پی.پی سری واستو رند

مدتوں کے بعد اب اُجڑی ہوئی دہلیز تک پھر وہی خوشبو وہی تحریر لے کر آئی ہے

Read More

معین احسن جذبی ۔۔۔ تم چین سے آخر سو نہ سکے، دکھ ہی میں رہے سکھ پا نہ سکے

تم چین سے آخر سو نہ سکے دکھ ہی میں رہے سکھ پا نہ سکے ٹھکرانے کو ٹھکرا تو دیا پر دل سے مجھے ٹھکرا نہ سکے اِس حرص و ہوا کی دنیا میں ہم کیا چاہیں ہم کیا مانگیں! جو چاہا ہم کو مل نہ سکا جو مانگا وہ بھی پا نہ سکے دنیا کی بلائوں کا ہو بھلا، بے رحم خدائوں کا ہو بھلا ہم حسن و محبت کے نغمے، اے دوست! بہت دن گا نہ سکے ۱۹۳۷ء

Read More

حفیظ جون پوری

مجھ سا بدمست کوئی رندِ قدح نوش نہیںکب بہار آئی تھی اتنا بھی یہاں ہوش نہیں

Read More

ظفر اکبر آبادی ۔۔۔ کبھی کبھی تو اس انداز سے ملا کوئی

کبھی کبھی تو اس انداز سے ملا کوئی مجھے بھی مجھ سے بہت دور لے گیا کوئی وہاں کسی کو مخاطب کرے تو کیا کوئیجہاں نہ ہو کسی آواز پر صدا کوئی گزر رہا ہوں اب ان منزلوں سے مَیں کہ جہاںترے پیام بھی لاتی نہیں صبا کوئی تو اپنی خود غرضی سے بھی کاش ہو آگاہ دکھائے کاش تجھے تیرا آئنہ کوئی سبک خرام، سبک رو تھا وقت کچھ اتنا کہ ساتھ چند قدم بھی نہ چل سکا کوئی نوازتا رہا زخموں سے تو کسی کو، مگر جواب میں…

Read More

منیر شکوہ آبادی

راہ میں صورتِ نقشِ کفِ پا رہتا ہوں ہر گھڑی بننے بگڑنے کو پڑا رہتا ہوں

Read More

احسن مارہروی ۔۔۔ کیوں کر کہوں کہ تو نہیں کھاتا قسم غلط

کیوں کر کہوں کہ تو نہیں کھاتا قسم غلط اِس حُسنِ ظن سے ہو نہیں سکتا ہے غم غلط آنا ہی آپ کو نہیں منظور میرے گھر ہیں سب یہ عذر و حیلہء کارِ اہم غلط دیکھی ہیں بعد عشق کے اکثر تباہیاں یہ تجربے کی بات ہے، ہوتی ہے کم غلط کیا ہو تمھارے وعدہ و پیماں کا اعتبار تم ہو دروغ باف، تمھاری قسم غلط ہم اپنا شکوہ یاد نہ رکھیں تو ہے بجا تم اور بھول جائو جفا و ستم، غلط اے دل! نہ پوچھ برہمن و…

Read More

مخمور دہلوی

محبت کے لیے کچھ خاص دل مخصوص ہوتے ہیں یہ وہ نغمہ ہے جو ہر ساز پر گایا نہیں جاتا

Read More

میکش اکبر آبادی ۔۔۔ رات اس محفل کا عالم کیا کہوں

رات اس محفل کا عالم کیا کہوں بات افسانہ تھی، خاموشی فسوں تجھ سے اپنی زندگی کے ماجرے ٹھیر، ہم دم! سانس لے لوں تو کہوں ہم نے لالے کی طرح اس دَور میں آنکھ کھولی تھی کہ دیکھا دل کا خوں آپ کی میری کہانی ایک ہے کہیے، اب مَیں کیا سنائوں، کیا سنوں آپ کا انجان پن بھی ایک فن اور میری عقل و دانش بھی جنوں دیکھنا ہے تیرا یہ عالم مجھے چاہے بہہ نکلے مری آنکھوں سے خوں ہے زمانہ اپنے غم میں مبتلا کس سے،…

Read More

جلیل مانک پوری

آپ پہلو میں جو بیٹھیں تو سنبھل کر بیٹھیں دلِ بے تاب کو عادت ہے مچل جانے کی

Read More

یہ کیا پیمبری دے دی خدائے تنہائی ۔۔۔ لیاقت علی عاصم

یہ کیا پیمبری دے دی خدائے تنہائی فراعنہ کی زمیں اور عصائے تنہائی اُدھر دیے سے دیا جل رہا ہے وائے نصیب اِدھر ہَوا بھی نہیں ہائے ہائے تنہائی مجھے تو حلقہء یاراں میں بھی نظر آئی بہت عجیب بلا ہے بلائے تنہائی وہ اہتمامِ تماشا کہ دیکھتے جائو تمام آئنہ تھا اک ادائے تنہائی دمشقِ عشق کا شہزادہ تھا سو جانبِ شام میں فتح کر کے چلا کربلائے تنہائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجموعہ کلام: میرے کتبے پہ اس کا نام لکھو رنگِ ادب پبلی کیشنز، کراچی جون ۲۰۱۹ء

Read More