نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ۔۔۔ رخسانہ صبا

نذرانہء نعت روشنی کا سلسلہ ہے آپ کی دہلیز پر بابِ گریہ کھل گیا ہے آپ کی دہلیز پر دل پہ اک آنسو گرا ہے یا مرا احساس ہے اک دیا سا جل اٹھا ہے آپ کی دہلیز پر اسمِ احمد ہے زباں پر روح تک سرشار ہے درد کا کیا ذائقہ ہے آپ کی دہلیز پر پاؤں زخمی ہوکے بھی گردش میں ہیں رکتے نہیں کس بلا کا حوصلہ ہے آپ کی دہلیز پر پھول، خوشبو، رنگ، تتلی، رات، جگنو، صبح و شام جو بھی ہے، محوِ ثنا ہے…

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ آصف شفیع

شہر طیبہ میں جب قدم رکھنا فکرِ دنیا کو دل میں کم رکھنا سب گناہوں کو اشک دھو ڈالیں اپنی آنکھوں کو ایسے نم رکھنا آپ محشر میں ہاتھ تھامیں گے میرے آقا! مرا بھرم رکھنا کتنا مشکل ہے حاضری کے سمے اپنے اوسان کو بہم رکھنا آگہی کی ہے اولیں منزل رایگانی کا دل میں غم رکھنا مرتے دم تک نبی کی حرمت کا ہاتھ میں تھام کر علم رکھنا نعت کی جب چھلک پڑے خوشبو اپنے ہاتھوں سے تب قلم رکھنا شہر ِتقدیس ہے یہاں آصف چلتے پھرتے…

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ عابد سیال

خیالِ طیبہ و یاد ِحرم مسلسل ہے چھلکتا آنکھ سے دوری کا غم مسلسل ہے ان آنگنوں سے گزرتی نہیں ہوائے ملال جہاں جہاں وہ نگاہِ کرم مسلسل ہے مرے بھٹکنے کا امکان ہی نہیں کوئی نگاہ میں وہ شبیہِ قدم مسلسل ہے جو لمحہ ان سے ہے منسوب باقی ہے ورنہ رواں یہ قافلہ سوئے عدم مسلسل ہے زمانے جھکتے چلے جا رہے ہیں اس جانب مدارِ وقت اسی چوکھٹ پہ خم مسلسل ہے

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ۔۔۔ اظہر فراغ

نہ تیرنے کے ہنر سے واقف نہ ہم ہیں پختہ سفینے والے تری شفاعت کے آسرے پر رواں دواں ہیں مدینے والے ستم تو یہ ہے، مرے پیمبر! فقط یہ حلیے کی ورزشیں ہیں وگرنہ ایسے دکھائی دیتے تری اطاعت میں جینے والے درود گوئی کا سلسلہ تو فقط بہانہ بنا ہوا ہے اکٹھے ہوتے ہیں روز جام ِرخِ منور کو پینے والے جوسوچتے تھے دیا جلائے بنا خریدیں گے روشنی کو مجھے بتاؤ، مرے عزیزو! کہاں گئے وہ خزینے والے نبی سے سیکھا ہوا ہے ہم نے عداوتوں کو…

Read More

ناصر زیدی نمبر ۔۔۔ جنوری، فروری 2020ء

ناصر زیدی نمبر DOWNLOAD

Read More

نعت رسول کریم ﷺ ۔۔۔ توصیف تبسم

نعت رسولِ کریم ﷺ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (تضمین بر شعرِ اقبال) دشتِ جنوں نواز میں، تیز ہے یاد کی ہَوا لحظہ بہ لحظہ کم تو ہے، قلب و نظر کا فاصلہ دل کی اُسی گلی ہے، حسرتِ پا شکستگی ذرے میں جس کے کہکشاں، خاک ہے جس کی کیمیا! مہر و مہ و نجوم سب، تیرہ جبیں ہیں گر نہ ہو نورِ حیات و کائنات، یعنی جمالِ مصطفٰے چہرہ کہ جس کی تاب سے، جلوہء قدسیاں طلوع زلف کہ جس کے سائے میں، صبح و مسا کا سلسلہ اب یہ کھلا کہ…

Read More

نعت رسول کریم ﷺ ۔۔۔ خالد علیم

نعت رسولِ کریم ﷺ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ قصرِ شاہ، نہ دربارِ کج کلاہ میں ہے قرارِ جاں مرے آقا ؐ کی بارگاہ میں ہے سرورِ دل وہ کسی اور انجمن میں کہاں جو تاج دارِ ؐ مدینہ کی جلوہ گاہ میں ہے گل و سمن میں نہ مشکِ ختن میں وہ تاثیر جو سرزمینِ مدینہ کی خاکِ راہ میں ہے کہاں ملے گا کسی اور کی نظر سے مجھے نشاطِ جاں کا جو سامان اُن ؐ کی چاہ میں ہے روا نہیں ہے یہاں امتیازِ رنگ و نسب ہر ایک خُرد…

Read More

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔۔۔ خورشید ربانی

یہ خیر خواہیِ اُمت نشانِ رحمت ہے حضورؐ! آپؐ کا اُسوہ جہانِ رحمت ہے کھلا ہے بابِ عطا دوست ہو کہ دشمن ہو یہ شانِ فضل و کرم ہے ، یہ شانِ رحمت ہے وہ آفتابِ قیامت ، یہ دھوپ دنیا کی خوشا کہ سایہء دامانِ جانِ رحمت ہے! سجھائے حرف بھی مضمون بھی وہی بخشے یہ نعت گوئی عطائے بیانِ رحمت ہے خطا کے دشت میں بھٹکے ہوئے مسافر کا ٹھکانہ ہے تو فقط گلستانِ رحمت ہے کلامِ پاک ہے سیرت رسولِ اکرمؐ کی رسولِ پاکؐ کا فرماں بیانِ…

Read More

ماہ نامہ فانوس: مارچ 2019ء (گوشہ خاص: اشرف سلیم)

ماہ نامہ فانوس مارچ 2019ء Download ﷽ فہرست اداریہ شعاعیں: خالد علیم نعتیہ نعت ِ رسولِ مقبول ﷺ: محمد شریف شیوہ مقالات مضمون اور مائیگرین —’نقد ِ نو‘ کے حوالے سے: حقانی القاسمی لائل پور میں میراں بائی کا دوسرا جنم: افتخار شفیع غزلیں جلیل عالی۔ نسیمِ سحر۔ خالداقبال یاسر۔ محسن اسرار۔ یونس متین۔ شاہین عباس۔ آصف شفیع۔ اطہر جعفری۔ خورشید ربانی۔ ارشد عباس ذکی۔ ڈاکٹر فخر عباس۔ کاشف رحمان۔ قاضی ظفر اقبال۔ شاہد ماکلی۔ شاعر علی شاعر نظمیں مٹی ۔۔۔۔ سانپ (ایک منثورہ): پروین سِجل چاندنی کیا تلاش کرتی…

Read More