کاغذ پہ کس نے کیا ہے لکھا ‘ دیکھتی نہیں چلنے کے بعد مڑ کے ہَوا دیکھتی نہیں اے آنکھ ! کس فریب میں کھوئی ہوئی ہے تُو یہ خواب بھی ہے دیکھا ہُوا ‘ دیکھتی نہیں اک لہر ‘ دِل میں آخرِ شب جاگ جائے ہے اور دور تک نہیں ہے دِیا ‘ دیکھتی نہیں اے شام ! چلنے والی نہیں تیری ایک بھی ہے آسمان روٹھا ہوا ‘ دیکھتی نہیں منزل کی آس رکھتی ہے عظمی رواں ہمیں کوئی پکار، کوئی صدا دیکھتی نہیں
Read MoreCategory: آج کی غزل
محمد علی ایاز ۔۔۔ دیر تک میں نے بھی دیکھا اسے حیرانی سے
دیر تک میں نے بھی دیکھا اسے حیرانی سے آج اک شخص ملا اتنی پشیمانی سے اس قدر ہجر کی دولت سے نوازا اس نے میں نے اک عمر گزاری بڑی آسانی سے میں نے یہ سوچ کے اظہارِ محبت نہ کیا ڈر نہ جائے وہ کہیں لفظوں کی عریانی سے اس پہ واجب ہے کہ ہر پل وہ کرے شکر ادا جس کو ہر لمحہ محبت ملے ارزانی سے اے حسیں شخص ترے حق میں یہی بہتر ہے بھول جائے تو محبت مری آسانی سے میں نے جس جس…
Read Moreخاور اعجاز ۔۔۔ اگرچہ شہرِ جاں میں غم نیا کوئی نہیں ہے
اگرچہ شہرِ جاں میں غم نیا کوئی نہیں ہے مگر جو ہم پہ گذری دیکھتا کوئی نہیں ہے چراغوں کو بھی مشکل ہو رہا ہے سانس لینا کئی دن سے دریچوں میں ہَوا کوئی نہیں ہے اِسی خاطر کیا ہے فیصلہ صف بندیوں کا ہمیں معلوم ہے اَب راستہ کوئی نہیں ہے یونہی چلتا رہے گا کاروبارِ زندگانی یہ دھوکا سب کو تھا لیکن رَہا کوئی نہیں ہے ہمارے ہی عمل کی ہے سپیدی اور سیاہی زمانہ خود سے تو اچھا بُرا کوئی نہیں ہے
Read Moreشبہ طراز ۔۔۔ کتنا مشکل ہے خدا ہونا بھی
کتنا مشکل ہے خدا ہونا بھی درد دینا بھی ، دوا ہونا بھی ایک للکار ہے آندھی چلنا اور للکار دِیا ہونا بھی نہیں آسان تمہارا ملنا نہیں آسان جُدا ہونا بھی عشق! بس تیری نشانی ٹہرا دل دھڑکنا بھی ، رُکا ہونا بھی اِک قیامت پہ ٹلا ہے شاید تیرے وعدے کا وفا ہونا بھی بن گیا فخرِ جوازِ خلقت ایک سجدے کا ادا ہونا بھی
Read Moreعالمگیر ہراج ۔۔۔ آنکھ میں نم نہ رہے گریہ و زاری جائے
آنکھ میں نم نہ رہے گریہ و زاری جائے ایسی تصویر کوئی دل میں اتاری جائے بال بکھرائے جو تو نے تو خیال آیا مجھے زندگی زلف کے سائے میں گزاری جائے ہم نے مانا کہ یہ آسودگی قسمت میں نہیں پھر بھی تقدیر کسی طور سنواری جائے زندگی جتنی بھی باقی ہے ترے رسوا کی سانس در سانس ترے ہجر پہ واری جائے میں قبیلے کے رواجوں کا بھرم توڑ چکا اب یہ دستار مرے سر سے اتاری جائے
Read Moreافتخار شاہد ۔۔۔ اب تو سنتا ہی نہیں یار دہائی دل کی
