گہری جھیل، سمندر، بہتا دریا اچھا لگتا ہے اس کی باتیں اس کا میٹھا لہجہ اچھا لگتا ہے لوگوں کی اک بھیڑ میں اس کو آنکھیں ڈھونڈتی رہتی ہیں سب چہروں میں اس کا ہنستا چہرا اچھا لگتا ہے تم جب میرے ہاتھ کو اپنے ہاتھ میں لے کر چلتے ہو دھوپ ہو چاہے چھاؤں چلتے رہنا اچھا لگتا ہے مشکل میں اس کے لفظوں سے مجھ کو حوصلہ ملتا ہے اس کا پیار سے مجھ کو اپنا کہنا اچھا لگتا ہے باہر آکر رات کے اندھے کمرے کی تاریکی…
Read MoreMonth: 2024 دسمبر
نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ طالب انصاری
تو بیاں اوصاف ہوں گے آپ کے تفصیل سے ساتھ دینے کو کہوں گا میں اگر جبریل سے اور تو زادِ رہِ شہرِ نبی کچھ بھی نہ تھا میں نے بس موتی نکالے آنکھ کی زنبیل سے اک شبِ خوش بخت میں دیدارِ پیغمبر ہوا اور مکمل ہو گیا میں خواب کی تکمیل سے اس جمالِ نور پرور کا بیاں ممکن نہیں یہ بتایا جا نہیں سکتا کسی تمثیل سے ہوں طوافِ گوشۂ غارِ حرا میں منہمک خصلتِ پروانہ سیکھی ہے اسی قندیل سے اور سارے کام سرعت سے کیا…
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ افتخار شاہد
یہ جو لبوں پہ ماہِ منور کی بات ہے دراصل میرے اونچے مقدر کی بات ہے آخر کو بات شافعِ محشر پہ آئے گی مانا کہ پہلے داورِ محشر کی بات ہے اس نے کہا رسولِ مکرم کا ذکر ہے میں نے کہا کہ ہادی و رہبر کی بات ہے ساحل کی ریت چھانتے لوگوں کو کیا خبر یہ بحرِ بیکراں کے شناور کی بات ہے
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ سید ریاض حسین زیدی
نعتؐ ۔۔۔۔۔ مثالی ہے نمونہ خیر و برکت کی نہایت کا بنایا ہے خُدا نے آپؐ کو منبع ہدایت کا حضورؐ آئے ، ہوا سِکہ رواں توحید کا ہر سُو ہوا پھر خاتمہ غیرِ خُدا کی ہر حکایت کا رضائے ربِّ اعلیٰ کی ہوئی تعمیل ہر صورت نہیں آیا زباں پر حرف شکوے اور شکایت کا مٹایا ایک اک کرکے نشانِ بے اماں یکسر بداندیشی، غلط کاری کی ہر بے جا روایت کا صحابہ سیر چشم و بے نیازِ حُبِّ دُنیا ہیں اُنھیں کافی اشارہ ہے فقط چشمِ عنایت کا…
Read Moreحمد باری تعالیٰ ۔۔۔ سرور حسین نقشبندی
اُتری مرے خیال پہ مشکِ ختن تمام سوچا خدا کا نام تو مہکا بدن تمام طائر نسیمِ صبح کے ہمراہ صبح دم ذکرِ خدائے پاک میں دیکھے مگن تمام لکھا مرے قلم نے جب’’ ایاک نستعیں‘‘ خوشبو مثال ہو گئے حرف و سخن تمام نبضِ حیات اس کے ہی دم سے رواں دواں ٹھہرا ہے جس کے ِاذن سے چرخِ کہن تمام طاقت تمام دین کے رستے میں صرف ہو کام آئے اس کی راہ میں ضعفِ بدن تمام سانسوں میں اس کے ذکر کی نوبت کی گونج ہے تسبیح…
Read Moreسعید راجہ ۔۔۔ میرے حصے میں ہے تقصیر کی ذمہ داری
میرے حصے میں ہے تقصیر کی ذمہ داری اور ملی ہے اسے تعزیر کی ذمہ داری شہر کا شہر ہے تخریب کے کاموں میں مگن چند کاندھوں پہ ہے تعمیر کی ذمہ داری لوگ تقدیر کے پہلو سے لگے بیٹھے تھے میں اٹھا لایا ہوں تدبیر کی ذمہ داری دل نے جو بات چھپانی ہو اسی کی بابت لی ہے کیوں آنکھ نے تشہیر کی ذمہ داری لوگ سیلاب کی لہروں میں بہے جاتے ہیں اس پہ بس جیسے ہے تصویر کی ذمہ داری جو ہمیں خواب دکھانے کے لیے…
Read Moreشکیل جاذب ۔۔۔ عمر بھر کی چاہتوں کا گوشوارہ ایک تھا
عمر بھر کی چاہتوں کا گوشوارہ ایک تھا ہم کسی کے ایک تھے، کوئی ہمارا ایک تھا رنگ ، خدّ و خال، سائے اور اْجالے اب کُھلے تْو نہیں تھا جب یہاں منظر ہی سارا ایک تھا خوفِ ہم رنگی نے ہم کو دُور رکھا عمر بھر مِل نہ پائے ہم کبھی اپنا ستارا ایک تھا اُس کی آنکھوں میں جو ڈُوبے پھر نہ پار اُترے کہیں ایسا دریا تھا وہاں جس کا کنارا ایک تھا ہر کسی کے واسطے تو جاں ہتھیلی پر نہیں جس کی خاطر رایگانی تھی…
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ جلیل عالی
جادۂ عشق میں تابندہ علم تیرے ہیں کیا بتائیں ہمیں کیا نقشِ قدم تیرےؐ ہیں دوسرا کون ہے اس شان کا ممدوح کوئی وصف جیسے سرِ قرطاس و قلم تیرےؐ ہیں اک تریؐ دُھن ہے ہمارے لیے آہنگِ حیات شوق سینے میں بہم آنکھ میں نم تیرےؐ ہیں دل کسی موسم و ماحول کا محتاج نہیں ہوں کسی حال میں بھی ہم ہمہ دم تیرےؐ ہیں کیا مجال آنکھ اٹھے اپنی کسی اور طرف آخری سانس تلک تیری قسم تیرےؐ ہیں یاد رکھتی ہے تریؐ کیفِ دگر میں ان کو…
Read Moreخالد احمد
یہ عہد ایک مسیحا نفس میں زندہ تھا رہا نہ وہ بھی سلامت ، بکھر گئے ہم بھی
Read Moreمحمد سلیم ساگر ۔۔۔ جہاں جہاں کوئی تجھ سا دکھائی دیتا ہے
جہاں جہاں کوئی تجھ سا دکھائی دیتا ہے مگر کہاں کوئی تجھ سا دکھائی دیتا ہے وہاں ، وہاں کوئی مجھ سا ہی لازمی ہو گا جہاں ، جہاں کوئی تجھ سا دکھائی دیتا ہے جہاں جہاں بھی کوئی دیکھنے کی صورت ہو وہاں وہاں کوئی تجھ سا دکھائی دیتا ہے رگوں میں دوڑتے اک سرخ اضطراب کے ساتھ رواں دواں کوئی تجھ سا دکھائی دیتا ہے ذرا شبیہ سے ملتی تو ہو شبیہہ کوئی کہوں ، کہ ہاں کوئی تجھ سا دکھائی دیتا ہے میں دونوں ہاتھ ملاتا ہوں…
Read More