ناچ، ہاں ناچ کہ ہر شورش و ہنگامہ پر پھیل جائے تری جھن جھن کاحسیں پیراہن ناچ، ہاں ناچ کہ سینے میں ترے ایک موتی کی طرح راز زمانے کا سمٹ کر رہ جائے بازوئوں کو کبھی ہونے دے دراز جمع کرنے دے خد و خال کبھی اپنی حسیں آنکھوں کو فرشِ آواز پہ رکھ اپنے پُراسرار قدم اور چمکتے ہوئے سنگیت کا جاود پی جا! ناچ صد نشۂّ شادابی سے ناچتی جا اسی مستی میں کہ تو ایک کنول بن جائے اور تجھ کو کسی تالاب کے سینے میں اُتار…
Read MoreTag: شاعر
سجاد باقر رضوی
بقدرِ حوصلہ کوئی کہیں، کوئی کہیں تک ہے سفر میں راہ و منزل کا تعین بھی یہیں تک ہے نہ ہو انکار تو اثبات کا پہلو ہی کیوں نکلے مرے اصرار میں طاقت فقط تیری نہیں تک ہے اُدھر وہ بات خوشبو کی طرح اُڑتی تھی گلیوں میں اِدھر میں یہ سمجھتا تھا کہ میرے ہم نشیں تک ہے نہیں کوتاہ دستی کا گلہ، اتنا غنیمت ہے پہنچ ہاتھوں کی اپنے، اپنے جیب و آستیں تک ہے سیاہی دل کی پھوٹے گی تو پھر نس نس سے پھوٹے گی غلامو…
Read Moreاحمد فاروق
سُن رہا ہو نہ کوئی چُپکے سے بات کرتے ہُوئے گھبراتے ہیں
Read Moreرحمان حفیظ
مدتوں میں بہَم ہوئے ماضی و حال دیر تک ذہن میں پَر فشاں رہی ، گردِ ملال دیر تک رہ نہیں پائے گی یہی صورتِ حال دیر تک کس کا کمال دیر تک ! کس کا زوال دیر تک ! تیغ بکف سوار تو گرد اُڑا کے چل دیے کانپتا رہ گیا وہاں ایک نہال دیر تک اس کا جواب بھی وہی ، ایک طویل خامشی دہر میں گونجتا رہا میرا سوال دیر تک آنکھ وہیں ٹھہر گئی ، دل میں سکوت ہو گیا اور پھر آ نہیں سکا اپنا…
Read Moreکارواں ، اکتوبر 1969ء، جلد :26, شمارہ: 9
Download کارواں ، اکتوبر 1969ء، جلد 26, شمارہ 9
Read Moreباقی احمد پوری
وہ ایسے ڈھونڈنے نکلے ہیں، باقی! محبت جیسے رستے میں پڑی ہے
Read Moreجلیل عالی
ہوائے ہجر نے کیسا کمال کر دیا ہے پرے غبارِ غمِ ماہ و سال کر دیا ہے یہ اتفاق نہیں، اہتمام ہے اُس کا جلال کو بھی جو جزوِ جمال کر دیا ہے بہشتِ شوق پہ بارود بارشوں کے ہیں دن سو حرف حرف کو شعلہ مثال کر دیا ہے دفاعِ شہرِ تمنا کی آخری حد پر بموں کے سامنے سینوں کو ڈھال کر دیا ہے کیا ہے نذرِ جہاں ہم نے جو سرِ قرطاس یہ نقدِ حرف نہیں دل نکال کر دیا ہے
Read Moreماہ نامہ فانوس: مارچ 2018ء
(Download) ماہ نامہ فانوس مارچ 2018ء ……………………… ﷽ …………………… فہرست ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اداریہ شعاعیں: خالد علیم حمدیہ حمد : خورشید بیگ میلسوی نعتیہ نعت: خورشید بیگ میلسوی مقالۂ خصوصی اردو غزل: ۱۹۴۷ء تا حال: نوید صادق گوشۂ خاص علیم ناصری —– تعارف: ادارہ طلع الشعر علینا۔۔۔ ایک تجزیہ: نعیم صدیقی علیم ناصری کا اسلوبِ نعت نگاری: پروفیسر جعفر بلوچ علیم ناصری کا رزمیہ: ’’شاہ نامہ بالاکوٹ‘‘ مختلف زاویہ ہاے نظر سے انتخاب و ترتیب: ادارہ غزلیں علیم ناصری والدِ مرحوم : علیم ناصری کی شخصیت اور شاعری—ایک تاثر: خالد علیم منظوم خراجِ…
Read Moreماہ نامہ فانوس : جنوری، فروری 2018ء
(-Download) ماہ نامہ فانوس جنوری فروری 2018ء ……………………… ﷽ ……………………… فہرست ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اداریہ شعاعیں: خالد علیم نعت ریاض حسین چودھری، ریاض ندیم نیازی، آفتاب خان، مقالات مابعد الطبیعیات —- تحقیقی جائزہ: ڈاکٹر راحیلہ لطیف فیض کااسلوبِ شعر اور شعری محاسن: ڈاکٹر نبیل احمد نبیل ’’چراغ زار‘‘ کی جھلملتا میں: علی بابا تاج شریف ساجد کا اسلوبِ شعر: پروفیسر نوید عاجز بازیافت ادب کی تعلیم کا مسئلہ: احمد ندیم قاسمی شخص و عکس شکیل سروش —ایک مخلص دوست: ڈاکٹر اختر شمار شکیل سروش کی نواے سروش: خالد علیم غزلیں احمد صغیر…
Read Moreعباس رضوی
وہ نیند آئے کہ خوابوں کا در کھلا رہ جائے حصارِ شب میں ستاروں کا سلسلہ رہ جائے چلوں تو مڑ کے نہ دیکھوں کسی صدا کی طرف ستارہِ سحری راہ پوچھتا رہ جائے ہوا چلے تو بجھاتی ہوئی دلوں کو چلے بس اک چراغ مگر اس کے نام کا رہ جائے صبا بھی ساتھ نہ آئے جو پار اُتروں میں جو ڈوبنا ہو تو دریا پکارتا رہ جائے میں جاگتا ہوں جسے دیکھنے کی حسرت میں وہ خواب میری طرف یوں ہی دیکھتا رہ جائے
Read More