پی لی ہم نے، شراب پی لی تھی آگ، مثالِ آب پی لی اچھی پی لی، خراب پی لی جیسی پائی شراب، پی لی عادت سی ہے نشہ ہے نہ اب کیف پانی نہ پیا، شراب پی لی چھوڑے کئی دن گزر گئے تھے آئی شب ِ ماہتاب، پی لی منہ چوم لے کوئی اس ادا سے سرکا کے ذرا نقاب پی لی منظور تھی شستگی زباں کی تھوڑی سی شرابِ ناب پی لی ڈاڑھی کی نہیں ریاض اب شرم جب پا گئے بے حساب، پی لی ……………………………….. مجموعہ کلام:…
Read MoreTag: best urdu poetry
سید علی مطہر اشعر
پھر لختِ جگر کوئلہ لے آیا کہیں سے اب دیکھیے کیا کیا سرِ دیوار بنے گا
Read Moreازالہ ۔۔۔۔۔۔ اظہر فراغ
ازالہ ۔۔۔۔۔ اظہر فراغ DOWNLOAD
Read Moreہزار داستان ۔۔۔۔۔۔ فراق گورکھپوری (فراق کے ایک ہزار منتخب اشعار)
ہزار داستان ۔۔۔۔ فراق گورکھپوری DOWNLOAD فراق گورکھپوری کے ایک ہزار منتخب اشعار
Read Moreظفر اقبال
کس کے آنے اور ٹھہرنے کی تھی وہ افواہ جب شام سے پہلے ہی گھر میں رات کروا لی گئی
Read Moreہمزاد ۔۔۔۔۔۔ نجیب احمد
ہمزاد ۔۔۔۔۔ مجھے کوزہ بنانے کا ہنر اب تک نہیں آیا ازل سے چاک پر آنسو گندھی مٹی دھری ہے مگر کچھ ذہن میں واضح نہیں ہے تصور ہے بھی تو بس ایک دھندلا سا تصور تصور ، جو کسی بھی نقش میں ڈھلتا نہیں ہے مرے اندر کوئی تصویر گڈمڈ ہو رہی ہے نہ جانے کون مجھ میں رو رہا ہے رواں آنکھوں سے پانی ہو رہا ہے درونِ ذات گہرے پانیوں میں بسنے والی سرد ظلمت کا تماشا ہے دکھائی کچھ نہیں دیتا دیے میں تیل جلتا جا…
Read Moreاسحاق وردگ ۔۔۔۔۔ کاغذ کے بنے پھول جو گلدان میں رکھنا
کاغذ کے بنے پھول جو گلدان میں رکھنا تتلی کی اُداسی کو بھی امکان میں رکھنا میں عشق ہوں اور میرا نہیں کوئی ٹھکانہ اے حسن! مجھے دیدۂ حیران میں رکھنا شاید میں کسی اور زمانے میں بھی آؤں ممکن تو نہیں ہے مگر امکان میں رکھنا اب مرکزی کردار تمھارا ہے، مرے دوست! تم میری کہانی کو ذرا دھیان میں رکھنا یہ راہِ محبت تو فقط بند گلی ہے آسان سے رستے کو بھی سامان میں رکھنا
Read Moreبانی ۔۔۔۔ جادو گری اس پر کسی صورت نہ چلے گی
جادو گری اس پر کسی صورت نہ چلے گی اے عشق، تری سعیِ متانت نہ چلے گی مجھ سا ترا دشمن بھی یہاں کون ہے، کچھ سوچ دو روز بھی اپنی یہ عداوت نہ چلے گی خوابیدہ سے لہجے میں سنا لے ابھی قصّے وہ درد اٹھے گا کہ نزاکت نہ چلے گی تو اپنے غمِ ذات کو کیسے ہی بیاں کر اَوروں کی تراشیدہ عبارت نہ چلے گی جھلسی ہوئی اک راہ پہ آنے کی ہے بس دیر پھر ساتھ ترے گردِ مسافت نہ چلے گی بستی ہے مری…
Read Moreمراتب اختر
عجب وہ ساعتِ پرواز تھی کہ جب مجھ کو زمین دور لگی، آسماں قریب لگا
Read Moreتازہ دن کی ہوا ….. عابد سیال
تازہ دن کی ہَوا _________ ………….. گزرتی ہے شاخ در شاخ سرسراتی ہوئی کونپلیں، پھول، ڈالیاں، پتے نرم لہجوں میں بات کرتے ہیں باغ کی گفتگو مہکتی ہے ایک پتے کی خوش کلامی سے
Read More