سراج اورنگ آبادی ۔۔۔ ہوئے ہیں ہم فدا بادِ صبا کے

ہُوئے ہیں ہم فدا بادِ صبا کے کہ آتی ہے گلی سیں دل رُبا کے صنم کس بند سیں پہنچوں ترے پاس ہزاروں بند ہیں تیری قبا کے کر اوس سوزن پلک نے دِل مشبک حمایت کے کیے ہیں بند ناکے ہوئے مستِ الست اس دور میں ہم لیے ہیں اپنے سر وعدے بلا کے نہ ہوں بے گانہ کیوں ہر آشنا سیں کہ ہیں ہم آشنا نا آشنا کے بسایا قول دے ویرانہء دل سبب کیا ہے کہ بھیجا غم کے ڈاکے سراج اُس چشمِ وحشی کوں کیا رام…

Read More

رحمان حفیظ ۔۔۔ قفس ہے جو بہ شکلِ سائباں رکھا ہوا ہے

قفس ہے جو بہ شکلِ سائباں رکھا ہوا ہے ہمارے سر پہ یہ جو آسماں رکھا ہوا ہے تِری آنکھوں میں کیوں جھلکا نہیں رنگِ تمنّا؟ ترے سینے میں دِل کیا رائیگاں رکھا ہوا ہے! تکبر سے کمر کوزہ ہوئی ہے آسماں کی زمیں کو خاکساری نے جواں رکھا ہوا ہے کسی منظر میں بھی تا دیر رکتا ہی نہیں مَیں یہ چشمہ آنکھ کا مَیں نے رواں رکھا ہوا ہے مِرے الفاظ کو کندن بنا دے گا کسی دن زباں کی تہہ میں جو آتش فشاں رکھا ہوا ہے…

Read More

ایک تماشا اور دکھایا جا سکتا تھا ۔۔۔ منیر سیفی

ایک تماشا اور دکھایا جا سکتا تھا مجھ کو زندہ بھی دفنایا جا سکتا تھا چڑیوں کی آواز نہ کانوں تک آ سکتی گھر میں اتنا شور مچایا جا سکتا تھا جب تک برف پگھلتی یا برکھا رُت آتی دریا اور بھی کام میں لایا جا سکتا تھا تم نے اپنا رستہ خود روکا تھا، ورنہ تم جب آنا چاہتے، آیا جا سکتا تھا چھوٹی چھوٹی خوشیاں بانٹی جا سکتی تھیں ہنستے ہنستے غم اَپنایا جا سکتا تھا کتنا ہی مصروف تھا پھر بھی اپنی خاطر تھوڑا سا تو وقت…

Read More

خاطر غزنوی ۔۔۔ گو ذرا سی بات پر برسوں کے یارانے گئے

گو ذرا سی بات پر برسوں کے یارانے گئے لیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے گرمئ محفل فقط اک نعرہء مستانہ ہے اور وہ خوش ہیں کہ اس محفل سے دیوانے گئے میں اسے شہرت کہوں یا اپنی رُسوائی کہوں مجھ سے پہلے اُس گلی میں میرے افسانے گئے وحشتیں کچھ اس طرح اپنا مقدر ہو گئیں  (۱) ہم جہاں پہنچے ہمارے ساتھ ویرانے گئے یوں تو وہ میری رگِ جاں سے بھی تھے نزدیک تر آنسوؤں کی دُھند میں لیکن نہ پہچانے گئے اب بھی ان یادوں…

Read More

یاد کی کلی چٹکی، غم کا گلستاں مہکا ۔۔۔ خلیل رام پوری

یاد کی کلی چٹکی، غم کا گلستاں مہکا چاند کے تبسم میں جانے رات کیا دیکھا ہم بھی رنگِ دنیا سے کر رہے ہیں اندازہ آدمی ستاروں کی مشعلیں بجھائے گا گوشہء تخیل میں شہر ہے نہ ویرانہ کس اُداس عالم میں تجھ کو خواب میں دیکھا اک چراغ بجھتا ہے، سو چراغ جلتے ہیں دن کے نور سے اپنی رات کا سماں اچھا فاصلے جدائی کے عمر بھر نہ کم ہو نگے عشق ۔۔۔ نکہتِ برباد، حسن ۔۔۔ برگِ آوارہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوغات شمارہ: 006

