وہ جسے سن سکے وہ صدا مانگ لوں جاگنے کی ہے شب کچھ دعا مانگ لوں اس مرض کی تو شاید دوا ہی نہیں دے رہا ہے وہ، دل کی شفا مانگ لوں عفو ہوتے ہوں آزار سے گر گناہ میں بھی رسوائی کی کچھ جزا مانگ لوں شاید اس بار اس سے ملاقات ہو بارے اب سچے دل سے دعا مانگ لوں یہ خزانہ لٹانے کو آیا ہوں میں اس کو ڈر ہے کہ اب جانے کیا مانگ لوں اب کوئی تیر تر کش میں باقی نہیں اپنے رب…
Read MoreCategory: ط
مرزا اسداللہ خاں غالب ۔۔۔ غزل
بزمِ شاہنشاہ میں اشعار کا دفتر کھلا رکھیو یارب یہ درِ گنجینۂ گوہر کھلا شب ہوئی، پھر انجمِ رخشندہ کا منظر کھلا اِس تکلف سے کہ گویا بتکدے کا در کھلا گرچہ ہوں دیوانہ، پر کیوں دوست کا کھاؤں فریب آستیں میں دشنہ پنہاں ، ہاتھ میں نشتر کھلا گو نہ سمجھوں اس کی باتیں ، گونہ پاؤں اس کا بھید پر یہ کیا کم ہے کہ مجھ سے وہ پری پیکر کھلا ہے خیالِ حُسن میں حُسنِ عمل کا سا خیال خلد کا اک در ہے میری گور کے…
Read Moreامجد اسلام امجد
طرزِ کلام ان کا ہوا طرزِ خاص و عام بدلیں گے اب وہ بات کا انداز کس طرح
Read Moreطالب دہلوی ( شیش چندر)
طرفہ تماشا، ہے بھی نہیں بھی آنکھ سے اوجھل، دل کے قریں بھی
Read Moreطالب چکوالی( منوہر لال کپور)
طالبِ ضبط کوش کو بیٹھے بٹھائے کیا ہوا چپ سی زباں کو لگ گئی، آنکھ میں اشک آئے کیوں
Read Moreمحمد عابد دل عظیم آبادی
طعنہ زن مت ہو مرے شیشہ و پیمانے پر زاہدو حکمِ شریعت نہیں دیوانے پر
Read Moreمیاں داد خاں سیاح
طریقِ عشق میں علم و ہنر سب رائیگاں دیکھا یہ نقشِ زر زمانے میں پئے تسخیر بہتر ہے
Read Moreمیرزا محمد رفیع سودا
طلب نہ چرخ سے کر نانِ راحت، اے سودا پھرے ہے آپ یہ کاسہ لیے گدائی کا
Read Moreمنیر سیفی
طلسمِ رفتگاں ٹوٹا تو سیفی غمِ آئندگاں کے بیچ مَیں تھا
Read Moreساقی فاروقی
طوافِ درد نہ کر، آنسوؤں کے پاس نہ رہ جواز ڈھونڈ کوئی، بے سبب اداس نہ رہ
Read More