سرسری دل کی واردات نہیں محمد حسن عسکری کہتے ہیں کہ’’ مقدمہ شعر و شاعری‘‘ سے زیادہ تعریفیں کسی کتاب کی نہیں ہوئیں لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس کتاب سے زیادہ گالیاں بھی کسی کتاب کو نہیں پڑیں۔ صورتِ حال کچھ ایسی ہے کہ محمد حسن عسکری کی اس رائے سے اتفاق کرتے ہی بنتی ہے۔لیکن ہم اس بات کو ایک دوسرے زاویہ سے دیکھنے کی کوشش میں ہیں۔ بات کچھ یوں ہے کہ حالیؔ نے مقدمہ شعر و شاعری لکھ کر اپنی شاعری بالعموم اور غزل…
Read MoreTag: Naveed Sadiq
حلقہ اربابِ خیال ___ پہلا باقاعدہ اجلاس ۔۔۔ (12 فروری 2022)
پہلا باقاعدہ اجلاس(12 فروری 2022) حلقہ اربابِ خیال کاپہلاباقاعدہ اجلاس 12 فروری 2022شام سات بجے 252۔ جینیپر بلاک، بحریہ ٹاؤن ،لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت معروف شاعر ڈاکٹر اختر شمار نے کی۔ نشست کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ صدرِ محفل جناب اختر شمار نے نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پیش کی۔ جنرل سیکرٹری نوید صادق نے مہمانوں کی حلقہ کے اجلاس میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور حلقہ کے قیام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر یونس…
Read Moreعماد اظہر کا شعری مجموعہ ’’ساتواں دن‘‘
نوید صادق ساتواں دن ’’ساتواں دن‘‘ عماد اظہر کا تازہ اور میری معلومات کے مطابق دوسرا شعری مجموعہ ہے۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ ’’وجود‘‘ میری نظر سے نہیں گزرا۔ سو میں ہرگز یہ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں کہ’’ وجود‘‘ میں ان کی شاعری کس رخ، کس طور رواں رہی، تاہم ایک بات قیاس کے سہارے کہنا ممکن ہے اور وہ یہ کہ پہلی کتاب کا عنوان جس طرف اشارے دے رہا ہے، ان کے سہارے ’’ساتواں دن ‘ ‘ کو ’’وجود‘‘ کی ایکسٹینشن کہنا ممکن ہے۔’’کن‘‘، ’’سات…
Read Moreنوید صادق ۔۔۔ جانے ٹوٹا تھا آسمان کہ دل (علی اصغر عباس کی غزل)
جانے ٹوٹا تھا آسمان کہ دل(علی اصغر عباس کی غزل) سوچ رہا ہوں ، بات کہاں سے شروع کی جائے، علی اصغر عباس کی شخصیت سے، علی اصغر عباس کی غزل سے، علی اصغر عباس کی نظموں سے ، حمدوں نعتوں سلاموں یا کالم نگاری سے… بات شخصیت کے حوالے سے کی جائے تو ایک ہنستا مسکراتا چہرہ… کم از کم میں نے علی اصغر عباس کو رنجور کبھی نہیں دیکھا۔دھیما لہجہ، دوسروں کو اپنے دامِ محبت میں گرفتار کر لینے کو یہ خوبیاں بہت ہیں۔ لیکن شخصیت محض انھی…
Read Moreمرزا جعفر علی خاں اثر لکھنوی
ہم نے رو رو کے رات کاٹی ہے آنسوئوں پر یہ رنگ تب آیا
Read Moreمیاں داد خاں سیاح
شاید انھیں بہ طرزِ فسانہ کوئی سنائے کہتے ہیں اپنا حال ہر اک قصہ خواں سے ہم
Read Moreبانی ۔۔۔ جو زہر ہے مرے اندر وہ دیکھنا چاہوں
جو زہر ہے مرے اندر وہ دیکھنا چاہوں عجب نہیں میں ترا بھی کبھی برا چاہوں میں اپنے پیچھے عجب گرد چھوڑ آیا ہوں مجھے بھی رہ نہ ملے گی جو لوٹنا چاہوں وہ اک اشارۂ زیریں ہزار خوب سہی میں اب صدا کے صِلے میں کوئی صدا چاہوں مرے حروف کے آئینے میں نہ دیکھ مجھے میںٕ اپنی بات کا مفہوم دوسرا چاہوں ق کھُلی ہے دل پہ کچھ اس طرح غم کی بے سببی تری خبر نہ کچھ اپنا ہی اب پتا چاہوں کوئی پہاڑ، نہ دریا، نہ…
Read Moreحفیظ تائب
آپ کیوں ہنسنے لگے ہیں بے طرح میں تو سودائی ہوا پاگل ہوا
Read Moreسید آل احمد ۔۔۔ دل کا شیشہ ٹوٹ گیا آوازے سے
دل کا شیشہ ٹوٹ گیا آوازے سے تیرا پیار بھی کم نکلا اندازے سے تم جو میری بات سنے بن چل دیتے رات لپٹ کر رو دیتا دروازے سے رنجِ سکوں تو ترکِ وفا کا حصہ تھا سوچ کے کتنے پھول کھلے خمیازے سے آنکھیں پیار کی دھوپ سے جھلسی جاتی ہیں روشن ہے اب چہرہ درد کے غازے سے تیرا دُکھ تو ایک لڑی تھا خوشیوں کی تار الگ یہ کس نے کیا شیرازے سے کتنے سموں کے شعلوں پر اک خواب جلے کتنی یادیں سر پھوڑیں دروازے سے…
Read Moreاعجاز گل ۔۔۔ باغ کی رنگت سنہری رُت خزانی سے ہوئی
باغ کی رنگت سنہری رُت خزانی سے ہوئی کیمیا یہ خاک اپنی رایگانی سے ہوئی حل ہوا ہے مسئلہ یوں باہمی تفہیم سے گفتِ اوّل کی درستی گفتِ ثانی سے ہوئی رہ گیا کردار باقی یا مرا اخراج ہے بات کچھ واضح نہیں اب تک کہانی سے ہوئی بعد میں دیگر عوامل نے بنائی تھی جگہ اصل میں تو یہ زمیں تشکیل پانی سے ہوئی ہوں مکینِ بے سکونت کتنے رفت و حال کا منقسم یہ ذات ہر نقلِ زمانی سے ہوئی کب سے رکھا جا رہا ہوں درمیانِ وصل…
Read More