’’لی سائو‘‘: کلاسیکی چینی شاعری کی شاہکارنظم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں آ کھڑا ہوا ہوں خطرے کی چٹان پر جب سوچتا ہوں کہ میں یہاں کیوں پہنچا تو بھی پچھتاتا نہیں ہوں ایک ٹیڑھے اوزار کو سیدھا دستہ لگانا… اس ’جرم‘ میں مارے گئے اگلے وقتوں کے کئی لائق لوگ یہ اقتباس ہے ’’لی سائو‘‘ کے اردو ترجمے سے جسے چین کی کلاسیکی شاعری کی ایک شاہکار نظم ہونے کا مرتبہ حاصل ہے۔ اس مختصر اقتباس کی سطریں اس نظم کے شاعر کی اس داخلی کیفیت کو بخوبی بیان کرتی ہیں جو…
Read MoreTag: شاعری
اندمال ۔۔۔۔ عطا ءالرحمٰن قاضی
اندمال ۔۔۔۔۔ دور تک تاریخ کے معدوم ہوتے راستوں پر اپنی ہمراہی میں چلتا جا رہا ہوں اک رو پہلی دھوپ کے روشن جزیروں میں چمکتی ساعتیں اک ایک کرکے ناگہانی کے فسوں زاروں میں جاکر کھو گئیں گم شدہ تاریخ کے اسرار میں گُم جنگلوں میں چاندنی بن کر اتر جانے کے بعد کب سمٹتا ہے کوئی چاروں دشاؤں میں …
Read Moreکنور امتیاز احمد
غزلوں کو دُعا بنا رہا ہوں اک رستہ نیا بنا رہا ہوں
Read Moreشاہد ماکلی ۔۔۔۔ مرے ہی سانس کے بل پر فروغ پاتا ہوا
مرے ہی سانس کے بل پر فروغ پاتا ہوا یہ کیسا شعلہ ہے مجھ میں جگہ بناتا ہوا یہ ذوق ہے عمل انگیز کی طرح مجھ کو اُفق اُفق مری رفتار کو بڑھاتا ہوا ہزار نوری برس پر تھا میری رات سے دن مَیں آپ مٹ گیا یہ فاصلہ مٹاتا ہوا مَیں اپنے دُودھیا رستے سے ہو کے جاتا ہوں زمیں سے اور کسی کہکشاں کو جاتا ہوا کہیں نہ اپنی بصارت سے ہاتھ دھو بیٹھوں اک آفتاب کو مَیں آئنے میں لاتا ہوا خواص ،جانیے، کیا تھے دل اور…
Read Moreشہرت بخاری
لاہور کہ اہلِ دل کی جاں تھا کوفے کی مثال ہو گیا ہے
Read Moreشہزاد احمد ۔۔۔ منتظر دشتِ دل و جاں ہے کہ تو آئے
منتظر دشتِ دل و جاں ہے کہ تو آئے سارے منظر ہی بدل جائیں اگر تو آئے بے ہنر ہاتھ چمکنے لگا سورج کی طرح آج ہم کس سے ملے، آج کسے چھو آئے ہم تجھے دیکھتے ہی نقش بہ دیوار ہوئے اب وہی تجھ سے ملے گا جسے جادو آئے اپنے ہی عکس کو پانی میں کہاں تک دیکھوں ہجر کی شام ہے، کوئی تو لبِ جو آئے کسی جانب نظر آتا نہیں بادل کوئی اور جب سیلِ بلا آئے تو ہر سو آئے چاہتا ہوں کہ ہو پرواز…
Read Moreانور شعور
ڈانٹ کھاتا ہے شعور آج گھرانے بھر کی بچپنے میں یہ چہیتا تھا گھرانے بھر کا
Read Moreتجدید… علامہ طالب جوہری
تجدید ….. اُس کے شہر کی ساری گلیاں، ساری سڑکیں نیند میں ڈوبی برف کی موٹی چادر اوڑھے اُونگھ رہی تھیں بوڑھے چرچ کی نا آسودہ، پُراسرار عمارت کہر میں لپٹی صدیوں کے اوہام سجائے ہر آہٹ پر کان لگائے جاگ رہی تھی اور مَیں آتش دان کے آگے کرسی رکھ کر شام سے بیٹھا سوچ رہا تھا ساری یادیں، سارے آنسو ساری ہجر زدہ رومانی نظمیں آتش دان کے انگاروں پر پھینک کے گھر واپس جاؤں گا
Read Moreمیرا جی … غم کے بھروسے کیا کچھ چھوڑا، کیا اب تم سے بیان کریں
غم کے بھروسے کیا کچھ چھوڑا، کیا اب تم سے بیان کریں غم بھی راس نہ آیا دل کو، اور ہی کچھ سامان کریں کرنے اور کہنے کی باتیں کس نے کہیں اور کس نے کیں کرتے کہتے دیکھیں کسی کو، ہم بھی کوئی پیمان کریں بھلی بری جیسی بھی گزری اُن کے سہارے گزری ہے حضرتِ دل جب ہاتھ بڑھائیں، ہر مشکل آسان کریں ایک ٹھکانا آگے آگے پیچھے پیچھے مسافر ہے چلتے چلتے سانس جو ٹوٹے منزل کا اعلان کریں میر ملے تھے میرا جی سے باتوں سے…
Read Moreمنیر سیفی
کل مر جاتا، بہتر تھا آج تو حالت بدتر ہے
Read More