حامد یزدانی

دل سے امّید کو بجھنے ہی نہ دیوے حامد ٹوٹا پھوٹا ہے دِیا پھر بھی جلا رکھے ہے

Read More

حامد یزدانی ۔۔۔ ہیں کہیں دُور جُھمبر کی لے کاریاں، کچے صحنوں سے اُٹھتا دھواں ہے کہیں

ہیں کہیں دُور جُھمبر کی لے کاریاں، کچے صحنوں سے اُٹھتا دھواں ہے کہیں گاؤں کی شام ایسی مصورنےبھی پھر کسی کینوس پراتاری نہیں دل کے لاہورکی بُرجیاں، دیکھتے دیکھتے، زیرِ آبِ خیال آگئیں اب کے آنکھوں کا راوی چڑھا تو پس انداز یادوں کی کتنی ہی نظمیں بہیں کیسے کیسے نہ موسم مِرے گھر کی چھت سے گزر کر گماں ہو چکے، دوستو! دوپہر اک دسمبر کی، ٹھہری ہوئی آج بھی گیلی دیوار پر ہے وہیں صبح کی پھیکی پھیکی سی مرطوب حدّت، بدن سے چپکنے لگی ہم نشیں…

Read More

سائڈ ریکنگ پر ۔۔۔۔ حامد یزدانی

سائیڈ ریلنگ پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اداس لیمپ پوسٹ کی تھکی تھکی سی روشنی بجھے درخت کی سلگتی اوٹ میں کھلی کھلی مہک دھواں اُڑا کے لے گیا ہے کون چاند کو خبر نہیں اب اور کتنی بار پرس رات کا ٹٹولیے ہتھیلی پر سجے بلیک بیری پر ای میل اپنی کھولیے ! کہ نیٹ ورک آج خوب ہے کسی سے بات کیجیے کسی سے کچھ تو بولیے

Read More

کو ّے ۔۔۔ حامد یزدانی

کوّے ۔۔۔۔۔ طویل اور مہیب راہداری عبور کر کے میں ایک دالان میں جا نکلتا ہوں جس کے گرد اونچی فصیلیں ایستادہ ہیں۔ ایک عجیب دھند چھائی ہوئی ہے۔ نہ صاف اجالا ہے نہ صاف اندھیرا ۔سامنے ایک سیاہ محرابی بےکواڑدروازہ نُما ہے۔ اچانک عقب سے کَھٹ کی آواز آتی ہے۔ میں مُڑ کر دیکھتا ہوں۔ میرے آنے کا راستہ بھی دیوار ہو چکا ہے۔ بھیانک اندھیرا چھانے لگتا ہے اور یکا یک ہر سمت سے بےسمت چیخیں بلندہونےلگتی ہیں۔ادھرسیاہ محرابی دروازہ نُما سے ایک ہیولہ برآمد ہوتا ہے؛ ماحول…

Read More

پروین شاکر

کسی کے دھیان میں ڈوبا ہوا دل بہانے سے مجھے بھی ٹالتا ہے

Read More

فہمیدہ ریاض ۔۔۔۔۔ جو مجھ میں چھپا میرا گلا گھونٹ رہا ہے

جو مجھ میں چھپا میرا گلا گھونٹ رہا ہے یا وہ کوئی ابلیس ہے یا میرا خدا ہے جب سر میں نہیں عشق تو چہرے پہ چمک ہے یہ نخلِ خزاں آئی تو شاداب ہوا ہے کیا میرا زیاں ہے جو مقابل ترے آ جاؤں یہ امر تو معلوم کہ تو مجھ سے بڑا ہے میں بندہ و ناچار کہ سیراب نہ ہو پاؤں اے ظاہر و مو جود! مرا جسم دُعا ہے ہاں اس کے تعاقب سے مرے دل میں ہے انکار وہ شخص کسی کو نہ ملے گا…

Read More

تُو ۔۔۔ منیر نیازی

تُو ۔۔۔ وہاں، جس جگہ پر صدا سو گئی ہے ہر اک سمت اونچے درختوں کے جھنڈ ان گنت سانس روکے ہوئے چُپ کھڑے ہیں جہاں ابر آلود شام اڑتے لمحوں کو روکے ابد بن گئی ہے وہاں عشق پیچاں کی بیلوں میں لپٹا ہوا اک مکاں ہو اگر میں کبھی راہ چلتے ہوئے اس مکاں کے دریچوں کے نیچے سے گزروں تو اپنی نگاہوں میں اِک آنے والے مسافر کی دھندلی تمنا لیے تُو کھڑی ہو!

Read More

پاکستانی عوامی تحریکیں … نوید صادق

میرا پاکستان ……….. پاکستانی عوامی تحریکیں …………… دنیا بھر کی باتیں کر کے لوٹنا تو پاکستان ہوتا ہے تو پھرکیا فائدہ، اِدھر ااُدھر گھومنے اور اپنے قارئین کو خوار کرنے سے۔ سو آج ہم بات پاکستان سے شروع کریں گے اور پاکستان پر ہی ختم۔ عوامی تحریکیں وہ تحریکیں ہوتی ہیں جو عوام کی طرف سے شروع ہوتی ہیں، ان کے نمائندے کہیں یا لیڈر عام عوام ہوتے ہیں، سیدھے سادوں کے کٹھ سے اُٹھنے والے تھوڑے بہت ٹیڑھے میڑھے لوگ، تھوڑی بہتر سوجھ بوجھ رکھنے والے، تھوڑے زیرک۔ یہاں…

Read More

ایک متحرک اور فعال سیاست دان …. نوید صادق

میرا پاکستان …… ایک متحرک اور فعال سیاست دان …….. وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کی سیاسی زندگی ہمارے سامنے ہے۔ وہ ہر وقت کچھ کر گزرنے کی دُھن میں رہتے ہیں۔ اپنے ہر دور میں انھوں نے ایسے کام کیے جن سے پنجاب کے عوام کو براہِ راست فوائد حاصل ہوئے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ، پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی اور لاہور پارکنگ کمپنی کا قیام اُن کی گہری بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ایک میٹرو بس کے منصوبہ ہی کولے لیجیے، جناب عمران…

Read More