لفظ سے ما ورا سوال بھی ہیں کینوس سے بڑے خیال بھی ہیں ان یگوں سے پرے، گماں سے ورا بیکراں روز و ماہ و سال بھی ہیں مری آنکھوں کو سرسری مت دیکھ ان میں کچھ رنگ لازوال بھی ہیں دعوی عشق ہی نہیں کرتے دیکھ ہم صبر کی مثال بھی ہیں بے نیازانہ کس طرح گزروں پھول ہیں اور پائمال بھی ہیں دینے والے سے اور کیا مانگوں شعر ہیں اور حسبِ حال بھی ہیں
Read MoreTag: Poetry
مصطفی زیدی
مَیں کِس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں تمام شہر نے پہنے ہوئے ہیں دستانے
Read Moreکالی رات سفر اور مَیں …… ڈاکٹر یونس خیال
کالی رات سفر اور مَیں Download
Read Moreماہ نامہ فانوس: اپریل مئی 2019ء (گوشہ خاص: قاضی ظفر اقبال)
ماہ نامہ فانوس -اپریل مئی 2019ء Download ﷽ فہرست اداریہ شعاعیں: خالد علیم مقالات ’’نور نہایا رستہ‘‘ : ایک مطالعہ: ڈاکٹر مظہر اقبال مرزا یگانہ چنگیزی، خود پرست یا روایت شناس: ڈاکٹر راحت افشاں سیّد آنس معین کی یاد میں: نعیم رضوان نظمیں ایک آسمانی لمحہ: معین نظامی آپ ہمارا مسئلہ سمجھیں: معین نظامی ایمبولینس کے اندر سے: عنبرین صلاح الدین مکالمہ محمد خالد اختر کے ساتھ ایک یادگار مکالمہ: ڈاکٹر اشفاق احمد ورک غزلیں جلیل عالی، لیاقت علی عاصم، آصف ثاقب، ہارون الرشید، ممتاز راشد، خورشید بیگ میلسوی شاہد…
Read Moreماہ نامہ فانوس: مارچ 2019ء (گوشہ خاص: اشرف سلیم)
ماہ نامہ فانوس مارچ 2019ء Download ﷽ فہرست اداریہ شعاعیں: خالد علیم نعتیہ نعت ِ رسولِ مقبول ﷺ: محمد شریف شیوہ مقالات مضمون اور مائیگرین —’نقد ِ نو‘ کے حوالے سے: حقانی القاسمی لائل پور میں میراں بائی کا دوسرا جنم: افتخار شفیع غزلیں جلیل عالی۔ نسیمِ سحر۔ خالداقبال یاسر۔ محسن اسرار۔ یونس متین۔ شاہین عباس۔ آصف شفیع۔ اطہر جعفری۔ خورشید ربانی۔ ارشد عباس ذکی۔ ڈاکٹر فخر عباس۔ کاشف رحمان۔ قاضی ظفر اقبال۔ شاہد ماکلی۔ شاعر علی شاعر نظمیں مٹی ۔۔۔۔ سانپ (ایک منثورہ): پروین سِجل چاندنی کیا تلاش کرتی…
Read Moreخاطر غزنوی
پہلی محبتوں کے زمانے گزر گئے ساحل پہ ریت چھوڑ کے دریا اُتر گئے
Read Moreغزل ۔۔۔۔۔۔۔ اگر میں ڈوب گیا تھا تو پھر سے اُبھرا کیوں؟
اگر میں ڈوب گیا تھا تو پھر سے اُبھرا کیوں بتا اے موجہء گرداب! یہ تماشا کیوں مجھے پتہ ہے ترے دل کی دھڑکنوں میں ہوں میں ورنہ دُکھ کی کڑی دوپہر میں جلتا کیوں رہِ طلب میں مسلسل تھکن سے خائف ہوں سکوں جو ہاتھ نہ آئے، سفر ہو لمبا کیوں یہ امتحاں تو نمودِ وفا کا جوہر تھا اُسے یقین جو ہوتا، مجھے رُلاتا کیوں یہ پائے زیست میں زنجیرِ بے یقینی کیا رکھا ہے ہم کو لبِ جو بھی اتنا تشنہ کیوں ابھی تو اگلے ہی زخموں…
Read Moreسلام….. ارشد شاہین
خدا کے دین کے ضامن ، مرے امام حسینؑ سلام تجھ پہ دل و جان سے سلام ، حسینؑ درودِ پاک وظیفہ ہو زندگی کا مری سلام پڑھتا رہوں تجھ پہ صبح و شام، حسینؑ جہاں میں ایک علامت ہے استقامت کی برائے دینِ محمد ﷺ ترا قیام ، حسینؑ یہ تیرے صبر کا اعجاز ہے لبِ دریا رہا ہے تیرا مخالف ہی تشنہ کام ، حسینؑ مقامِ رشک و تفاخر ہے آدمی کے لیے ملا ہے تجھ کو زمانے میں جو مقام ، حسینؑ جلے گا تیری محبت کا…
Read Moreزلزلۂ بام ۔۔۔۔۔ خالد علیم
لرز رہا ہے مدَوّر زمیں کا سینہ ٔ سنگ میں جاں گداختہ و دل تپیدہ، سوختہ پا حصارِ قلعہ نما میں لرزتے شہر کے دیوار و در کو دیکھتا ہوں یہ شہرِ بام کہ شہرِ بلند بام پہاڑوں کے درمیاں تھا کبھی بلند بام پہاڑوں کے سنگ ِ سخت تڑخنے لگے تو ڈوب گیا جہانِ موت کی تاریکیوں میں ڈوب گیا کہ فتحِ مرگ نے دے دی ہے زندگی کو دوبارہ ابد خرام شکست ازل کے نام شکست—!! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بام: ایران کا ایک شہر
Read Moreخالد احمد
ہاتھ سے لَے نکل گئی، شور میں ضربِ ذات کے ہم ہی تو گُر تھے، ہم ہی سَم، زمزمۂ حیات کے کوئی مہک نہ چن سکا، کوئی چٹک نہ سن سکا پھول بھلا دکھائے کیا؟ بھائو سبھائو ذات کے گھر میں نہ اک چھدام تھا، چاند چراغِ بام تھا چاند کی چھائوں دھر دیا، ہم نے بھی سوت کات کے ہم تھے گرفتہ سر اگر، تم تھے شکستہ پر، مگر چل دیے ہاتھ ڈال کر، ہاتھ میں کائنات کے رقص شعار ہو گئے، رزقِ مدار ہو گئے ہم تو فقط…
Read More