Read More

ہے میرے دل کے آئینے میں اک تصویر مٹی کی ۔۔۔  شفیق آصف

ہے میرے دل کے آئینے میں اک تصویر مٹی کی مِرے مٹی کے خوابوں کو ملی تعبیر مٹی کی بھٹکتےپھر رہےہیں ہم نہ جانےکن جزیروں میں خود اپنے پاؤں میں ڈالےہوئے زنجیر مٹی کی تکلف برطرف آنکھوں میں میری اِک ذرا جھانکو وہاں تُم کو نظر آئے گی اِک تصویر مٹی کی اُبھرنا اور رنگوں میں اُتر آنا دھنک بن کر یہ اندازِ محبت ہے نئی تفسیر مٹی کی مجھے اپنوں سے رہتا ہے شکستِ فاش کا خطرہ مِرے سب تِیر مٹی کے، مری شمشیر مٹی کی محبت خاک کے…

Read More

دل کی طلب کہ جسم کی وحشت سے آئے ہیں ۔۔۔ رفیق سندیلوی

دل کی طلب کہ جسم کی وحشت سے آئے ہیں آنا پڑا ہے جس بھی رعایت سے آئے ہیں ہم نے کبھی پروں کو منقّش نہیں کیا جتنے بھی رنگ آئے ہیں قدرت سے آئے ہیں سر سے نہ کھینچ سایۂ دیوارِ دلبری اے دھوپ! ہم یہاں بڑی حسرت سے آئے ہیں سو حاجتیں ہیں‘ اب کہاں تفصیل میں پڑیں فی الوقت اور ہی کسی حاجت سے آئے ہیں پھر جشنِ رقص ‘ وہ بھی ہمارے ہی نام پر اور ہم گزر کے کیسی قیامت سے آئے ہیں

Read More

کیا تھا استخارہ، سو گیا تھا ۔۔۔ لیاقت علی عاصم

کیا تھا استخارہ، سو گیا تھا کنارے پر مَیں پیاسا سو گیا تھا مری آنکھوں میں تھا وہ خوابِ راحت مرے قدموں میں رستا سو گیا تھا چٹانوں پر گزاری رات مَیں نے مری کشتی میں دریا سو گیا تھا تھکن کس کی تھی، کس کو نیند آئی مرے سینے پہ صحرا سو گیا تھا مَیں اُس دن فرش پر سویا سکوں سے مرے بستر پہ بیٹا سو گیا تھا یہ بستی رات بھر جاگی تھی اُس دن کہانی کہنے والا سو گیا تھا سبھی کے چاند تھے بے دار…

Read More

اچھی گزر رہی ہے دلِ خود کفیل سے ۔۔۔ احمد جاوید

اچھی گزر رہی ہے دلِ خود کفیل سے لنگر سے روٹی لیتے ہیں، پانی سبیل سے دنیا کا کوئی داغ مرے دل کو کیا لگے مانگا نہ اک درم بھی کبھی اس بخیل سے کیا بوریا نشیں کو ہوس تاج و تخت کی کیا خاک آشنا کو غرض اسپ و فیل سے دل کی طرف سے ہم کبھی غافل نہیں رہے کرتے ہیں پاسبانئ شہر اس فصیل سے گہوارہ سفر میں کھلی ہے ہماری آنکھ تعمیر اپنے گھر کی ہوئی سنگِ میل سے اک شخص بادشاہ تو اک شخص ہے…

Read More

جب تلک آنکھ کو لگایا نہیں ۔۔۔ حفیظ اللہ بادل

جب تلک آنکھ کو لگایا نہیں وہ مرے خواب تک میں آیا نہیں اس لیے ٹھیک دیکھ سکتا ہوں آنکھ کو بے سبب بہایا نہیں کھلی آنکھوں سے خواب دیکھتا ہوں نیند کو میں نے آزمایا نہیں تُو مرے ساتھ ساتھ رہتا ہے تُو مرا دوست ہے، تُو سایا نہیں صاف سیدھی لکیر کھینچتا ہوں سانپ کو ہاتھ تک لگایا نہیں بات کی تہہ میں تھا پہنچنا مجھے اس لیے بات کو گھمایا نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ماہ نامہ فانوس، لاہور جلد: ۵۸، شمارہ: ۷ جولائی ۲۰۱۸ء

Read More