بوتے ہیں خواب میں دن، اوِر رات کاٹتے ہیں ہم اپنی جاں پہ کیا کیا آفات کاٹتے ہیں لطفِ سخن ہی اُن سے باقی نہیں رہا اَب ہم بات جوڑتے ہیں وہ بات کاٹتے ہیں کیا پوچھتے ہو ہم سے کیا لکھ رہے ہیں ، لیکن اِتنی خبر ہے جس پر یاں ہات کاٹتے ہیں اے آسماں تجھے کچھ معلوم ہے حقیقت ہم کس طرح سے اپنے اوقات کاٹتے ہیں تھم جائے گا بالآخر یہ زورِ گریہ خاورؔ چلیے اِک اور غم کی برسات کاٹتے ہیں
Read MoreTag: Best Ghazals
قابل اجمیری
خود اہلِ کشتی کی سازشیں ہیں کہ نا خدا کی نوازشیں ہیں وہیں تلاطم کو ہوش آیا جہاں کناروں نے ساتھ چھوڑا
Read Moreسید آل احمد ۔۔۔ ہم اہلِ دل نے نہ دیکھے بسنت کے لمحے
ہم اہلِ دل نے نہ دیکھے بسنت کے لمحے کھلے نہ پھول کبھی خواب میں بھی سرسوں کے عجیب مرد تھے زنجیرِ کرب پہنے رہے کنارِ شوق کسی شاخِ گل کو چھو لیتے اُفق پہ صبح کا سورج طلوع ہوتا ہے ستارے ڈوب چکے‘ مشعلیں بجھا دیجے مرے خدا ! مری دھرتی کی آبرو رکھ لے ترس گئی ہیں نئی کونپلیں نمو کے لیے مری وفا کے گھروندے کو توڑنے والے! خدا تجھے بھی اذیت سے ہمکنار کرے بجھی نہ پیاس کبھی تجربوں کے صحرا میں تمام عمر سفر میں…
Read Moreاکرم کنجاہی… روایت کی دریافتِ نو کا شاعر (کاشف حسین غائر)
روایت کی دریافتِ نو کا شاعر (کاشف حسین غائر) کاشف حسین غائر ہمارے کراچی کے ان چند تازہ دم شعرا میں سے ہیں جن کے ہاں تھکاوٹ کا احساس نہیں۔ وہ بڑے سلیقے سے غزل کہہ رہاہے۔اُس نے غزل کو غزل سمجھ کر کہا ہے، اُس کی کوملتا پر حرف نہیں آنے دیا۔ اُس کے ہاں غزل اپنے پورے حسن، نزاکت اور لطافت کے ساتھ جلوہ ریز ہے۔ میں اِسے خالص غزل کا نام دوں گا کہ کاشف حسین غائر نے غزل میں زیادہ موضوعاتی تجربات کرنے کی بجائے اس…
Read Moreتاج الدین تاج … انداز محبت کو سمجھتے ہی نہیں ہو
انداز ِمحبت کو سمجھتے ہی نہیں ہو تم یار کی عادت کو سمجھتے ہی نہیں ہو پھر کیسے کرو گے مری وحشت کا مداوا تم جب مری وحشت کو سمجھتے ہی نہیں ہو باتیں تو بغاوت کی بہت کرتے ہو لیکن دستورِ بغاوت کو سمجھتے ہی نہیں ہو تم اہل محبت ہو فقط خوگرِ نقصان تم لوگ تجارت کو سمجھتے ہی نہیں ہو کیا تم یونہی انجان بنے بیٹھے ہو مجھ سے؟ کیا تم مری حالت کو سمجھتے ہی نہیں ہو؟ عورت کو سمجھتے ہو فقط اپنی ضرورت عورت کی…
Read Moreسہیل یار ۔۔۔ انا سے ہٹ کے اگر ذات ہو بھی سکتی ہے
