں کی تحریر ہے رحم کھاتی ہوئی کتنی نظروں کا ہے سامنا میری حالت ہی شاید مرے غم کی…
Read Moreفضل گیلانی ۔۔۔۔۔۔ یہ رواں اشک یہ پیارے جھرنے
یہ رواں اشک یہ پیارے جھرنے میرے ہو جائیں یہ سارے جھرنے منظر آلودہ ہوا جاتا ہے کس نے دریا میں اُتارے جھرنے کسی امکان کا پہلو ہیں کوئی تری آواز، ہمارے جھرنے اتنی نمناک جو ہے خاک مری کس نے مجھ میں سے گزارے جھرنے مجھ میں تصویر ہوے آخرِ شب خامشی، پیڑ، ستارے، جھرنے ایک وادی ہے سرِ کوہِ سکوت اور وادی کے کنارے جھرنے دیکھو تو بہتے ہوے وقت کی رَو اب ہمارے ہیں تمہارے جھرنے کیا بتائوں میں انھیں، تو ہی بتا پوچھتے ہیں ترے بارے…
Read Moreعلامہ طالب جوہری
اُس نے مجھ سے عذر تراشے یعنی وہ یہ جان رہا تھا ایک یہی دوکان ہے جس پر کھوٹے سکے چل جائیں گے
Read Moreعلامہ طالب جوہری
اُس کے گھر سے نکل کر ہم نے شام ڈھلے کچھ نہیں یاد کہ کتنے گھروں میں جھانکا تھا
Read Moreعلامہ طالب جوہری
ایک طرف سے کھلی ہوئی تھی شیر کی راہ لیکن اس پر تین طرف سے ہانکا تھا
Read Moreعلامہ طالب جوہری
اُس کا ہر انداز سجیلا بانکا تھا کچھ تو بتاؤ وہ خوش پوش کہاں کا تھا
Read Moreخالد احمد
اک مذلّت نشیں تھے ہم ہی یہاں کوئی خاقان تھا، کوئی قاچار
Read Moreخالد احمد
اِک نم آہنگ حزنیہ لَے پر کیسے تھم تھم کے چل رہے تھے یار
Read More