خدا کے دین کے ضامن ، مرے امام حسینؑ سلام تجھ پہ دل و جان سے سلام ، حسینؑ درودِ پاک وظیفہ ہو زندگی کا مری سلام پڑھتا رہوں تجھ پہ صبح و شام، حسینؑ جہاں میں ایک علامت ہے استقامت کی برائے دینِ محمد ﷺ ترا قیام ، حسینؑ یہ تیرے صبر کا اعجاز ہے لبِ دریا رہا ہے تیرا مخالف ہی تشنہ کام ، حسینؑ مقامِ رشک و تفاخر ہے آدمی کے لیے ملا ہے تجھ کو زمانے میں جو مقام ، حسینؑ جلے گا تیری محبت کا…
Read MoreTag: Salam
سلام…… افضل خان
ملول ایسا ہوا منظرِ قضا سے مَیں کہ روتا پیٹتا نکلا ہوں کربلا سے مَیں تو اہلِ بیتؑ کی نصرت کو کیوں نہیں پہنچا؟ سوال مجھ سے کرے گا خدا، خدا سے مَیں میں رو پڑا تو مجھے یاد آیا صبرِ حُسینؑ سو اپنے آپ کو دینے لگا دلاسے مَیں دھنسا نہ ریت میں دشمن، نہ غرقِ آب ہوا خفا فرات سے، ناراض ہوں ہوا سے مَیں کہا یہ حُرؑ نے ریاضِ بہشت میں سب سے مجھے بھی دیکھیے کیا ہو گیا ہوں کیا سے مَیں یہ سوچ کر غمِ…
Read Moreسلام….. محمد مختار علی
دل سے جیسے کوئی دلگیر سخن کرتا ہے ہم سے دائم غمِ شبّیرؑ سخن کرتا ہے
Read Moreماہ نامہ فانوس: دسمبر 2018ء
(Download) ماہ نامہ فانوس ۔ دسمبر 2018ء ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﷽ فہرست اداریہ شعاعیں: خالد علیم مقالات دُھرپد سے خیال تک: ڈاکٹر غافر شہزاد ’’آپ ﷺ ‘‘ کی شاعرہ: خالد علیم غزلیں ڈاکٹر شفیق آصف، حبیب الرحمٰن مشتاق،شہزاد نیر، خورشید ربانی، احسان شاہ، شاہد فرید، سید فضل گیلانی، ڈاکٹر فخر عباس، سجاد بلوچ، ظہیر کاظمی، خالد علیم گوشۂ خاص نوید صادق: فکر و فن ’’مسافت‘‘: غلام حسین ساجد ’’مسافت‘‘: دھیمے کومل لہجے کی شاعری:قاضی ظفر اقبال نوید صادق کی غزل کی انفرادیت: یونس خیال نوید صادق کی ’مسافت‘ کا اوّلین پڑائو :…
Read Moreماہ نامہ فانوس: نومبر 2018ء
(Download) ماہ نامہ فانوس ۔ نومبر 2018ء ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﷽ فہرست اداریہ شعاعیں: خالد علیم مقالات توصیف کی غزل کے اوصافِ لطیف: جلیل عالی اعجاز رضوی: آزاد نظم کی جدید روایت کا شاعر: ڈاکٹر غافر شہزاد ’’تروینی‘‘: ایک نئی صنفِ سخن: ڈاکٹر غافر شہزاد غزلیں ڈاکٹر خورشید رضوی۔یونس متین۔نوید صادق ۔ توقیر عباس۔ ریاض ندیم نیازی۔عبید الرحمٰن نیازی عرفان اللہ عرفان۔نعمان فاروق۔شہروز خاں انجم نظمیں اندیشہ: ڈاکٹر خورشید رضوی دریچہ: قاضی ظفر اقبال بیانِ کربلا: مامون ایمن طرفین: زعیم رشید اندمال: عطاء الرحمٰن قاضی شب گزیدہ: محمد کاشف حنیف شفاعت: عبید…
Read Moreسلام….. فیصل عجمی
وہ شام ڈھلتی رہی خون کی روانی میں فرات ڈوبتا جاتا تھا اپنے پانی میں جو تیرے بعد ترے کارواں پہ اُتری تھی ٹھہر گئی ہے وہی رات زندگانی میں زمیں پہ اس کی حنا بندیوں کا موسم تھا جسے بلایا گیا اس کی نوجوانی میں جو آنکھ تیری محبت میں نم نہیں ہوتی وہ ڈوب جائے گی خود اپنی رائیگانی میں نہ پوچھ کس لیے آنکھوں سے خون جاری ہے مجھے یہ دکھ ہے کہ میں کیوں نہیں کہانی میں
Read Moreسلام بحضور امامِ عالی مقام ؓ ……. حامد یزدانی
سرِ دوام یہ تحریر ہے ، نہیں ہے کیا؟ غمِ حُسین ابد گِیر ہے ، نہیں ہے کیا؟ کہ زخم زخم اِسی روشنی سے چمکے گا کہ بُوند بُوند میں تنویر ہے، نہیں ہے کیا؟ ترازُو پیاس میں اِک تِیر تھا، نہیں تھا کیا ؟ ترازُو پیاس میں اِک تِیر ہے، نہیں ہے کیا؟ جہاں جہاں بھی رِدا ہے عَلَم بناتی ہُوئی وہاں وہاں مِرا شبیر ہے ، نہیں ہے کیا؟ خراجِ اشک ادا خامشی سے کرتے ہیں کہ آہِ ضبط بھی تشہیر ہے، نہیں ہے کیا؟ کہِیں سے پھر…
Read Moreدیریاب ۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر خورشید رضوی
دیریاب۔۔۔ خورشید رضوی Download
Read Moreسلام بحضور امام عالی مقام…… نصیر ترابی
یہ ہے مجلسِ شہِ عاشقاں کوئی نقدِ جاں ہو تو لے کے آ یہاں چشمِ تر کا رواج ہے ، دلِ خونچکاں ہو تو لے کے آ یہ فضا ہے عنبر و عود کی، یہ محل ہے وردِ درود کا یہ نمازِ عشق کا وقت ہے، کوئی خوش اذاں ہو تو لے کے آ یہ جو اک عزا کا شعار ہے، یہ عجب دعا کا حصار ہے کسی نارسا کو تلاش کر، کوئی بے اماں ہو تو لے کے آ یہ نشہ ہے اہلِ دلیل کا ، یہ عَلم ہے…
Read Moreسلام بہ حضورِ امامِ عالی مقام
یہی نہیں کہ فقط کربلا حسین سے ہے حسین سے ہیں محمد، خدا حسین سے ہے کسی نے پوچھ لیا کس کے دم سے ہے اسلام قضا و قدر نے جھک کر کہا: حسین سے ہے ہزار چشمہء آبِ رواں ہیں دنیا میں مگر یہ پیاس کا دریا بہا حسین سے ہے یہ مرغزارِ محمد، یہ لالہ زارِ علی شہادتوں کا یہ گلشن ہرا حسین سے ہے یہ اپنی منزلِ اول پہ لٹ چکا ہوتا رواں دواں جو ہے یہ قافلہ حسین سے ہے اگرچہ بیعَتِ باطل قبول دل سے…
Read More