اب تو سنتا ہی نہیں یار دہائی دل کی پہلے کہتا تھا کہ ممکن ہے رہائی دل کی مرے ہونٹوں کے دمکتے ہوئے چھالے دیکھو میں نے ہونٹوں میں ذرا دیر، دبائی دل کی اب وہ خوابوں پہ بھی اپنا ہی تسلط چاہے جس کو بخشی تھی کبھی میں نے خدائی دل کی اپنے جذبات کو شعروں میں پرو دیتا ہوں خرچ کرتا ہوں میں ایسے بھی کمائی دل کی ورنہ اس شخص کی آنکھیں بھی تو جا سکتی تھیں میں نے حالت ہی نہیں اس کو دکھائی دل کی…
Read Moreمحسن اسرار ۔۔۔ پرائے دکھ بھی اپنے ہو گئے ہیں
پرائے دکھ بھی اپنے ہو گئے ہیں سبھی رنگ ایک جیسے ہو گئے ہیں گزرتے ہی نہیں لمحوں کی صورت نہ جانے کیسے لمحے ہو گئے ہیں لکھی ابلیس نے جھوٹی کہانی مگر کردار سچے ہو گئے ہیں بہت احسن طریقے سے بنے تھے مگر ہم لوگ کیسے ہو گئے ہیں عجب دیوار ہے ہستی ہماری دریچے ہی دریچے ہو گئے ہیں مگر اب تو ہمارے روز و شب بھی عدالت کے کٹہرے ہو گئے ہیں پیامی کو قضا نے آ لیا ہے ! کبوتر ، باز جیسے ہو گئے…
Read Moreسید ریاض حسین زیدی ۔۔۔۔ رات آئی ہے ، سحر کی سوچیں
غزل (خالد احمد کی نذر) ۔۔۔۔۔۔ رات آئی ہے ، سحر کی سوچیں ہم اُجالے کے سفر کی سوچیں عزم ہی خوف و خطر سے گزرے وسعتِ حدِّ نظر کی سوچیں روشنی دل میں اُترتی جائے رَوِشِ شمس و قمر کی سوچیں جس میں حد ہے ، نہ قرینہ، نہ لحاظ نارسائی سے حَذَر کی سوچیں مستقل بادیہ پیمائی کیا کبھی یکسوئی سے گھر کی سوچیں بے ثمر پیڑ ہوا ہے کیوں کر! کسی شاداب ہُنَر کی سوچیں منہدم ہو گی عمارت ساری پختہ دیوار کی ، در کی سوچیں…
Read Moreرحمان حفیظ ۔۔۔ صحرا بھی کیا کمال دکھاتا ہے دُ ھوپ میں
صحرا بھی کیا کمال دکھاتا ہے دُ ھوپ میں ذرّہ تک آئنہ نظر آتاہے دُھوپ میں شب بھر میں آسمان کی صُورت بدل گئی تب کیا تھا اور کیا نظر آتا ہے دُھوپ میں آنکھوں کی پُتلیاں جو سمٹتی ہیں دم بدم صحرا کُچھ اور پھیلتا جاتا ہے دُھوپ میں اندر کی آنکھ سے نظر آتا ہے صاف صاف چھپ کے جو عکس رینگتا جاتا ہے دُھوپ میں مجھ میں مِرے سوا بھی کسی کا پڑاؤ ہے یہ جو کبھی جدا نظر آتا ہے دھوپ میں اے دوست ! اس…
Read Moreعلی حسین عابدی ۔۔۔ جو ایک بار بھی مجھ سے کبھی ملا نہیں تھا
جو ایک بار بھی مجھ سے کبھی ملا نہیں تھا سوائے اس کے مرا کوئی آشنا نہیں تھا میں جی رہا تھا حیات و ممات کے مابین فریبِ خواہشِ دنیا میں مبتلا نہیں تھا میں جانتا ہوں پرستش نہیں ہوئی اس کی اگرچہ عشق تھا لیکن مرا خدا نہیں تھا سکوت توڑ کے رختِ سفر اُٹھا کے چلا بیانِ مرگ مطالب سے ماورا نہیں تھا ستم شعار نے دامن بھی تار تار کیا ابھی تو چاک گریبان کا سلا نہیں تھا بس ایک در پہ گزاری گئی حیات کہ اب…
Read More