اللہ کے ہی اسم سے آغاز کریں الطاف و عنایات کا در باز کریں ہے ذات ازل سے وہی رحمان و رحیم اس کے ہی کرم سے سخن اعجاز کریں ……………… بندہ ہے خطاکار خطا کرتا ہے خالق ہے کریم اس کا پتا کرتا ہے دیتا نہیں اُڑنے کے لیے پَر خالی پرواز کی طاقت بھی عطا کرتا ہے ……………… کیا تھا وہ سفر صرف سفر کی خاطر مقصود رہا خیر و خبر کی خاطر معراجِ محمدؐ سے یہی درس ملا گردوں ہوا تسخیر بشر کی خاطر ……………… موجود و…
Read MoreTag: گلزار بخاری
فہرست ۔۔۔ ماہنامہ بیاض لاہور اکتوبر 2023
گلزار بخاری ۔۔۔ سائے
تجھ کو دیکھا ہے دھوپ میں جلتے جی جلاتا ہے اضطراب ترا آگ سے کم نہیں ہے گرمی بھی جس نے جھلسا دیا شباب ترا کندنی رنگ ہو گیا ایسا خستہ ہے خال و خد کی زیبائی چاند زیرِ غبار ہو جیسے تیرے چہرے کا حال ہے ایسا جیسے مرجھا گیا ہو پھول کوئی شاخِ زیتون تازگی کھوئے اور ہو فاختہ ملول کوئی تجھ کو تکلیف سے بچا لیتے دکھ سے امن و امان بن جاتے ڈھال بنتے تری تمازت میں کاش ہم سائبان بن جاتے جن کو دنیا درخت…
Read Moreگلزار بخاری ۔۔۔ گیت
آنکھیں بھید بتا دیتی ہیں لاکھ چھپانا چاہو پھر بھی اپنا آپ دکھا دیتی ہیں آنکھیں بھید بتا دیتی ہیں سیہج سجے جب من کی کیاری اندر کھلتی ہے پھلواری سانسیں مہک لٹا دیتی ہیں آنکھیں بھید بتا دیتی ہیں پیار سکھا دیں انسانوں کو شوق ہوا دے ارمانوں کو سوئے خواب جگا دیتی ہیں آنکھیں بھید بتا دیتی ہیں میٹھے بول حلاوت لائیں مہر محبت جہاں سے پائیں دامن کو پھیلا دیتی ہیں آنکھیں بھید بتا دیتی ہیں قربت چاہے روکے دوری نفرت ہو یا ہو مہجوری ہر دیوار…
Read More