انا سے ہٹ کے اگر ذات ہو بھی سکتی ہے جہاں میں پیار کی پھر بات ہوبھی سکتی ہے کچھ اس لیے بھی سر شام پھرتا رہتا ہوں کہیں تو اس سے ملاقات ہو بھی سکتی ہے وہ کاکلوں کی گھنی چھاؤں میں بٹھا لے تو عجب نہیں کہ وہیں رات ہو بھی سکتی ہے اگر وہ چاند گھٹاؤں سے باہر آجائے تو مجھ پہ نور کی برسات ہو بھی سکتی ہے اگر وہ مجھ کو بھی انسان مان لے تو یہاں بلند کچھ مری اوقات ہو بھی سکتی ہے…
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ استاد قمر جلالوی
نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم تجھ سے پہلے کوئی شے حق نے نہ اَصلا دیکھیخُوب جب دیکھ لیا تجھ کو تو دنیا دیکھی تو نے قبل از دو جہاں شانِ تجلیٰ دیکھیعرش سجتا ہوا ،بنتی ہوئی دنیا دیکھی تیرے سجدے سے جھکی سارے رسولوں کی جبیںسب نے اللہ کو مانا ،تری دیکھا دیکھی میزباں ،خالقِ کو نین بنا خود تیراتیری توقیر سرِ عرشِ معلٰی دیکھی آپ چپ ہو گئے ارمانِ زیارت سن کرمیری حالت پہ نظر کی نہ تمنا دیکھی حق کے دیدار کی بابت جو کہا فرمایااِک…
Read Moreسید آل احمد ۔۔۔ زرد جذبے ہوں تو کب نشوونما ملتی ہے
زرد جذبے ہوں تو کب نشوونما ملتی ہےفن کو تہذیب کی بارش سے جِلا ملتی ہے سر میں سودا ہے تو چاہت کے سفرپر نکلیںکرب کی دھوپ طلب سے بھی سوا ملتی ہے کون سی سمت میں ہجرت کا ارادہ باندھیںکوئی بتلائے کہاں تازہ ہوا ملتی ہے چاند چہرے پہ جواں قوسِ قزح کی صورتتیری زُلفوں سے گھٹاؤں کی ادا ملتی ہے ہم تو پیدا ہی اذیت کے لیے ہوتے ہیںہم فقیروں سے تو دُکھ میں بھی دُعا ملتی ہے کتنا دُشوار ہے اب منزلِ جاناں کا سفرخواہش قربِ بدن…
Read Moreجانِ عالم … فغاں فغاں فغاں ابھی
فغاں فغاں فغاں ابھی بندھا نہیں سماں ابھی ابھی تھکا نہیں ہوں میں چڑھوں گا سیڑھیاں ابھی اسی جگہ پہاڑ تھا کھڑا ہوں میں جہاں ابھی ہوں لامکاں میں دربدر نہیں ملا مکاں ابھی دبا ہوا ہوں راکھ میں ہوا نہیں دھواں ابھی وہ آئی سرپھری ہوا بجیں گی کھڑکیاں ابھی ابھی ہَوا میں ہو میاں! ہے دُور آسماں ابھی سمجھ بہار آ گئی سمجھ گئی خزاں ابھی وہ در کھلا ، وہ آ گیا ابھی کہاں ، کہاں ابھی میں آپ سے نہیں ملا کہ میں ہوں درمیاں ابھی
Read Moreسعید راجا ۔۔۔ مدارِ عشق میں آکر کلام کرنے لگا
مدارِ عشق میں آکر کلام کرنے لگا ازل سے چپ تھا جو فرفر کلام کرنے لگا تمام ہونے لگی تھی سماعتوں کی طلب پھر ایک روز وہ پتھر کلام کرنے لگا ہمارے شہر میں قدغن تھی بات کرنے پر میں اپنے آپ سے چھپ کر کلام کرنے لگا مِری زبان کو لکنت نے آ لیا تھا مگر وہ ہنس پڑا تو میں بہتر کلام کرنے لگا درونِ چشم ذرا سی تری جھلک اتری مِری نگاہ سے منظر کلام کرنے لگا یہ کس طلسم کدے میں صدا لگا بیٹھے جواب میں…
Read More