دیر تک میں نے بھی دیکھا اسے حیرانی سے آج اک شخص ملا اتنی پشیمانی سے اس قدر ہجر کی دولت سے نوازا اس نے میں نے اک عمر گزاری بڑی آسانی سے میں نے یہ سوچ کے اظہارِ محبت نہ کیا ڈر نہ جائے وہ کہیں لفظوں کی عریانی سے اس پہ واجب ہے کہ ہر پل وہ کرے شکر ادا جس کو ہر لمحہ محبت ملے ارزانی سے اے حسیں شخص ترے حق میں یہی بہتر ہے بھول جائے تو محبت مری آسانی سے میں نے جس جس…
Read MoreMonth: 2024 دسمبر
خاور اعجاز ۔۔۔ اگرچہ شہرِ جاں میں غم نیا کوئی نہیں ہے
اگرچہ شہرِ جاں میں غم نیا کوئی نہیں ہے مگر جو ہم پہ گذری دیکھتا کوئی نہیں ہے چراغوں کو بھی مشکل ہو رہا ہے سانس لینا کئی دن سے دریچوں میں ہَوا کوئی نہیں ہے اِسی خاطر کیا ہے فیصلہ صف بندیوں کا ہمیں معلوم ہے اَب راستہ کوئی نہیں ہے یونہی چلتا رہے گا کاروبارِ زندگانی یہ دھوکا سب کو تھا لیکن رَہا کوئی نہیں ہے ہمارے ہی عمل کی ہے سپیدی اور سیاہی زمانہ خود سے تو اچھا بُرا کوئی نہیں ہے
Read Moreشبہ طراز ۔۔۔ کتنا مشکل ہے خدا ہونا بھی
کتنا مشکل ہے خدا ہونا بھی درد دینا بھی ، دوا ہونا بھی ایک للکار ہے آندھی چلنا اور للکار دِیا ہونا بھی نہیں آسان تمہارا ملنا نہیں آسان جُدا ہونا بھی عشق! بس تیری نشانی ٹہرا دل دھڑکنا بھی ، رُکا ہونا بھی اِک قیامت پہ ٹلا ہے شاید تیرے وعدے کا وفا ہونا بھی بن گیا فخرِ جوازِ خلقت ایک سجدے کا ادا ہونا بھی
Read Moreعالمگیر ہراج ۔۔۔ آنکھ میں نم نہ رہے گریہ و زاری جائے
آنکھ میں نم نہ رہے گریہ و زاری جائے ایسی تصویر کوئی دل میں اتاری جائے بال بکھرائے جو تو نے تو خیال آیا مجھے زندگی زلف کے سائے میں گزاری جائے ہم نے مانا کہ یہ آسودگی قسمت میں نہیں پھر بھی تقدیر کسی طور سنواری جائے زندگی جتنی بھی باقی ہے ترے رسوا کی سانس در سانس ترے ہجر پہ واری جائے میں قبیلے کے رواجوں کا بھرم توڑ چکا اب یہ دستار مرے سر سے اتاری جائے
Read Moreطارق بٹ ۔۔۔ عقیدت
عقیدت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ سے ہے دینِ قَیِم، آپ کی نسبت سے ہم یہ نشاں قائم تو کس کو عُقبیٰ و دنیا کا غم یا رسول اللہ محبت آپ کی دل پر رقم یا رسول اللہ محبت آپ کی ہم کو انم یا رسول اللہ ہے اُسوہ آپ کا دوزخ نجات یا رسول اللہ ہے اُسوہ آپ کا جنت قدم یا نبی یا احمدِ مختار یا خیر البشر آپ کی نسبت سے امت کا لقب خیر الامم دل کی ہر اک ضرب ہے صلِ علیٰ صلِ علیٰ اور لب پر یا…
Read Moreگلزار بخاری … اے یوسف ِ گم گشتہ
