سرکار کا کرم ہے جو بارانِ نعت ہے مولا تری عطا سے ہی فیضانِ نعت ہے ہر سمت تیرے نور کے جلوے نگاہ میں "ہر شعبۂ حیات میں امکانِ نعت ہے” تیرا وجود مرکز و محور ہے خیر کا تیرا کلامِ نور ہی سامانِ نعت ہے ذکرِ حبیب کرتے ہیں عشاق ہر گھڑی ان کی زباں پہ ذکر بھی شایانِ نعت ہے پتھر بدست لوگوں کے حق میں تری دعا طائف کا سارا واقعہ خاصانِ نعت ہے سجدہ طویل کرکے نواسے کے واسطے سب کو دکھا دیا کہ یہ ریحانِ…
Read MoreTag: نعت
نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ جلیل عالی
جادۂ عشق میں تابندہ علم تیرے ہیں کیا بتائیں ہمیں کیا نقشِ قدم تیرےؐ ہیں دوسرا کون ہے اس شان کا ممدوح کوئی وصف جیسے سرِ قرطاس و قلم تیرےؐ ہیں اک تریؐ دُھن ہے ہمارے لیے آہنگِ حیات شوق سینے میں بہم آنکھ میں نم تیرےؐ ہیں دل کسی موسم و ماحول کا محتاج نہیں ہوں کسی حال میں بھی ہم ہمہ دم تیرےؐ ہیں کیا مجال آنکھ اٹھے اپنی کسی اور طرف آخری سانس تلک تیری قسم تیرےؐ ہیں یاد رکھتی ہے تریؐ کیفِ دگر میں ان کو…
Read Moreطارق بٹ ۔۔۔ عقیدت
عقیدت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ سے ہے دینِ قَیِم، آپ کی نسبت سے ہم یہ نشاں قائم تو کس کو عُقبیٰ و دنیا کا غم یا رسول اللہ محبت آپ کی دل پر رقم یا رسول اللہ محبت آپ کی ہم کو انم یا رسول اللہ ہے اُسوہ آپ کا دوزخ نجات یا رسول اللہ ہے اُسوہ آپ کا جنت قدم یا نبی یا احمدِ مختار یا خیر البشر آپ کی نسبت سے امت کا لقب خیر الامم دل کی ہر اک ضرب ہے صلِ علیٰ صلِ علیٰ اور لب پر یا…
Read Moreنعتؐ ۔۔۔ محمد انیس انصاری
کُھل جائے گی ہر اک پہ حقیقت حضورؐ کی محشر میں دیکھیے گا حکومت حضورؐ کی زندہ ہے ، اور زندہ رہے گا اَبد تلک جس دل میں بَس گئی ہے محبت حضورؐ کی ایماں اُسی کا اکمل و کامل ہے صاحبو! جس دل میں جاگزین ہے اُلفت حضورؐ کی ہم جی رہے ہیں رحمتِ عالم کی چھاؤں میں صَد مرحبا! سَروں پہ ہے رحمت حضورؐ کی ربِّ غفور ! میری تہی دامنی نہ دیکھ فردِ عمل میں لایا ہوں نسبت حضورؐ کی جانِ انیس! حضرتِ حسانؓ ہوں جہاں کیسے…
Read Moreنعتؐ ۔۔۔ خاور اعجاز
نعتؐ آنکھ سے مَیں نے لگایا جب کبھی موئے رسولؐ میرے اطراف و جوانب پھیلی خوشبوئے رسولؐ جو کہا اور جو کِیا مرضیِ رب کے ساتھ تھا خوئے حق ہر دَم رہی ہے شاملِ خوئے رسولؐ حشر میں ہم سے گنہ گاروں کی بخشش ہو گئی ایک لحظہ کو ہُوا جب اِس طرف روئے رسولؐ کاخِ دُنیا کیا ہماری حیثیت پہچانتا ہم نبیؐ کی خاکِ پا ، ہم ذرّۂ کوئے رسولؐ کچھ زمینِ شوق ہی احسان مند اُنؐ کی نہیں شانۂ افلاک تک پھیلے ہیں گیسوئے رسولؐ
