ہماری قومی سیاست میں نوازشریف نہ تو مسیحا ہے اور نہ اتاترک جیسا کوئی آئیڈیل لیڈر، وہ کوئی فلاسفر ہے نہ تھنکر وہ جب بات کر رہا ہوتا ہے تو درویش کو کھٹکا لگا رہتا ہے کہ کہیں ہتھے سے اکھڑ نہ جائے۔ اسکے ساتھ ہی اگر تنقید نگار حوصلے سے کام لیتے ہوئے ضمیر کی مطابقت میں اظہارِ خیال کی اجازت مرحمت فرما دیں تو یہ عاجز عرض گزار ہے کہ پچھلے 76، 77برسوں میں نہ اس ملک کو نواز شریف جیسا مخلص لیڈر ملا اور نہ ہی مسلم…
Read MoreCategory: تعارف
عطاالحق قاسمی ۔۔۔ گلی ڈنڈا سے کرکٹ تک
مجھ سے زیادہ بور دنیا میں کون ہو سکتا ہے کہ پوری دنیا میں کرکٹ کرکٹ ہو رہی ہے اور مجھ بور کو کرکٹ سے دلچسپی ہی کوئی نہیں۔ میں تھوڑا سا مبالغہ کر گیا ہوں دلچسپی ہوتی ہے مگر صرف اس وقت جب میچ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہو مگر پرابلم یہ ہے کہ پاکستان کو ہارتا دیکھ نہیں سکتا چنانچہ جب کبھی ایسی صورت حال پیدا ہوتی ہے کرکٹ سے میری دلچسپی اس لمحے ختم ہو جاتی ہے۔ دراصل میں بہت سست انسان ہوں بچپن میں بھی…
Read Moreگوشۂ حامد یزدانی (ماہنامہ بیاض لاہور ستمبر 2023)
نیر اقبال ہارون ۔۔۔ حضرت سیّد وجیہ السیما عرفانی چشتیؒ ۔۔۔ شخصیت اور تعلیمات
حضرت سیّد وجیہ السیما عرفانی چشتیؒ ۔۔۔ شخصیت اور تعلیمات حضرت بابا سیّد محمد وجیہ السیما عرفانی ؒ کا 4اکتوبر 1920ء کو تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی کے ایک گاﺅں ”لودھن“ کے ایک سیّدگھرانے میں جنم ہوا۔ آپ کے والد گرامی کا اسم گرامی حضرت سّید محمد ہادیؒ تھا۔ جو ایک بلند پایا عالم دین اور شیخ طریقت تھے۔ بابا عرفانی صاحبؒ مادرزادولی تھے۔ آپ کی پیدائش سے پہلے آپ کے دادا محترم حضرت حاجی فضل الدینؒ کو خواب میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ نے بابا حضور ؒ…
Read Moreہاجر دہلوی
ہاجر دہلوی (رگو ناتھ سنگھ) ہاجر دہلوی 30 اکتوبر 1884 کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ ان اصل نام رگھوناتھ سنگھ تھا۔ ہاجر کاخاندان دہلی کا ایک معزز اور علم دوست خاندان تھا۔ ہاجر کے دادا منشی سردار سنگھ عربی اور فارسی زبان کے جید عالم تھے، فارسی زبان میں شعر بھی کہتے تھے، حسیب تخلص کرتے تھے۔ ان کا فارسی شاعری کا ایک دیوان بھی شائع ہوا۔ حسیب نثر نگار بھی تھے۔ ’’روشنی‘‘ اور ’’خانہ آباد ‘‘ دو اسٹیج ڈرامے بھی لکھے۔ ہاجر کی ابتدائی تعلیم دہلی میں ہوئی۔ فارسی…
Read Moreنظیر اکبر آبادی … ایک تعارف
نظیر اکبر آبادی کا نام شیخ ولی محمد تھا۔ نظیر تخلص رکھ کر شاعری کی۔ نظیر 1735 میں دلی میں پیدا ہوئے۔ بعض محققین کے نزدیک نظیر 1732-1740 کے عرصہ کے دوران پیدا ہوئے۔ ڈاکٹر رام بابو سکسینہ کے مطابق نادر شاہ کے دہلی حملہ کے وقت پیدا ہوئے تھے۔ آپ کا مزار دہلی میں ہے۔ آپ کے والد کا نام محمد فاروق تھاجو اپنے والدکی بارہ اولادوں میں سے صرف ایک ہی بچے تھے۔ ابھی چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کے ساتھ آگرہ منتقل ہو گئے اور محلّہ تاج…
Read More