پر کشا طائرِ آفات وہی ہیں کہ جو تھے خاک پر رینگتے حشرات وہی ہیں کہ جو تھے نظم تکمیل کے باوصف وہی ہے کہ جو تھی سطر در سطر زحافات وہی ہیں کہ جو تھے ابر اٹھتا ہے مگر کھل کے برستا ہی نہیں شہر پر دشت کے اثرات وہی ہیں کہ جو تھے آج بھی لوٹ گیا در سے تہی دست فقیر کیا کیا جائے کہ حالات وہی ہیں کہ جو تھے آج تک ایک بھی کوزہ نہ بنا مجھ سے نجیب کیا کروں میں کہ مرے ہاتھ …
Read MoreCategory: آج کی غزل
محمد اظہار الحق
بس ایک رات مرے گھر میں چاند اُترا تھا پھر اس کے بعد وہی مَیں، وہی اندھیرا تھا صبا کا نرم سا جھونکا تھا یا بگولا تھا وہ کیا تھا جس نے مجھے مدتوں رُلایا تھا عجب اُٹھان لیے تھا وہ غیرتِ شمشاد تباہ حال دلوں کا کہاں ٹھکانہ تھا اندھیری شام تھی، بادل برس نہ پائے تھے وہ میرے پاس نہ تھا اور مَیں کھل کے رویا تھا زمیں میں دفن مجھے کر گیا ہے جیتے جی تو کیا مَیں اُس کے لیے قیمتی خزینہ تھا جھلس جھلس کے…
Read Moreخالد احمد
یہ میں نہیں، مرا پَرتَو نہیں، یہ میں تو نہیں گماں سا کیوں مجھے گزرا؟ کہیں یہ میں تو نہیں مری طرح کہیں شائستۂ وفا ہی نہ ہو وہ شخص کتنا حسیں ہے، کہیں یہ میں تو نہیں کسی نگاہ کے بس کی رہی یہ لَو نہ یہ ضَو چراغ سا ہے تہِ آستیں، یہ میں تو نہیں دیارِ دل میں رُلانے پہ کون روتا ہے یہ سب ہیں اہلِ غم اپنے تئیں، یہ میں تو نہیں نہ ذکرِ سروِ چراغاں، نہ فکرِ طاق و رواق نہ ماہ، رُوکشِ داغِ…
Read Moreداغ دہلوی
عشق میں دل کہیں، حواس کہیں ایسے رہتے ہیں اپنے پاس کہیں کون پردے میں چھپ کے بیٹھا ہے بھر کے جاتا ہے کیوں گلاس کہیں مجھ کو ہے اس سے احتمالِ وفا نہ غلط ہو مرا قیاس کہیں زہر کھاتے ہیں تنگ آ کر ہم یہ دوا آئے دل کو راس کہیں بزم میں داغ گر نہیں تو نہ ہو یہیں ہو گا وہ آس پاس کہیں
Read Moreسجاد باقر رضوی
بقدرِ حوصلہ کوئی کہیں، کوئی کہیں تک ہے سفر میں راہ و منزل کا تعین بھی یہیں تک ہے نہ ہو انکار تو اثبات کا پہلو ہی کیوں نکلے مرے اصرار میں طاقت فقط تیری نہیں تک ہے اُدھر وہ بات خوشبو کی طرح اُڑتی تھی گلیوں میں اِدھر میں یہ سمجھتا تھا کہ میرے ہم نشیں تک ہے نہیں کوتاہ دستی کا گلہ، اتنا غنیمت ہے پہنچ ہاتھوں کی اپنے، اپنے جیب و آستیں تک ہے سیاہی دل کی پھوٹے گی تو پھر نس نس سے پھوٹے گی غلامو…
Read Moreرحمان حفیظ
مدتوں میں بہَم ہوئے ماضی و حال دیر تک ذہن میں پَر فشاں رہی ، گردِ ملال دیر تک رہ نہیں پائے گی یہی صورتِ حال دیر تک کس کا کمال دیر تک ! کس کا زوال دیر تک ! تیغ بکف سوار تو گرد اُڑا کے چل دیے کانپتا رہ گیا وہاں ایک نہال دیر تک اس کا جواب بھی وہی ، ایک طویل خامشی دہر میں گونجتا رہا میرا سوال دیر تک آنکھ وہیں ٹھہر گئی ، دل میں سکوت ہو گیا اور پھر آ نہیں سکا اپنا…
Read Moreجلیل عالی
ہوائے ہجر نے کیسا کمال کر دیا ہے پرے غبارِ غمِ ماہ و سال کر دیا ہے یہ اتفاق نہیں، اہتمام ہے اُس کا جلال کو بھی جو جزوِ جمال کر دیا ہے بہشتِ شوق پہ بارود بارشوں کے ہیں دن سو حرف حرف کو شعلہ مثال کر دیا ہے دفاعِ شہرِ تمنا کی آخری حد پر بموں کے سامنے سینوں کو ڈھال کر دیا ہے کیا ہے نذرِ جہاں ہم نے جو سرِ قرطاس یہ نقدِ حرف نہیں دل نکال کر دیا ہے
Read Moreعباس رضوی
وہ نیند آئے کہ خوابوں کا در کھلا رہ جائے حصارِ شب میں ستاروں کا سلسلہ رہ جائے چلوں تو مڑ کے نہ دیکھوں کسی صدا کی طرف ستارہِ سحری راہ پوچھتا رہ جائے ہوا چلے تو بجھاتی ہوئی دلوں کو چلے بس اک چراغ مگر اس کے نام کا رہ جائے صبا بھی ساتھ نہ آئے جو پار اُتروں میں جو ڈوبنا ہو تو دریا پکارتا رہ جائے میں جاگتا ہوں جسے دیکھنے کی حسرت میں وہ خواب میری طرف یوں ہی دیکھتا رہ جائے
Read Moreاحمد فاروق
خشک پتّوں میں چلی پُروائی شاخ نشّے میں کہیں لہرائی سبز جھیلوں کی طرف لوٹ گئے راستے جن پہ جمی تھی کائی یاد زاروں میں اُدھر ُدھند کے پار سُرخ پھُولوں نے قیامت ڈھائی حبس تھا اور گھنی تاریکی دیپ چمکا تو ہَوا بھی آئی ایک خاموش نظر کی تھی میں اُس نے آواز مری لوٹائی کچھ سمجھ میں نہیں آتا تھا مجھے میں نے یہ بات اُسے سمجھائی دیکھ تو پانی کہاں مرتا ہے عشق کے نام ہوَس ہے بھائی! رات پچھلے کو ہَوا دریا پر دشت کی پیاس…
Read Moreمحسن اسرار
رہے بے گھر، مکاں ہوتے ہوئے بھی نہیں تھے ہم یہاں ہوتے ہوئے بھی سمجھنا چاہتا ہوں زندگی کو سو میں چپ ہوں زباں ہوتے ہوئے بھی اُس آتش کا مزا ہی کچھ عجب تھا نہ روئے ہم دھواں ہوتے ہوئے بھی اندھیروں کی صراحت کر رہا ہوں دیوں کے درمیاں ہوتے ہوئے بھی مگر میں خوش دکھائی دے رہا ہوں طبیعت کے گراں ہوتے ہوئے بھی رکھی قائم ہمیشہ خوش گمانی کسی سے بدگماں ہوتے ہوئے بھی عجب ہیں رنگ اس کی چاہتوں کے نظر آئے نہاں ہوتے ہوئے…
Read More