اے یوسف ِ گم گشتہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا علم کہاں ہے تو اے یوسفِ گم گشتہ ہو شاد جہاں ہے تو اے یوسفِ گم گشتہ سکھ میں ہے کہ دُکھ میں ہے معلوم نہیں ہم کو مدت سے نہاں ہے تو اے یوسفِ گم گشتہ مشکل ہے بہت مشکل جینا تیری دوری میں سرمایہِ جاں ہے تو اے یوسفِ گم گشتہ ہر چند ہوا غائب یعقوب کی نظروں سے پر دل پر عیاں ہے تو اے یوسفِ گم گشتہ گرگوں سے فزوں نکلے تیرے لیے بھائی بھی بے امن و اماں…
Read Moreعنبرین صلاح الدین ۔۔۔ بار
بار ……… بار کے سامنے دوست ہنستے ہیں جب تیز گاڑی کے پہیے، سڑک کی رگڑ سے پگھلتے ہیں جلنے کی بو اور چنگھاڑتی تیز رفتار گاڑی اچانک قریب آ کے جھٹکے سے رکتی ہے پہیوں کی چیخوں میں لپٹی ہوئی گالیوں کی صدائیں ابھرتی ہیں اور آنے والے کہانی سناتے ہیں ’’فٹ پاتھ نے آج روکا، وگرنہ یہ گاڑی کہیں نہر میں جا نہاتی مگر کیا کریں، زندگی، سالی یہ تو تبھی لطف دیتی ہے جب گاڑی اڑنے لگے ورنہ کیا زندگی!‘‘ بار کی میز پر چند اوندھے پڑے،…
Read Moreڈاکٹر وزیر آغا ۔۔۔ امید
امید ۔۔۔۔۔۔۔۔ زندگی تیرہ غار کے مانند اور میں روشنی کا شیدائی کانپتی اونگھتی سی دیواریں پتھروں پر سجی ہوئی کائی گیلی گیلی سیہ چٹانوں پر گرتی بوندوں کی نغمہ پیرائی تیرگی اور ہزار آوازیں دل رہینِ فریبِ تنہائی ہر قدم لغزشوں کا افسانہ ہر نفس وقفِ ناشکیبائی دور لیکن وہ نور کا نقطہ پیکرِ سیم گوں کی رعنائی طشتِ گردوں میں جیسے نجمِ سحر شب کی آنکھوں میں جیسے بینائی
Read Moreنعتؐ ۔۔۔ محمد انیس انصاری
کُھل جائے گی ہر اک پہ حقیقت حضورؐ کی محشر میں دیکھیے گا حکومت حضورؐ کی زندہ ہے ، اور زندہ رہے گا اَبد تلک جس دل میں بَس گئی ہے محبت حضورؐ کی ایماں اُسی کا اکمل و کامل ہے صاحبو! جس دل میں جاگزین ہے اُلفت حضورؐ کی ہم جی رہے ہیں رحمتِ عالم کی چھاؤں میں صَد مرحبا! سَروں پہ ہے رحمت حضورؐ کی ربِّ غفور ! میری تہی دامنی نہ دیکھ فردِ عمل میں لایا ہوں نسبت حضورؐ کی جانِ انیس! حضرتِ حسانؓ ہوں جہاں کیسے…
Read Moreنعتؐ ۔۔۔ خاور اعجاز
نعتؐ آنکھ سے مَیں نے لگایا جب کبھی موئے رسولؐ میرے اطراف و جوانب پھیلی خوشبوئے رسولؐ جو کہا اور جو کِیا مرضیِ رب کے ساتھ تھا خوئے حق ہر دَم رہی ہے شاملِ خوئے رسولؐ حشر میں ہم سے گنہ گاروں کی بخشش ہو گئی ایک لحظہ کو ہُوا جب اِس طرف روئے رسولؐ کاخِ دُنیا کیا ہماری حیثیت پہچانتا ہم نبیؐ کی خاکِ پا ، ہم ذرّۂ کوئے رسولؐ کچھ زمینِ شوق ہی احسان مند اُنؐ کی نہیں شانۂ افلاک تک پھیلے ہیں گیسوئے رسولؐ
Read More