رحمان حفیظ ۔۔۔۔۔ ہوئے ہجرت پہ مائل پھر مکیں آہستہ آہستہ

ہوئے ہجرت پہ مائل پھر مکیں آہستہ آہستہ بہت سی خواہشیں دِل سے گئیں آہستہ آہستہ ہَوا اس سانحے میں غیر جانبدار نکلی، سو دھوئیں کی ایک دو موجیں اٹھیں آہستہ آہستہ مجھے ماہِ منور نے بہت اْلجھائے رکھا، اور سمندر کھا گئے میری زمیں آہستہ آہستہ مری آنکھیں گماں کے سِحر میں ہی تھیں مگر دل میں نمو پاتا گیا سچا یقیں آہستہ آہستہ بڑی تیزی سے چلتا آ رہا تھا اپنی جانب میں کہ دل سے اک صدا آئی ’’ نہیں!آہستہ آہستہ‘‘ میں اب آئندہ کے پھیلاؤ کو…

Read More

خوف ۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر یونس خیال

خوف ۔۔۔۔۔ شہر کی دیوار پر لکھے گئے پھر نئی ترتیب سے کالے حروف اس سے پہلے بھی نہ جانے اس طرح کی کالی تحریروں کو پڑھ کر کتنے انسانوں سے بینائی چِھنی ہے اب بھی ایسے ہی کئی خدشوں کی چیخیں مرے اندر سنائی دے رہی ہیں

Read More

شناور اسحاق ۔۔۔۔۔۔۔ وجود کی خبر نہیں، عدم سے آشنا نہیں

وجود کی خبر نہیں، عدم سے آشنا نہیں ہمارے پاس کچھ نہیں، ہمارے پاس کیا نہیں اہانتوں کے گھاؤ تھے، گذشتگاں کے داغ تھے کبھی کے مر چکے ہیں ہم، مگر یہ واقعہ نہیں وجود کی جڑوں میں گھر بنا لیا تھا خوف نے ہم اُس کی نذر ہو گئے جو حادثہ ہوا نہیں یہ علتی بہ ذاتِ خود ہے فتنہ ساز، دیکھ لو جہاں جہاں بشر نہیں، وہاں وہاں خدا نہیں نظر، شعور، حسن، وقت۔۔۔ کیا بہم نہیں یہاں مسافروں کی چھوڑیے، یہ راستا برا نہیں

Read More

ظہور نظر

وہ درد کہ آرام سا تھا، اور مجھے دے ہر وقت تڑپنے کی دعا، اور مجھے دے

Read More

مژدم خان ۔۔۔۔۔۔ چہار سمتی تغیر سے کوئی کیسے بچے

چہار سمتی تغیر سے کوئی کیسے بچے جو بچتے ہیں وہ بتاتے نہیں کہ ایسے بچے گزشتہ رات کچھ آنکھیں زمین پر اُتریں اترتے ہی کہا لاؤ انھیں جو مے سے بچے وہ اپنی چال میں آتا نہیں اگر آئے تو ایسے جیسے گلوکار اپنی لے سے بچے ہمارا مسئلہ توحید کی علامت ہے ہم ایک وار کریں گے تُو اس سے جیسے بچے ہماری خودکشی قاتل کا رزق لے ڈوبی ہماری موت سے دشمن کے چار پیسے بچے اسے کہو کہ عدم کچھ نہیں خدا کے سوا نہیں میں…

Read More

نظام رام پوری

گر دوستو! تم نے اُسے دیکھا نہیں ہوتا کہنے کا تمھارے مجھے شکوہ نہیں ہوتا

Read More

داستان گو ۔۔۔۔۔۔ یونس متین

داستان گو ۔۔۔۔۔۔۔۔ آگ جلتی رہی گلخنِ وقت میں رات بھر آگ جلتی رہی اور حلقہ نہ ٹوٹا زمستاں کی بیوہ ہوائیں اندھیروں کی لاشوں سے دست و گریباں ٹھٹھرتی ہوئی سرد گائوں کی گلیاں خموشی کے بستر پہ سوئی ہوئی کہر کی بوڑھیاں اور چوپال میں ہر کوئی منتظر اور بے چین تھا کہ ادھوری کہانی سے پردہ اٹھے داستاں گو نے سر کو اٹھایا خموشی کو توڑا تثاقل ہٹایا سلگتی تِڑکتی ہوئی لکڑیوں کو نظر بھر کے دیکھا تو گویا ہُوا۔۔۔ کہ پھر ایسے ہوا اُس جواں سال…

Read More

اماوس ……. ایوب خاور

اماوس ۔۔۔۔۔ رقص کرنا تھا سمندر نے مگر یہ چاند ! اس کو کیا ہوا۔۔۔۔ اس چودھویں کے چاند کو کس کی نظر کے کالے بادل گھیر کر اپنی گپھا میں لے گئے اے رات! آنکھیں کھول اک لمحے کو دیکھ اپنے ساحل سے پرے بوڑھا سمندر رقص کے اِک زاویے میں منجمد ہے منتظر ہے چاند کو اپنی گپھا میں سے نکال تاروں سے کہہ بادلوں کی اوٹ سے نکلیں ذرا سی دیر کو اپنی جھلمل کی …تکت، ترکٹ ،تہ ،دھا،تک، سے کتھک کی لے دکھائیں آنکھ بھر اس…

Read More

میرزا جواں بخت جہاں دار شاہ

دیکھ تیرا جمال کچھ کا کچھ دل میں آیا خیال کچھ کا کچھ

Read More

اکرم کنجاہی ۔۔۔۔۔۔۔ خاکِ زمیں ہے دیکھ لو پہنا ہوا وجود

خاکِ زمیں ہے دیکھ لو پہنا ہوا وجود بوئے گُل و گلاب سے مہکا ہوا وجود ہم اپنی خواہشات مجسّم نہ کر سکے اب تک ہے جیسے چاک پہ رکھا ہوا وجود کس کس سے روٹھی پیار محبت میں فصلِ گُل کس کس کا چاہتوں میں ہے صحرا ہوا وجود کس کس کے واسطے وہ علامت بقا کی ہے ہنگامِ صبح و شام میں مٹتا ہوا وجود زندہ ہے آدمی تو عجب ڈھنگ سے یہاں بکھری ہوئی ہیں سوچیں تو سمٹا ہوا وجود اب تو یہ خواہشات کی گٹھڑی اُٹھا…

Read More