Read Moreنعتؐ ۔۔۔ محمد یٰسین قمر
نعتؐ خوب ہے کھلی قسمت بے ثبات لفظوں کی ڈھل گئی درودوں میں صوتیات لفظوں کی اُن ؐ کے علم و حکمت کی اک گرہ نہ کھل پائے ہو اگرچہ دامن میں کائنات لفظوں کی ذکر جب بھی ہوتا ہے حسنِ ماہِ طیبہ کا نور بیز ہوتی ہیں شش جہات لفظوں کی معجزہ نظر آئے لفظ لفظ آقاؐ کا چھیڑتے ہیں اہلِ فن جب بھی بات لفظوں کی بارگاہِ مدحت ہے اور میں فرومایہ کاش! کچھ سمجھ پاؤں رمزیات لفظوں کی یہ تو سوز ہے دل کا، جاں بھی ہے…
Read Moreنعتؐ ….نسیمِ سحر
وہؐ سُن کے عِشق میں ڈوبی سطُور، خوش ہوں گے غلام سے مرے آقا حضورؐ خوش ہوں گے بُلاوا آیا جو عُشّاق کو مدینے سے بحور و دشت بھی کر کے عبور خوش ہوں گے خدا کرے یہ مرا خواب سچا ثابت ہو کہ میری نعت سنیں گے حضورؐ، خوش ہوں گے اُڑان میں جو کریں گے طوافِ گُنبدِ سبز تو خوب چہکیں گے اُڑتے طیور، خوش ہوں گے ! پسینہ اُن ؐ کا جو پھیلائے گا مہک اپنی تو ہار مان کے عُود و بخُور خوش ہوں گے مدینے…
Read Moreنعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ حسنین مظہری
یاد جس وقت در و بامِ حرم آتے ہیں کتنے ہی اشک پسِ دیدۂ نم آتے ہیں یہ مدینہ ہے شہِ ارض و سما کی بستی چین کرنے کو یہاں سوختہ دم آتے ہیں ہوگئے دیکھتے ہی حلقہ بہ گوشِ اسلام وہ جو ہاتھوں میں لیے تیغِ دو دم آتے ہیں جب بھی مشکل میں پکاروں کہ کوئی ہے میرا دفعتاً آتی ہے آواز کہ ہم آتے ہیں ماہ وخورشید شب و روز سرِ بامِ حرم بہرِ دیدارِ شہنشاہِ اُمم آتے ہیں ایک لمحے میں اتر جاتی ہے صدیوں کی…
Read Moreنعتِ رسولِ مقبولﷺ … ناصر زیدی
نعتِ رسولِ مقبولﷺ نہ مال و زر کی، نہ جاہ و حشم کی خوشبو تھی سوادِ قلب و نظر میں حرم کی خوشبو تھی عجب نشہ تھا کہ خود پر بھی اختیار نہ تھا مشامِ جاں میں وہ جود و کرم کی خوشبو تھی قریب روضۂ اقدس کی جالیاں تھیں مرے عقیدتوں میں بسی چشمِ نم کی خوشبو تھی کِھلا ہُوا تھا چمن ہر طرف مرادوں کا حضورؐ آپ کے ہی دم قدم کی خوشبو تھی جب آپ آئے تو ایمان وہ بھی لے آئے وہ جن کے ذہن میں…
Read Moreمدینے میں ۔۔۔ حفیظ الرحمٰن احسن
دل و نظر کا ٹھکانہ ہوا مدینے میں قرارِ روح جو رکھا گیا مدینے میں ہر ایک ذرّہ چمک اُٹھا خاکِ یثرب کا ہوا طلوع جو مہرِ حرا مدینے میں ملا حرم میں جسے صادق و امیں کا لقب بسا ہے آ کے وہی خوش ادا مدینے میں فضا لطیف ہے مثلِ صفاے آئینہ ہَواے خُلد ہے بادِ صبا مدینے میں صدائیں آج بھی سنتا ہوں خیر مقدم کی وہ آ گئے ہیں حبیبِ ؐ خدا مدینے میں ’’یہ کس بہشت شمائل کی آمد آمد ہے‘‘ اک ایک لب پہ…
Read More