خواہش کو مہمان کرو گے اپنا ہی نقصان کرو گے ساری بستی مرنا چاہے کس کس پر احسان کرو گے! اب کس کی باری ہے صاحب! اب کس کو حیران کرو گے؟ کب تک اور پرکھنا ہم کو کب تک اطمینان کرو گے مَیں تو مٹّی ہو جائوں گا تم کیا میری جان کرو گے؟ جو بھی کام کرو گے سیفی! خارج اَز اِمکان کرو گے ………………………….. مجموعہ کلام: الست کاغذی پیرہن، لاہور اکتوبر ۲۰۰۴ء
Read MoreTag: غزل
میر مہدی مجروح
غالب آئے ہیں، لائو، اے مجروح! بادہء ناب میں ملا کے گلاب
Read Moreشاہد ماکلی ۔۔۔ مجھ میں ہے آرزو کی لَو، تازہ بہ تازہ نَو بہ نَو
(حافظ شیرازی کے لیے) مجھ میں ہے آرزو کی لَو، تازہ بہ تازہ نَو بہ نَو روز فزوں ہے جس کی ضَو، تازہ بہ تازہ نَو بہ نَو آخرِ شب یہ کس کی یاد مجھ میں سحر نشاں ہوئی پھوٹ رہی ہے ایک پَو، تازہ بہ تازہ نَو بہ نَو گزری رُتوں کا ہجر تو یاد بھی اب نہیں مجھے مہکی ہے فصلِ وصلِ نو، تازہ بہ تازہ نَو بہ نَو ایک اُمید کی کرن آئی تو ہے نظر مجھے اُتری تو ہے فلک سے ضَو، تازہ بہ تازہ نَو…
Read Moreرانا سعید دوشی ۔۔۔ تتلیوں کو سویرے میں رکھا گیا
تتلیوں کو سویرے میں رکھا گیا جگنوؤں کو اندھیرے میں رکھا گیا تین کلموں میں اس کو میں کیا باندھتا جس کو اگنی کے پھیرے میں رکھا گیا سب میں رکھی گئی ملکیت کی ہوس اک جہاں میرے تیرے میں رکھا گیا سوئے کیا خواب میں بھاگتے ہی رہے کیسا چکر بسیرے میں رکھا گیا اس کا قیدی نہ تھا یرغمالی تھا مَیں مجھ کو میرے ہی ڈیرے میں رکھا گیا
Read Moreکیف انصاری
کیف! جدت پہ جو برسوں رہے حملہ آور میرے انداز میں کہنے لگے وہ بھی غزلیں
Read Moreاحمد فراز ۔۔۔ راتیں ہیں اُداس، دن کڑے ہیں
کلیاتِ رحیم بخش وحشت ملتانی
کلیاتِ رحیم بخش وحشت ملتانی DOWNLOAD
Read Moreعلی یاسر
دل اور، جنوں اور ہے، سنگ اور ہے، خشت اور ہمسائے کی دیوار سے دیوار ملی ہے
Read Moreغلام حسین ساجد ۔۔۔ دروازہ
دروازہ ۔۔۔ غلام حسین ساجد DOWNLOAD
Read Moreمیر تقی میر
عاشق ہو تو اپنے تئیں دیوانہ سب میں جاتے رہو چکر مارو جیسے بگولا خاک اُڑاتے آتے رہو
Read More